Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہوں


حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہوں
 Posted on: 5/23/2026

حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان اپنے مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں حیدرآباد جیل کے احاطے میں قائم خصوصی عدالت میں حاضرہوئے تھے، جیسے ہی وہ عدالت سے باہر نکلے تووہاں پہلے سے کئی ویگو ڈالے موجود تھے، جن میں سوار نقاب پوش سادہ لباس افراد نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں اورسات کارکنوں کو اغوا کرکے جبری لاپتہ کردیا ہے۔ اس سے پہلے ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنور، ان کے بیٹے محسن پہنور، فیصل مجیب اورکئی کارکنوں کوکراچی سے گرفتارکرکے لاپتہ کیا ہوا ہے جنہیں کئی ماہ گزرجانے کے باوجود اب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔ آخر پاکستان میں آئین کہاں ہے؟ قانون کہاں ہے؟ عدالتیں کہاں ہیں؟ آئین وقانون کی بالادستی کہاں ہے؟ 
میں حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہوں اورفوجی حکومت اور موجودہ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ ایم کیوایم کے تمام کارکنوں کوفی الفور رہا کیا جائے۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹا ک پر 406 ویں فکری نشست سے خطاب
22  مئی 2026ء 


5/23/2026 11:55:56 AM