Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین


لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/30/2013
لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
یہ عدالتی فیصلہ سندھ بھر کے حق پرست عوام، جمہوریت، آئین، قانون اور انصاف کی تاریخ ساز فتح ہے
بعض عناصر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتے اور اس مقصد کیلئے مختلف ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں
سپریم کورٹ، سندھ ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائیں کہ بلدیاتی انتخابات وقت مقررہ پر پرامن اور منصفانہ طور پر منعقد ہوں۔ بلدیاتی نظام کی بحالی وقت کا تقاضہ ہے
لندن۔۔۔۔30دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کے حوالے سے ایم کیوایم کی پٹیشن پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ عدالتی فیصلہ سندھ بھرکے حق پرست عوام، جمہوریت، آئین، قانون اور انصاف کی تاریخ سازفتح ہے۔ اس کامیابی پر ہم اللہ کا جس قدر شکراداکریں وہ کم ۔ ہم اللہ کی بارگاہ میں جذبہ تشکرسے سربسجود ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ ہم پر اپنی رحمتوں کاسایہ نازل کرے اورعوام کو تمام ترمشکلات اور پریشانیوں سے نجات عطاکرے ۔ انہوں نے عوام اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخ سازکا میابی پر اللہ کے حضورنوافل شکرانہ ادا کریں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں،حق پرست نمائندوں اورکارکنوں سے کہا کہ وہ عہد کریں کہ مستقبل میں عوام کی مزید سچے دل سے اورخلوص کے ساتھ خدمت کریں گے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ بعض عناصر کسی بھی قیمت پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتے اوراس مقصد کیلئے مختلف ہتھکنڈے اختیارکئے جارہے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان، سندھ ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات وقت مقررہ پر پرامن اور منصفانہ طورپر منعقد ہوں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ سندھ خصوصاً اس کے شہری علاقے گندگی کاڈھیربن چکے ہیں۔ ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔ پانی، صفائی اورٹریفک کانظام شدیدابتری کاشکار ہے جس کی وجہ سے منتخب بلدیاتی نظام کی بحالی وقت کا تقاضہ ہے۔ 

4/26/2024 10:40:30 AM