Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹارگٹڈآپریشن کے باوجود کراچی میں دہشت گردی اور قتل وغارتگری کا سلسلہ جاری ہے، الطاف حسین


ٹارگٹڈآپریشن کے باوجود کراچی میں دہشت گردی اور قتل وغارتگری کا سلسلہ جاری ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/18/2014
ٹارگٹڈآپریشن کے باوجود کراچی میں دہشت گردی اور قتل وغارتگری کا سلسلہ جاری ہے، الطاف حسین
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی میں سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے
بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سز ادی جائے
نیپاچورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت

لندن ۔۔،18، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گلشن اقبال کے علاقے نیپاچورنگی پر واقع آئسکریم کی دکان پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد کے جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈآپریشن کے باوجود کراچی میں دہشت گردی اور قتل وغارتگری کا سلسلہ جاری ہے اور ایسا محسوس ہوتاہے کہ کراچی میں سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے واقعات کا نوٹس لیا جائے ، بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سز ادی جائے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سیف اللہ اور قریش کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا اورزخمی خاتون حنا صمدکی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

4/19/2024 4:49:13 AM