Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کتاب فلسفہ محبت، محبت کی خاطرانتہائی محبت سےلکھی گئی ہے، تاثرات


کتاب فلسفہ محبت، محبت کی خاطرانتہائی محبت سےلکھی گئی ہے، تاثرات
 Posted on: 4/14/2014
کتاب فلسفہ محبت، محبت کی خاطرانتہائی محبت سےلکھی گئی ہے، تاثرات 
جناب الطاف حسین کی تحریرکردہ کتاب فلسفہ محبت موجودہ وقت کی بہت ہی شانداراورسچائی پرمبنی تخلیق ہے
حیدرآباد کےمقامی ہوٹل میں منعقدہ جناب الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت کے سندھی ترجمہ کے اجراء کی تقریب کے شرکاء کے تحریر ی تاثرات
ملک کی تمام زبانوں میں کتاب فلسفہ محبت ترجمہ کرایاجائے تاکہ ملک بھر کے عوام محبت کے فلسفہ کی حقیقت کو جان سکیں ، شرکاء کی تجویز
کراچی ۔۔۔14، اپریل 2014ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی کتاب ’’فلسفہ محبت ‘‘ کے سندھی ترجمہ کے اجراء کی تقریب کے شرکاء نے کہا ہے کہ کتاب فلسفہ محبت، محبت کی خاطر انتہائی محبت سے لکھی گئی ہے اور محبت کی کئی اقسام متعارف کراکر اور اس کی تشریح کرکے جناب الطاف حسین نے نئی جہت اور سوچوں کو جنم دیا ہے ۔ انہوں نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ کتاب فلسفہ محبت کا ملک کی تمام زبانوں میں ترجمہ کرایاجائے تاکہ ملک بھر کے عوام محبت کے فلسفہ کی حقیقت کو جان سکیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدکی گئی کتاب فلسفہ محبت کے سندھی ترجمہ کے اجراء کی تقریب میں اپنے تحریر ی تاثرات میں کیا ۔ تحریری تاثرات دینے والوں میں دانشور ، ادیب ، شاعر ، پروفیسر ، اساتذہ ، ڈاکٹر ز ، انجینئرز ، نعت خواں حضرات ، طلبہ و طالبات ، علمائے کرام ، ماہرین اقتصادیات ، مذہبی لیڈران ، صحافی اور دیگر زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ اپنے تحریر ی تاثرات میں ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین کی تحریر کردہ کتاب فلسفہ محبت موجودہ وقت کی بہت ہی شاندار اور سچائی پر مبنی تخلیق ہے اور تخلیق پر ہم جنا ب الطاف حسین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے فلسفہ محبت کے موضوع کو جس گہرائی کے ساتھ بیان کیا ہے وہ لوگوں کے ذہنوں کے اندھیروں کو دور کرے گی اور ذہن کی گہرائیوں میں جاکر ان میں محبت کے جذبات کو پروان چڑھائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک بھر میں نسلی ، طبقاتی ، فقہی اور مذہبی اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں اور ایسے حالات میں جناب الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت ابررحمت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ محبت کے موضوع پر پہلی بار ایسی کتاب دیکھی اور پڑھی ہے جس میں محبت کی اتنی اقسام بیان کی گئیں ہوں اور محبت کی اتنی اقسام کو بیان کرنے والے کی شخصیت بھی محبت کے جذبات سے ہر گز خالی قرار نہیں دی جاسکتی ، جناب الطاف حسین نے محبت کے موضوع پر نہ صرف کتاب لکھی بلکہ عوام و کارکنان کی اخلاقی ، تعلیمی ، سیاسی اور سماجی تربیت بھی کی اور اتنی تمام خصوصیات کا ایک شخص میں جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ جناب الطاف حسین خداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی اسی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہوکر آج تک ملک پر قابض دو فیصد استحصالی طبقہ گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں جسے جناب الطاف حسین مسلسل محبت ، اپنی دانش و فکر سے ناکام بناتے آرہے ہیں اور تمام تر مظالم کے باوجود ان کی حب الوطنی کے جذبے میں کسی طور پر کمی نہیں لائی جاسکی ہے ۔ انہوں نے کتاب فلسفہ محبت کی سندھی ترجمہ کی تقریب کے انتظامات کو سراہا اورکامیاب تقریب اجراء پر اس کے منتظمین کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ اپنے تاثرات میں انہوں نے جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ دعائیں بھی تحریر کیں ۔ 

4/25/2024 3:36:05 PM