Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کے حوالے سے پاکستان کے نیوز چینلز، اخبارات اورسوشل میڈیا میں بہت چرچاکیا جارہا ہے اور اس ملاقات کو حکومتی حلقو ں کی جانب سے پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی قراردیا جارہا ہے
Posted on: 6/20/2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کے حوالے سے پاکستان کے نیوز چینلز، اخبارات اورسوشل میڈیا میں بہت چرچاکیا جارہا ہے اور اس ملاقات کو حکومتی حلقو ں کی جانب سے پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی قراردیا جارہا ہے
#AsimMunir
#Trump
سوال یہ ہے کہ جب یہ اتنی ہی اہم ملاقات ہے توحکومت یا آئی ایس پی آر کی جانب سے سرکاری طورپر اس ملاقات کی کوئی تصویر جاری کیوں نہیں کی گئی؟ خبروں میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ امریکہ کے صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کوظہرانہ بھی دیا گیا، لیکن پاکستان کے عوام یہ سوال کرتے ہیں کہ یہ اہم ملاقات اورظہرانہ جس کے بارے میں بہت ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے، اس ملاقات یا ظہرانےکی کوئی تصویر کیوں جاری نہیں کی گئی؟ حکومت اور فوج کی جانب سے ملاقات کی تصویر کے بجائے سوشل میڈیا پر ظہرانے کا مینیوکارڈ جاری کیا گیا ہے۔ فیلڈمارشل عاصم منیر پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ ہیں، ان کی ملاقات کی تصویر جاری کرنے کے بجائے کھانے کا مینیو کارڈ جاری کرنے والوں کوذرہ برابر شرم کیوں نہیں آئی؟ کیا اس طرح امریکہ کے صدر سے ملاقات کرکے پاکستان کانام اونچا کیا گیا ہے یا پاکستان کوبدنام کیا گیا ہے؟ ایک ایسے وقت میں جبکہ خطے میں جنگ چھڑی ہوئی ہے اور پاکستان کے پڑوسی ملک میں آگ لگی ہوئی ہےایسےحالات میں امریکی صدر اورپاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات میں جنگ کی آگ کے بارے میں گفتگوکے بجائے کیا تجارت اورکرپٹوکرنسی پر گفتگوپر بات ہوگی ؟ میں نے دوروزقبل اپنے وڈیولاگ میں بھی کہا تھااوراب پھر یہ کہتاہوں کہ ایران اسرائیل جنگ، جس کادائرہ بڑھتا ہوا نظرآرہا ہے، اس عالمی جنگ میں پاکستان کوملوث نہیں ہونا چاہیے اوربیرونی طاقتوں کے مفاد کے بجائے پاکستان کے وسیع تر مفاد کوسامنے رکھنا چاہیے۔ اگرپاکستان کی فوج کی جانب سے ملک کواس عالمی جنگ میں ملوث کیا گیا تو پاکستان کے عوام کواس فیصلے کوقبول نہیں کرناچاہیے اوراس کے خلا ف بھرپور احتجاج کرناچاہیے۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 272ویں فکری نشست سے خطاب 20جون 2025
9/20/2026 11:22:22 AM
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ کے سلسلے ک
...
15 Sep 2026
سعودی عرب اوریمن کی جنگ میں پاکستان کی فوج کوبالکل استعمال نہ کیا جا
...
14 Sep 2026
بدقسمتی سے پاکستان میں گزشتہ 79برسوں میں بالواسطہ یابلاواسطہ فوج کی مد
...
13 Sep 2026
ملک کے سسٹم کوٹھیک کرنے کے لئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیرمشروط تعاون
...
12 Sep 2026
ہفتہ شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لینے پر تحریک کے کارکنوں اورتمام وفاپر
...
12 Sep 2026
پاکستان کو کسی بھی قیمت پر مکہ معاہدے کے تحت ایران کے خلاف کسی قسم کی
...
11 Sep 2026
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے مظلوم اہلِ خانہ پر پولیس تش
...
07 Sep 2026
ایم کیوایم کا بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ہف
...
07 Sep 2026
کراچی کے عوام کوالطاف حسین کا پیغام
...
06 Sep 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدرکایہ بیان کہ پنجاب کو پڑوسی ممالک سے خطرہ نہ
...
06 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us