Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کا کراچی میں اطلاق شروع ہوگیا ہے ،صحافتی تنظیمیں اس کالے قانون کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کریں،حیدر عباس رضوی


پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کا کراچی میں اطلاق شروع ہوگیا ہے ،صحافتی تنظیمیں اس کالے قانون کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کریں،حیدر عباس رضوی
 Posted on: 4/15/2014
پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کا کراچی میں اطلاق شروع ہوگیا ہے ،صحافتی تنظیمیں اس کالے قانون کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کریں،حیدر عباس رضوی 
ایم کیو ایم کے خلا ف متعصب سوچ کے حامل صحافیوں نے منفی پروپگنڈہ کیا ہے ، انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلٹس ایڈوائزر پرویز شوکت 
قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ،رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق
پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس ایک کالا قانون ہے جس نے صحافیوں کو ایوب دور کی یاد دلا دی ہے، امین یوسف 
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمیشہ صحافیوں کو عزت بخشی اور انکے ساتھ ہر کڑے وقت میں تعاون کیا ہے، غلام محمد جمالی
خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں IJF،PFUJاورKUJکو دئیے گئے عشائیہ سے حیدر عباس رضوی اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کا خطاب 
کراچی۔۔۔۔ 15اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے انٹر نیشل فیڈریشن آف جرنلٹس(IFJ)، پاکستان یونین آف جرنلٹس(PFUJ) اور کراچی یونین آف جرنلٹس(KUJ) سے مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اور بلوچستان سے آئے ہوئے صحافیوں کو خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراور شعبہ اطلاعات کے انچارج انجینئر ناصر جمال ،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی ،IFJکے ایڈوائزر پرویز شوکت ، PFUJکے صدر رانا عظیم ، سیکریٹری جنرل امین یوسف ، KUJکے صدر جمالی ، چےئر مین APNECناصر نقوی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے صحافی موجود تھے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بقاء اوربہتری میں صحافی برادری کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، جب بھی ملک میں شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ہے صحافیوں نے اس کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک بالخصوص بلوچستان میں صحافی برادری کے ساتھ نا انصافیوں اور انکے خلاف انتقامی کار روائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور صحافیوں کو اظہار ائے کی وہ آزادی نہیں ہے جو دنیا بھر میں صحافی برادری کو میسر ہے ۔اس موقع پر انھوں نے پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دیا اور کہا کہ کراچی میں اس قانون کا اطلاق ہوگیا ہے اور ہمارے بیگنا ہ کارکنان کو ریاستی ادارے انکے گھروں سے اغواء کرکے ماورائے عدالت قتل کر رہے ہیں ۔ انھوں نے تمام صحافتی تنظیموں سے کہا کہ وہ اس قانون کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرکے صحا فیوں سمیت ہر پاکستانی کو ریا ستی عتاب سے محفوظ بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں ۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور اللہ تعالیٰ کا مکافات عمل ظالموں کا کڑا حساب کرتا ہے ۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ بلوچستان میں محروم بلوچوں سے مذاکرات نہیں کئے جارہے ہیں لیکن 60ہزار سے زائد بیگنا ہ پاکستانیوں کو قتل کرنے والے دہشتگردوں سے کھلے عام مذاکرات کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستا ن سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس نامی اندھے قانون پر غور کریں اوراس کو عددی اکثریت کے باعث منظوراور مظلوموں پر جبر اً مسلط نہ کریں۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے IFJکے ایڈوائزر پرویز شوکت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جب صحافیوں پرقدغن لگانے کی کوششیں کی گئی ہیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمیشہ صحا فیوں کا ساتھ دیاہے ۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلا ف متعصب سوچ کے حامل صحافیوں نے منفی پروپگنڈہ کیا ہے اور عوام میں ایم کیو ایم کی امیج خراب کرنے کی سازشیں کی ہیں ۔اس موقع پر انھوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور انکی جماعت کے لیے صحافیوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔قبل ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے صحافیوں کا نائن زیرو آمد پر خیر مقدم کیا اوران کے مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے صحافیوں کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کی ہے اور صحافیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ۔ تقریب عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے PFUJکے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے کہا کہ پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس ایک کالا قانون ہے جس نے صحافیوں کو ایوب دور کی یاد دلا دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ صحافی اس قانون کو کراچی سے کشمور تک کہیں نافذ نہیں ہونے دیں گے اور اس کے خلاف آواز اُٹھائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ PFUJاور IFJمشترکہ طور پر ملک میں صحافیوں کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔ KUJکے صدرغلام محمد جمالی نے تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم میں تعلیم یافتہ طبقہ شامل ہے اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمیشہ صحافیوں کو عزت بخشی اور انکے ساتھ ہر کڑے وقت میں تعاون کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ صحافی ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے کوشاں ہیں ۔PFUJکے صدررانا عظیم نے ایم کیوایم کو 3مئی کو لاہور میں صحافیوں کے لیے ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ تقریب کے اختتام پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے IFJکے ایڈوائزر پرویز شوکت سمیت دیگر صحافیوں کو قائد تحریک الطاف حسین کی تصانیف کا تحفہ پیش کیا اور انکی آمد پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اظہار تشکر کا اظہار کیا ۔

4/24/2024 4:01:47 AM