Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ ایمان مزاری اوران کے شوہرہادی علی چٹھہ کو فی الفور رہا کیاجائے ۔


ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ ایمان مزاری اوران کے شوہرہادی علی چٹھہ کو فی الفور رہا کیاجائے ۔
 Posted on: 8/22/2026

ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ ایمان مزاری اوران کے شوہرہادی علی چٹھہ کو فی الفور رہا کیاجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ہومن رائٹس ایکٹویسٹ محترمہ ایمان مزاری اوران کے شوہرہادی علی چٹھہ ایڈوکیٹ کوجھوٹے مقدمے میں  سزادینے اورقیدرکھنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔  میں نے ہمیشہ ظلم کو ظلم کہاہے،ظلم کسی پر بھی ہومیں نے اس کے خلاف آوازاٹھائی ہے، جب میاں نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نوازکوسیاسی انتقام کانشانہ بنا یاگیا تو میں نے کھل کر اس کی مذمت کی ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اور دیگررہنماؤں کوگرفتارکیاگیا تو میں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی، اسی طرح پشتون تحفظ موومنٹ اورکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف ظالمانہ اقدامات کیے گئے تو میں نے اس عمل کے خلاف نہ صرف آوازاٹھائی بلکہ کھل کر مذمت بھی کی۔   ایمان مزاری ایڈوکیٹ اوران کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈوکیٹ مظلوموں کے ساتھ کی جانے والی انسانی حقوق  کی پامالیوں کے خلاف قانونی جدوجہد کررہے تھے، انہیں اس کی سزادینے کے لئے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے ظالمانہ سزا سناکرپابند سلاسل کردیاگیاہے۔ حکومت کا یہ عمل سراسرظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،میں اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ایمان مزاری اوران کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈوکیٹ کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اور انہیں فی الفور رہا کیاجائے۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 452ویں فکری نشست سے خطاب 21، اگست2026ء

8/30/2026 11:46:35 AM