Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتا کرنا اور ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے ، ذمہ داران گلگت بلتستان


کراچی میں کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتا کرنا اور ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے ، ذمہ داران گلگت بلتستان
 Posted on: 4/18/2014
کراچی میں کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتا کرنا اور ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے ، ذمہ داران گلگت بلتستان 
گلگت کے اتحاد چوک ، بلتستان کے یادگار چوک ، استور کے ڈی چوک ، غذر کے مین بازار ، گھانچے پریس کلب اور دیگر مقامات پر منعقدہ احتجاجی مظاہروں کے شرکاء سے خطاب 
مظاہروں کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جنہوں نے غیر قانونی اور غیرآئینی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
گلگت ۔۔۔18، اپریل 2014ء 
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی گرفتاریوں ، انہیں لاپتا کرنے اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف گلگت بلتستان کے اضلاع میں ایم کیوایم کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور غیر قانونی اور غیرآئینی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت میں ایم کیوایم کے تحت احتجاجی مظاہرے گلگت میں اتحاد چوک ، بلتستان میں یادگار چوک ، استور میں ڈی چوک ، غذر میں مین بازار ، دیامر میں شاہراہ قراقرم ،ہنزہ نگر میں مین بازار اور ضلع گھانچے میں گھانچے پریس کلب کے باہر ہوئے جن میں ذمہ داران و کارکنان اور عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں کارکنان کی بازیابی ، غیرقانونی اقدامات بند کرنے ، ملوث اہلکاروں کی گرفتاریوں کے علاوہ دیگر مطالبات درج تھے ۔ احتجاجی مظاہروں میں گلگت بلتستان کمیٹی کے عہدیداران نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں بلوچستان طرز کی کاروائیاں کی جارہی ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہرگز نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور اس کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم ہے جو اب ملک گیر جماعت بن چکی ہے ، ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتاریوں کے بعد لاپتا کردینا اور ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جن کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ایم کیوایم گلگت بلتستان کے عہدیداران نے وزیراعلیٰ گلگتت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کو لاپتا کرنے اور ماورائے عدالت قتل جیسی کارروائیاں رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیوایم کے لاپتا کارکنان کو فی الفور بازیاب کرائیں اور اس سلسلے میں اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کریں ۔

4/25/2024 3:00:55 PM