Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمعہ سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا


جمعہ سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ایم کیوایم
 Posted on: 4/30/2014

MQM will hold a protest demonstration against... by MQMOfficial

متحدہ قومی موومنٹ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں عائد کئے گئے تمام الزامات کو یکسرمستردکردیا
ایم کیوایم ،گمراہ کن رپورٹ پرایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
جمعہ سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
ایمنسٹی نے گزشتہ دوسال میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کرنے پر ایک لفظ نہیں لکھا
ایمنسٹی انٹرنیشنل مظلوموں کی نہیں بلکہ جاگیرداروں ، وڈیروں، کرپٹ حکمرانوں اورظالم طاقتوں کی ترجمان ہے 
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی گمراہ کن ، من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ سے دنیا بھر میں ایم کیوایم کے چاہنے والےکروڑوں عوام کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں فیصلے 

کراچی ۔۔۔30، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں ایم کیوایم پر عائد کئے گئے تمام الزامات کو یکسرمسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایم کیوایم پر بے بنیادالزام لگانے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور مورخہ 2، مئی بروز جمعہ سہ پہر تین بجے ایم کیوایم کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں صحافی ولی خان بابرکے قتل ،صحافی علی چشتی کوتشددکانشانہ بنانے اوراینکر جیسمین منظور کودھمکیاں دینے اورایم کیوایم پرعائدکئے گئے دیگر الزامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان الزامات کوسراسربے بنیاد،من گھڑت اورحقائق کے برخلاف قراردیتے ہوئے کہاگیا کہ ایمنسٹی کی یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اورالزام تراشی پر مبنی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دوبرسوں کے دوران ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان کو ان کے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکرکے غیرقانونی حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،انہیں تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کردیا اور ان کی لاشیں سڑکوں پر پھینک دی گئیں ، اسی طرح درجنوں کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کرکے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی گئی لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے یہ واقعات نظر نہیں آئے اور اس نے اپنی رپورٹ میں ان المناک واقعات کے بارے میں ایک لفظ تک شائع نہیں کیا ۔سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس کے حوالہ سے فیصلہ میں صرف ایم کیوایم کوذمہ دارقرارنہیں دیاتھابلکہ سپریم کورٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی،پیپلزپارٹی اور سنی تحریک سمیت تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں کراچی میں امن وامان کی صورتحال کی ذمہ دار ہیں لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بھی دکھائی نہیں دیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ 22 برسوں سے ایمنسٹی انٹرنیشنل لاکھوں کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو ظالم اور بے گناہ کارکنان وعوام کے قاتلوں کو مظلوم ثابت کرتی رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل مظلوموں کی نہیں بلکہ دنیا بھر کے چور، اچکوں، اسمگلروں ،جاگیرداروں ، وڈیروں ،کرپٹ حکمرانوں اورظالم طاقتوں کی ترجمان ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی گمراہ کن ، من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ سے دنیا بھر میں ایم کیوایم کے چاہنے والے کروڑوں عوام کی دل آزاری ہوئی ہے اور اس پر عوامی احتجاج قطعی فطری ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی گمراہ کن رپورٹ اور ایم کیوایم پر عائد بے بنیاد الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی اورجمعہ کو سہ پہر تین بجے ایم کیوایم کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔


4/24/2024 5:36:12 AM