Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان اسمبلی کا کلفٹن میں ہزاروں سال پرانے قدیمی مندر کا دورہ


 Posted on: 4/15/2014
حق پرست ارکان اسمبلی کا کلفٹن میں ہزاروں سال پرانے قدیمی مندرکا دورہ 
دورے کے موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی نے مندرکےسامنےجاری انڈربائی پاس کےتعمیراتی کام سے مندر کوپہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا 
جناب الطاف حسین کےعوامی نمائندوں کی مندرآمد سےہمیں اورہندوبرادری کوحوصلہ ملا ہے ، مندر کمیٹی کلفٹن 
کراچی ۔۔۔15اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سنجے پاروانی ارکان سندھ اسمبلی دیوان چند چاؤلہ اور اور،محترمہ سمیتاسید نے گذشتہ روز کلفٹن میں واقع ہزاروں سال پرانے اور قدیمی مندر کا دورہ کیا اور مندر کے سامنے انڈر بائی پاس کی تعمیر کے کام سے باعث مندر کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا ۔دورے کے موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی کو کلفٹن منڈر کمیٹی کے صدر راجکمار اور نائب صدر ڈاکٹر راج اشوک نے بتایا کہ انڈر بائی پاس کی تعمیر کا کام جاری رہنے سے مندر کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے اسٹے کی وجہ سے فی الحال مندر کے سامنے انڈر بائی پاس کی تعمیر کا کام نہیں ہورہا ہے مگر ہمیں خدشہ ہے کہ کسی وقت بھی کام شروع کیا جاسکتا ہے ۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے مندر کمیٹی کی گزارشات کو توجہ سے سنا اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر کلفٹن مندر کمیٹی کے عہدیدار ان نے حق پرست ارکان اسمبلی سے مندر کا دورہ کرنے پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کے عوامی نمائندوں کی آمد سے نہ صر ف ہمیں بلکہ ہندو برادری کو حوصلہ ملا ہے ۔

4/25/2024 2:15:29 AM