Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوفیائے کرام کانفرنس، مذہب اور فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرتوں کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، الطاف حسین


صوفیائے کرام کانفرنس، مذہب اور فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرتوں کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، الطاف حسین
 Posted on: 3/8/2014 1
صوفیائے کرام کانفرنس، مذہب اور فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرتوں کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، الطاف حسین
کانفرنس کے انعقاد سے امن و محبت کا ایسا چشمہ جاری ہوگا جس میں نفرتیں پھیلانے والوں کے بت بہہ جائیں گے
ملک قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے تصور کا پاکستان بن جائے گا
کانفرنس میں دین اسلام اور احترام انسانیت کے فروغ کیلئے صوفیائے کرام کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا 
صوفیائے کرام کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ ان کا دروازہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کیلئے کھلا ہوتاہے
صوبہ پنجاب بالخصوص لاہور کے عوام، کل بروز اتوار کو صوفیائے کرام کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل
لاہور میں جلسہ گاہ اور ایم کیوایم پنجاب ہاؤس میں ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب
لاہور۔۔۔8، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے تحت صوفیائے کرام کانفرنس ، پنجاب سمیت ملک بھر سے مذہب، عقیدے اور فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرتوں کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شب وحدت کالونی گراؤنڈ لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس کے انتظامات میں مصروف ذمہ داران، منتخب نمائندگان اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کارکنان بالخصوص خواتین کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ جلسہ گاہ میں جناب الطاف حسین کی آواز سنتے ہی کارکنان نے فلک شگاف نعرے لگائے اور جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کیا جس کا سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔ جناب الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد سے ملک بھر میں امن ومحبت اور بھائی چارے کا ایسا چشمہ جاری ہوگا جس میں نفرتیں پھیلانے والوں کے بت بہہ جائیں گے ، ملک بھر میں امن ومحبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہوگی اور یہ ملک قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے تصورکا پاکستان بن جائے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت صوفیائے کرام کانفرنس میں دین اسلام اور احترام انسانیت کے فروغ کیلئے بزرگان دین ، اولیائے کرام اور صوفیائے کرام کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا ۔ انہوں نے صوبہ پنجاب بالخصوص لاہور کے عوام ،علمائے کرام ، دانشوروں ، ڈاکٹروں ، وکلاء ، کسانوں،محنت کشوں، طلبا وطالبات اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے تحت کل بروز اتوار لاہور میں منعقد ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں ۔قبل ازیں ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ جہاں جس معاشرے میں پیارومحبت اور انسانیت کا احترام ہوتا ہے وہاں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوفیائے کرام کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ ان کا دروازہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کا کھلا ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض عاقبت نااندیشوں نے انسانوں کے درمیان مذہب ، عقیدے اور مسلک کی بنیاد پرنفرتوں کی دیوار کھڑی کردی ہے جسے گرانا ہم سب کافرض ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ تمام کائنات کاخالق ہے ،عقل وشعور اور فہم وفراست کسی کی میراث نہیں ہے ۔ جو کوئی علم کے حصول میں جتنا تیز دوڑے گا، علم اس سے زیادہ تیز رفتاری سے علم کی طلب کرنے والوں کی جانب آتاہے۔ جناب الطاف حسین نے کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں دن رات، محنت ولگن سے کام کرنے والے تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نیک اور عظیم مقصد کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ ، آپ کی محنتوں کو قبول فرمائے گا اور پاکستان میں امن ومحبت اورانصاف کے نظام کا دور دورہ ہوگا۔ 

4/19/2024 5:48:26 PM