Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جنگوں کا فیصلہ عوا م نہیں حکمراں اشرافیہ یا طاقتور ادارے کرتے ہیں۔الطاف حسین
Posted on: 4/19/2026
جنگوں کا فیصلہ عوا م نہیں حکمراں اشرافیہ یا طاقتور ادارے کرتے ہیں۔الطاف حسین
انسان امن و محبت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں،آپس میں جنگ وجدل نہیں چاہتے
جنگوں کا تعلق عوامی خواہشات کی بنیادپر نہیں ہوتا بلکہ کسی بھی ملک کی حکمراں اشرافیہ یا طاقت کے منبع ادارے ہی ملک کے مستقبل کیلئے بنائی جانے والی پالیسی پر نہ صرف اثرانداز ہوتے ہیں بلکہ اپنی برتری اور اجارہ داری کو برقرار بھی رکھتے ہیں۔ یہی اشرافیہ اور پالیسی ساز ادارے جنگیں شروع کرانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں جبکہ عوام کی خواہش پر نہ توکہیں جنگیں شروع ہوتی ہیں اورنہ ہی بند ہوتی ہیں۔ عمومی طورپر کسی بھی ملک کے عوام ہمیشہ جنگ وجدل کے خلاف ہوتے ہیں۔ بنیادی طورپر انسان کا جینیٹک میک اپ اسے پرسکون اور آرام دہ ماحول میں رہنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ امن وآشتی اور پیارومحبت سے رہنے پر زور دیتا ہے۔
یہ بات شاید ہی دنیا کا کوئی مرخ لکھے گا یانہیں کہ ہرملک کی حکمراں اشرافیہ ہی صحیح یاغلط طریقے سے جنگیں شروع کرتی ہے جبکہ عوام جنگیں پسند نہیں کرتے۔ ہرملک کی حکمراں اشرافیہ اپنے ملک کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایسے پروگرام ترتیب دیتی ہے جس کے ذریعے عوام کی ذہن سازی کی جاسکے۔ حکمراں اشرافیہ اپنی سوچ وفکر اورخواہشات کے مطابق اپنے ملک کے عوام کی ذہن سازی کرتی ہے۔
عام انسان کی انسانی جبلت (Human Instinct) امن پسند ہوتی ہے اگرایسا نہ ہوتا اور دنیا بھرمیں عوام جنگوں کو پسند کرتے تو آج دنیا کی آبادی 8 ارب نہ ہوتی،اگر انسانوں کی اجتماعی جبلت فساد پسند ہوتی تو انسان ایک دوسرے کے وجود کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے، ایک دوسرے کے وجود کوتسلیم کرنے کا مطلب یہی ہے کہ انسان امن و محبت کے ساتھ مل کر رہنا چاہتے ہیں آپس میں جنگ وجدل نہیں چاہتے۔
دیکھنے میں آتاہے کہ پاکستان میں انڈیا کے خلاف عوامی سطح پرایک جنگی جنون پایاجاتا ہے اس کے برعکس اگر انڈیا کا عوامی سروے کرایاجائے تو معلوم ہوگا کہ انڈیاکے عوام کی اکثریت پاکستان سے جنگ کی مخالفت کرے گی۔ پاکستان میں انڈیاکے خلاف جنگی سوچ وفکرکرکٹ کے کھیل میں بھی دکھائی دیتی ہے۔جنگی جنون کاہی اثر ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران بھی میڈیا پرایسے تبصرے کئے جاتے ہیں جیسے انڈیاسے کرکٹ میچ نہیں جنگ ہورہی ہے۔
کسی بھی ملک کی حکمراں اشرافیہ اپنی خواہشات کے مطابق عوام کی ذہن سازی کیلئے ذرائع ابلاغ کااستعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے مذہب کے مولویوں اورمفتیوں کو بھی استعمال کرتی ہے جواپنے ملک کی اشرافیہ کے عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑے معاون ومددگارہوتے ہیں۔انہیں اشرافیہ کی جانب سے ہرطرح کی سرپرستی اورحمایت ومعاونت حاصل ہوتی ہے اوروہ اپنے خطبات کے ذریعے اشرافیہ کے مقاصد کے لئے عوام کی ذہن سازی کرتے ہیں اورمذہبی انتہاپسندی کوفروغ دیتے ہیں۔ عوام کوچاہیے کہ وہ ایسے مذہبی عناصر کی پیروی نہ کریں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 397ویں فکری نشست سے خطاب
18، اپریل2026ضرورت اس بات کی ہے اسلام میں اجتہاد کے ذریعے وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق اصول و ضوابط بنائے جائیں تاکہ دنیا پر اسلام کی تعلیمات کاغلط تاثر پڑنے کے بجائے اسلام کی اصل روح اجاگر ہو جو قتل و غارتگری کا نہیں بلکہ امن ، سلامتی اور احترامِ انسانیت کا درس دیتی ہے۔7 جون 2005
5/30/2026 3:29:32 AM
سیکوریٹی کونسل کے پانچ اراکین کوحاصل ویٹوپاورکااختیار ختم کیاجائے
...
27 May 2026
میں تمام وفاپرست کارکنوں اور عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکبادپیش کرتاہوں
...
26 May 2026
میں تمام عوام کوعیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتاہوں
...
26 May 2026
میں سانحہ پکاقلعہ کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں
...
26 May 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر خدارا آپ اپنے ملک میں بھی مفاہمت اورمصالحت کا را
...
26 May 2026
کوئی بھی قوم خوشی سے ہتھیارنہیں اٹھاتی
...
25 May 2026
کچھ عرصہ کے لئے ایم کیوایم سے علیحدگی کے فیصلے پر بانی وقائد جناب الط
...
24 May 2026
”واسع جلیل بیٹا! اللہ تعالیٰ تم پر اپناکرم فرمائے اورتمہیں آخری سانس
...
24 May 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین اور اراکین رابطہ کمیٹی نے واس
...
24 May 2026
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہوں
...
23 May 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us