Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سادہ لباس میں اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواکی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی رابطہ کمیٹی کی شدید مذمت


کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سادہ لباس میں اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواکی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی رابطہ کمیٹی کی شدید مذمت
 Posted on: 4/13/2014
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سادہ لباس میں اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواکی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی رابطہ کمیٹی کی شدید مذمت
اگر ریاستی دہشت گردی کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو عوام اس کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے 
گذشتہ چند رو ز سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش اہلکاروں کی غیر قانونی سرگرمیوں میں بے پنا ہ اضافہ ہوگیا ہے
کراچی کے بعض علاقے نوگوایریا ز بنے ہوئے ہیں جہاں روزانہ کراچی کے درجنوں شہریوں کو اغواء کرکے لیجایا جارہاہے اور ان کی گرفتاری کیلئے کروڑوں روپے معاوضہ طلب کیا جارہا ہے
حکومت کراچی میں سادہ لباس میں سرگرم عمل ڈیتھ اسکواڈز کی قتل وغارتگری اور لوٹ مار بند کروائے
اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا ئیں دے
کراچی ۔۔13اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سادہ لباس میں اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواکی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریاستی دہشت گردی کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو عوام اس کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گذشتہ چند رو ز سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی غیر قانونی سرگرمیوں میں بے پنا ہ اضافہ ہوگیا ہے۔ بغیر نمبر پلیٹ ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار یہ مسلح اہلکار چہرے پر نقاب پہن کر مختلف علاقوں میں دندناتے پھر رہے ہیں اور بیگناہ شہریوں خصوصاً ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو اغوا کر رہے ہیں ۔ اغوا ء کے بعد ان کارکنوں کو نامعلوم مقامات پر لیجا کر تشددکا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر رہائی کیلئے فون پر ان کے اہل خانہ سے خطیر رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور رقم ادانہ کرنے کی صورت میں مغوی کارکنوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گذشتہ روز بھی گلشن ممار میں واقع کنڑی اپار ٹمنٹ میں چند سادہ لباس نقاب پوش اہلکاروں نے چند نوجوانوں کو گن پوائنٹ پر اغوا ء کرنے کی کوشش کی جس پر اپارٹمنٹس کے گارڈ ز نے ان اہلکاروں کو ڈاکو سمجھ کر مزاحمت کی جس پر ان اہلکاروں نے فائرنگ شروع کر دی ۔اس واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ان سادہ لباس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے علاقے کے بیگنا ہ مکینوں اور ایم کیوایم کے کارکنوں وہمدردوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ،گرفتار شدگان کو نامعلوم مقامات پر لیجا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر انہیں زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیا ،نارتھ ناظم آباد میں بھی سادہ لباس اہلکاروں نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکڑ ،یونٹ 173کے انچارج کے دوبھائیوں کامران اور ضیاء کو ان کی دکان سے غیر قانوی طور پرس گرفتار کرلیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب تو کراچی کے بعض علاقے نوگوایریا ز بنے ہوئے ہیں جہاں روزانہ کراچی کے درجنوں شہریوں کو اغواء کرکے لیجایا جارہاہے اور ان کی گرفتاری کیلئے کروڑوں روپے معاوضہ طلب کیا 
جارہا ہے ،معاوضہ نہ دینے والوں کی گردن قلم کر کے ان کی وڈیوبنائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اہلکاربیگناہ شہریوں کو اغواء کر کے ان سے رقم طلب کرر ہے ہیں ۔
رابطہ کمیٹی نے حکومت سے کہا کہ وہ کراچی میں سادہ لباس میں سرگرم عمل ڈیتھ اسکواڈز کی قتل وغارتگری اور لوٹ مار بند کروائے اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا ئیں دے ورنہ عوام اس بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

4/26/2024 1:16:09 AM