Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

U-Turn ماسٹر کون؟


U-Turn ماسٹر کون؟
 Posted on: 10/3/2025

U-Turn ماسٹر کون؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3,اکتوبر2025ء #یوٹرن_ماسٹر_کون ضرورت سے زیادہ عقل مند بننے کا شوق انسان کوکبھی کبھی بے وقوفی کی دلدل میں اِس طرح پھینک ڈالتا ہے کہ عقل جاتی رہتی ہے اور کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ اسی طرح کا عمل نائب وزیراعظم پاکستان جناب اسحاق ڈار سے سرزد ہوگیا اور وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی عقل مندی کامظاہرہ کرتے ہوئے یہ کہہ گئے کہ اسرائیل کے بارے میں ہماری پالیسی وہی ہے جو حضرت قائداعظم ؒ کی تھی ہم بھی اسرائیلی ریاست کو نہیں مانتے۔  مگر شاید جناب اسحاق ڈار یہ بھول گئے کہ اُن کے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وہ خودامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پراُنہیں سنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کرچکے ہیں جس منصوبے میں فلسطینی ریاست کے قیام کا سرے سے کوئی ذکر نہ تھا۔ مزید یہ کہ جناب اسحاق ڈار یہ بھی بھول گئے کہ پاکستان کے عوام بے شعور نہیں بلکہ پوری طرح باشعور ہیں اور پاکستان کے عوام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے تیارکردہ 20 نکاتی منصوبے کے حامی نہیں بلکہ خلاف ہیں جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میاں شہباز شریف اِس 20 نکاتی منصوبے کے پوری طرح حامی ہیں جبکہ پاکستانی عوام اس 20 نکاتی امن منصوبے کے نہ صرف خلاف ہیں بلکہ شدیدغم وغصہ میں بھی ہیں۔ عوام کے غیض وغضب کی اِس تازہ ترین صورتحال کو دیکھ کر جناب اسحاق ڈار نے آج زبردست U-Turn مارااور 20 نکاتی امن منصوبے کے خلاف قومی اسمبلی کے ایوان میں اول فول بک ڈالا۔  تحریک انصاف کے سربراہ جناب عمران خان صاحب کو اُن کے مخالفین عموماً U-Turn  ماسٹر قراردیتے ہیں لیکن آج جناب اسحاق ڈار صاحب نے قومی اسمبلی کے ایوان میں جو U-Turn مارا ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ U-Turn ماسٹر عمران خان صاحب ہرگز نہیں بلکہ اصل U-Turn ماسٹر جناب اسحاق ڈار اور اُ ن کی حکومت ہے۔ الطاف حسین


10/6/2025 11:21:42 AM