Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور FC کی وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں
Posted on: 10/2/2025
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور FC کی وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہوں
#RightsMovementAJK
#LongLiveResistance
میں مطالبہ کرتاہوں کہ کشمیریوں کی آواز کوطاقت سے دبانے کا عمل بند کیا جائے،ان کے ساتھ بیٹھ کربات کی جائے اورامن کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کےجائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے۔ گزشتہ چندروز سے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے، کشمیری عوام اپنے جائزمطالبات کے حق میں سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں، پورے آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، وہاں کئی دنوں سے پہیہ جام ہے لیکن افسوس کہ کشمیری عوام کے جائزمطالبات پر توجہ دینے کے بجائے ان کے احتجاج کوطاقت سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایف سی ، پیراملٹری رینجرز ان پر گولیاں چلارہی ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایف سی، پیراملٹری رینجرز کی فائرنگ سے متعدد کشمیری جاں بحق اور سو سے زائد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔ متعدد مظاہرین کوگرفتارکیاجاچکا ہے۔ یہ بڑی افسوسناک صورتحال ہے۔ کل تک ہم کہتے تھےکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھارہی ہے لیکن آج پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں پیراملٹری رینجرزاور قانون نافذ کرنےوالے ادارے اپنے ہی کشمیری عوام پر گولیاں چلارہے ہیں جبکہ ان کشمیری عوام کاجرم صرف یہ ہے کہ وہ اپنے جائزحقوق کامطالبہ کررہے ہیں۔ آخر اپنے حقوق کامطالبہ کرنے والے کشمیری عوام کےخلاف طاقت کا بیدریغ استعمال کیوں کیا جارہا ہے؟ ان پر گولیاں کیوں چلائی جارہی ہیں؟میں کشمیری عوام پررینجرز اورایف سی کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اورمطالبہ کرتاہوں کہ کشمیری مظاہرین پرگولیاں چلانے کاسلسلہ بند کیا جائے اور گرفتار کئے جانےوالے کشمیریوں کو فی الفور رہاکیاجائے۔ میں حکومت اورقانون نافذکرنے والوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ اگراپنےجائز حقوق کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں پر گولیاں چلانے اوران کی آواز کو دبانے کیلئے طاقت کے استعمال کاسلسلہ ختم نہیں کیاگیا اور یہی صورتحال رہی تو آزادکشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا بلکہ آزاد ملک بنے گالہٰذا خدارا حالات کی سنگینی کااحساس کیا جائے، مظلوم کشمیری عوام پر ظلم بند کیا جائے اورانہیں اُن کے حقوق دیئے جائیں۔ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتاہوں اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 323 ویں فکری نشست سے خطاب یکم ، اکتوبر2025
@Sardar____
10/6/2025 11:10:22 AM
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام 77 برسوں تک اپنے حقوق کیلئے کبھی سڑ
...
05 Oct 2025
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور
...
04 Oct 2025
پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند ر
...
04 Oct 2025
پاکستان کے مفتیان اور علمائے کرام اپنے خطبات سے کشمیر اور فلسطین کے با
...
03 Oct 2025
U-Turn ماسٹر کون؟
...
03 Oct 2025
قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
...
03 Oct 2025
وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیا
...
02 Oct 2025
امریکی صدر اوراسرائیلی وزیراعظم کے درمیان 20 نکاتی امن معاہدہ میں فلس
...
02 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us