Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ اقتدارمافیا کو چیلنج کیاہے


 ایم کیوایم نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ اقتدارمافیا کو چیلنج کیاہے
 Posted on: 12/6/2025

ایم کیوایم نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ اقتدارمافیا کو چیلنج کیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی بھی ملک میں کرفیو کانفاذ امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو قابو کرنے اورامن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کیاجاتا ہے، کسی ملک میں کسی بھی وجہ سے امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے سول حکومت کی جانب سے فوج کو طلب کیاجاتاہے تاکہ امن وامان کی خراب صورتحال کو بہتر بنایاجاسکے۔  اس تناظر میں دیکھا جائے تو 1990ء کے عام انتخابات کے بعد ایم کیوایم مسلم لیگ ن کے ساتھ صوبہ سندھ میں مخلوط حکومت میں شامل ہوئی جس کے بعد سندھ میں تعمیروترقی کا سلسلہ شروع ہوا۔ 1990ء سے 18، جون1992ء تک کراچی سمیت سندھ بھرمیں امن وامان کی صورتحال اتنی بہتر تھی کہ اس دوران کراچی توکیا صوبہ سندھ میں کہیں بھی ایک گھنٹے کیلئے بھی کرفیونافذ نہیں ہوا تھا۔ 19، جون1992ء کو ایم کیوایم سے نکالے گئے لوگوں کو فوجی ٹرکوں میں بٹھاکرکراچی، حیدرآباد اوردیگر شہروں میں لایاگیا، انہیں قتل وغارتگری اور لوٹ مار کا لائسنس دیا گیا، ایم کیوایم کے کارکنوں اور دفاتر پرقبضے کرائے گئے اور ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیاگیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں سنی گئی کہ کسی بھی علاقے میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہو اور فوج بغیرکسی وجہ شہروں میں داخل ہو۔ بعض صحافی، اینکرپرسنز، وی لاگرز اوریوٹیوبر ز ایم کیوایم پردہشت گردی، بھتہ خوری،بوری بند لاش اور دیگر جھوٹے الزامات لگادیتے ہیں لیکن وہ یہ حقائق فراموش کردیتے ہیں کہ جب 19، جون1992ء کو سرکاری سرپرستی میں جرائم پیشہ افراد کوکراچی میں لایاگیاتوسندھ کے شہروں کی گلیاں آگ اورخون میں نہانے لگیں۔ان حقائق کے باوجود قلم فروش صحافی، تجزیہ نگار اور یوٹیوبرز ایم کیوایم پر جھوٹے اوربے بنیادالزامات کیوں لگاتے ہیں،کیاانہیں علم نہیں کہ اگرکراچی اور سندھ کے شہروں میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوتی تو 19، جون1992ء سے قبل ہی فوج کو طلب کرلیاجاتا جبکہ اس سے قبل سندھ بھرمیں امن وامان کی صورتحال مثالی تھی۔   ایم کیوایم کے خلاف پی ٹی وی اوراخبارات میں جھوٹے قصے کہانیاں نشروشائع کرکے ملک بھرکے عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کیاجاتا ہے کیونکہ ایم کیوایم نے پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ اقتدارمافیا کو چیلنج کیاتھا، ”حکومتی اشرافیہ“ کوفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف اٹھنے والی آوازہرگز پسند نہیں آئی تھی۔  ایم کیوایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں غریب طبقے کے پڑھے لکھے افراد کو منتخب کرواکربھیجا،جب تحریک انصاف 2018ء میں اقتدارمیں آئی تواس نے کتنے غریب طبقے کے افراد کو منتخب ایوانوں میں بھیجا؟ میں عمران خان کی گرفتاری کے دن سے آج تک عمران خان، ان کی فیملی اورپی ٹی آئی کے خلاف ہر ظلم کی مذمت کرتا رہا ہوں لیکن پی ٹی آئی کے لوگ آج تک مجھ پر بہتان تراشی کررہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔  ابھی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بارے میں ایک انتہائی سخت پریس کانفرنس ہوئی لیکن اس پر بات کرنے کے بجائے مجھ پر بہتان لگا ئے جارہے ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اپنے ٹوئیٹ میں اپنے لیڈر عمران خان کے بیانئے کی مذمت کررہے ہیں اورعدالت عدالت کھیل کراپنے کارکنوں کوبیوقوف بنارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں سے قیادت نکالیں اور ان کے جو لیڈران ایک دن کیلئے بھی عمران خان کوچھوڑ کرگئے ہوں، انہیں اپنے اسٹیج پرنہ بلائیں۔ اگرخدانخواستہ عمران خان کی زندگی کو کوئی نقصان پہنچاتو کیاپی ٹی آئی کے کارکنان اس کے بعد کوئی قدم اٹھائیں گے۔تحریک انصاف والے پہلے اپناگھر درست کریں۔   الطاف حسین ٹک ٹاک پر  358ویں فکری نشست سے خطاب 6، دسمبر2025ء


12/9/2025 12:23:46 PM