Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم، پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کی آخری امید ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم، پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کی آخری امید ہے، الطاف حسین
 Posted on: 3/18/2014
ایم کیوایم، پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کی آخری امید ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد دنیا بھرکے مظلوم ومحروم عوام کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی
ایم کیوایم کی شاخیں ، پاکستان کے چاروں صوبوں کے چپے چپے میں پھیل چکی ہیں
نظریاتی تحریکوں کی جدوجہد پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ثابت ہوتی ہے 
ایم کیوایم کے 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پر رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔ْ18، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم، پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کی آخری امید ہے اورانشاء اللہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد دنیا بھرکے مظلوم ومحروم عوام کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پر منگل کی صبح ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، منتخب عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردعوام کو ایم کیوایم کے 30 ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ 30 سالہ تحریکی جدوجہد میں خوشی اور غم کے لمحات آتے رہے لیکن اس جدوجہد میں خوشیوں کے مقابلے میں غم ، دکھوں ، پریشانیوں اور جانی ومالی قربانیوں کا سلسلہ بہت زیادہ رہا۔ حق پرستی کی تحریک آگ اور خون کے دریا عبورکرتی رہی، تحریک کے پرعزم اور مخلص ساتھی ،خاردارراہوں پر چلتے ہوئے اپنے پیروں اوربدن کوزخمی کرتے رہے اور حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ہرقسم کی قربانی حتی ٰ کہ جانوں کی بھی قربانیاں دیتے رہے جس کے نتیجے میں ایم کیوایم آج ایک تناور درخت کی شکل اختیارکرچکی ہے ۔ اس درخت سے نکلنے والی شاخیںآج پاکستان کے چاروں صوبوں کے چپے چپے میں نہ صرف پھیل چکی ہیں بلکہ ملک بھرکے مظلوم ومحکوم عوام کو سایہ اورسائبان بھی فراہم کررہی ہیں اور ہرگزرتے دن کے ساتھ اس سایہ اورسائبان کی وسعت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انشاء اللہ متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کے ایک ایک شہری کی بلاامتیاز جان ومال کے تحفظ کی علامت بن کر پوری دنیا کے محروم ومظلوم عوام کیلئے ایک مشعل راہ ثابت ہوگی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ نظریاتی تحریکوں کی جدوجہد پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ثابت ہوتی ہے ، اس راہ پر چلنے والوں کو انگنت آزمائشوں اورامتحانات کاسامنا کرناپڑتا ہے اورراہ حق پرچلنے والے اپنے پیر اوربدن کو لہولہان کرتے ہوئے منزل پرپہنچاکرتے ہیں لیکن حق پرستی کی راہ میں آنے والے امتحانات کا جوثابت قدمی سے سامنا کرتا ہے وہی کامیابی پاتا ہے اور جو دلبرداشتہ ہوکر مایوس ہوجائے یا بددل ہوکر گھر بیٹھ جائے تو منزل بھی ایسے لوگوں کا ساتھ چھوڑ جایاکرتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد ہزارہا مخالفتوں کے باوجود ترقی ، خوشحالی اور مقبولیت کی جانب گامزن ہے اور ملک بھر کے مظلوم عوام تیزی سے ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام سمجھ کر اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جو اس بات کاثبوت ہے کہ اب ملک بھرکے عوام کویہ یقین ہوتا جارہا ہے کہ پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ آخری امید ہے ۔جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہی ایم کیوایم کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے اورتمام تحریکی ساتھیوں کا فرض ہے کہ وہ حق پرست شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور ثابت قدمی سے حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حق پرست شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور شہداء کے لہوکے صدقے تحریک کے تمام کارکنان میں عزم وحوصلہ اور استقامت عطافرمائے۔

4/17/2024 7:44:00 PM