Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو طالبان کا یار ہے، وہ پاکستان کا غدار ہے، الطاف حسین


جو طالبان کا یار ہے، وہ پاکستان کا غدار ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/23/2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جو طالبان کا یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے، ہمیں طالبان نے مسلمان نہیں بنایا، دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج قدم بڑھائیں، ایک ایک پاکستانی آپ کے ساتھ ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 3سال پہلے ہی طالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کردیا تھا،میں نے 3سال پہلے طالبان سے متعلق بتا دیا تھا، میری باتوں کا مذاق اڑایا گیا، میری باتوں کوبیرونی پروپیگنڈا بتایا گیا ،میں جھوٹ بتانے کے لیے پیدا نہیں ہو ا۔انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے باوجود امریکا اور روس کبھی آمنے سامنے نہیں آئے، افغان جنگ کے نام پر لوگوں کا برین واش کیا گیا اور فنڈنگ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کے رہنماوٴں کی ریلی میں شرکت پرشکریہ اداکرتا ہوں، اظہار یکجہتی میں پاک فوج نہیں بلکہ رینجرز اور پولیس بھی شامل ہیں، یہ ریلی ان کے لیے ہے جو دہشت گردی کا نشانہ بنے، پولیس، رینجرز، ایف سی، لیویز اور ملکی سلامتی کیلئے ہم سب متحد ہیں، سرد جنگ کے نام پر ہم نے خود امریکا کا ساتھ دیا، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک تنہائی کا شکار ہے، سب نے اپنے اپنے مقاصد کیلئے ملک کو استعمال کیا، طالبان روس جنگ کے لیے بنائے گئے، آج طالبان قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف ہیں، طالبان کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کا آئین نہیں مانتے، طالبان نے ہمیں مسلمان نہیں بنایا، پاک فوج قدم بڑھائے قوم کا ہر فرد اس کے ساتھ ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آمریت کو کوئی پسند نہیں کرتا،مصر اور لیبیا کا کیا ہوا،ہر جگہ کہاگیا کہ آمرکو ہٹا کرجمہوریت لارہے ہیں، کتنے لوگوں نے اس تبدیلی کے نام پر جان دی، آپ نے سنا ہوگا کہ شام کے بعد ایران کا نمبر ہے، یہ باتیں ہورہی تھیں کہ ایران پر کسی بھی وقت حملہ ہوگا، مگر پھر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے، طالبان کے حامی پاکستان کے دوست نہیں ہیں، پاکستان کو بچانے کے لیے حکومت، فوج اور عوام کو ایک صفحے پر آنا ہوگا، طالبان کی حمایت کرنے والے منافق ہیں، پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے ایک ہوجائیں، خواتین کو کوڑے مارنا اور بچیوں کے اسکولوں کو تباہ کرنا کونسی شریعت ہے؟ آپ کو ایم کیو ایم پسند نہیں ہے تو ایم کیو ایم سے دور رہیے، اگر میری باتیں ٹھیک نہیں لگتیں تو کوئی اور لیڈر ڈھونڈ لیں، اگرایم کیو ایم پسند نہیں تواپنی جماعتوں کے رہنماوٴں کے ساتھ مل کر پاکستان کا ساتھ دیں، اس منصوبے کو چھوڑ دیں کہ افغانستان سے امریکا جائے گا تو طالبان کی حکومت آئے گی، میری باتوں پر پہلے بھی یقین نہیں کیا گیا، اگر درست فیصلہ نہ کیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، گھر اندر سے مضبوط ہو تو بیرونی طاقتیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، اختلافی باتوں کو چھوڑ کر ایک نقطے پر آجائیں، جو طالبان کا یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ ایئرکنڈیشن کمروں میں آرام کرتے رہیں،دہشت گرد کسی بھی وقت آئیں اور آپ کو قتل کرکے چلے جائیں؟ الطاف حسین نے کہا کہ کتنی مرتبہ بتاچکا کہ قرآن کے مطابق دین میں کوئی جبر نہیں، کسی کی گردن پر تلوار رکھ کر اسے مسلمان نہیں بنایا جا سکتا، ”ابھی یا کبھی نہیں“ کا وقت آگیا ہے، بزدلی کا طوق گردن سے اتار کر پھینکنا ہوگا، ایم کیو ایم کسی قوم یا زبان کے خلاف نہیں، متحدہ 98فیصد لوگوں کی حکمرانی چاہتی ہے، ملک سے کرپٹ لوگوں کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں، عدالتوں کو حقیقی عدالتیں بنانا چاہتے ہیں، قاضی کا قلم سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منور حسن نے امام حسین اور یزید کو برابر قرار دیدیا، سندھ کے مستقل باشندوں کا سندھ پر مکمل حق ہے، پنجاب کے لوگو طالبان کے خلاف کب باہر آوٴ گے؟ انہوں نے کہا کہ جن سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانیں دیں، ان کے لیے دعا کرتا ہوں، جو لوگ طالبان کے ہاتھوں مارے گئے وہ سب شہید ہیں، ایم کیو ایم اور اس کا ہر فرد فوج کے ساتھ ہے، مجھے غریب کے مسائل کا پوری طرح علم ہے، ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس کے لیڈر نے پیدل سفر کیا، میں بھوکا رہا میں نے ٹیوشن پڑھا کر اپنی تعلیم مکمل کی، میں غریب کا درد سمجھتا ہوں، 23ایف سی اہلکاروں کا قتل انتہائی سفاک اور ظالمانہ ہے، طالبان پاکستان کے لیے کینسر ہیں، طالبان انسانیت کیلئے بھی کینسر کی طرح ہیں، طالبان کو مسترد اور تباہ کرنا ہوگا، اپنے ملک کی بقا کے لیے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، پاکستان کو مہذب ملک بنانے کیلئے طالبان کو مسترد کرنا ہوگا، میں اور ایم کیو ایم عوام کی آواز ہیں، ہم امن چاہتے ہیں اور طالبان کے خلاف ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، صر ف امن چاہتے ہیں۔ قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ ریلی کو سیکیورٹی فراہم کرنے پراداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ پاکستان کو طالبان سے نجات دلا دے، ایک بار ایم کیو ایم کو آزما کر دیکھیں۔ 


4/26/2024 10:13:09 AM