Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کاواقعہ ایک انتہائی اوچھااور بزدلانہ عمل ہے


 تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کاواقعہ ایک انتہائی اوچھااور بزدلانہ عمل ہے
 Posted on: 9/6/2025 1

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کاواقعہ ایک انتہائی اوچھااور بزدلانہ عمل ہے۔علیمہ خان ، عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرکے عمران خان کا پیغام کارکنوں اورعوام کودیتی ہیں،پی ٹی آئی کےکارکنان بھی اب اپنی لیڈرشپ کے بجائے علیمہ خان پر بھروسہ کرتے ہیں۔  گزشتہ روز علیمہ خان پرانڈہ پھینک کرایک طرف انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہےتو دوسری طرف عمران خان کوپیغام دیا گیا ہے کہ اگر تم ہمارے خلاف بولنا بند نہیں کروگے اور ہماری بات نہیں مانوگے تو ہم یہ کریں گے۔ یہ واقعہ علیمہ خان کے لئے بھی ایک اشارہ ہے کہ آج ان پرانڈہ پھینکا گیا ہے تو کل کوئی اورچیزبھی پھینک سکتے ہیں۔  اقتدارمافیاکے کرداروں کوچاہیے کہ وہ قوم کوبتائیں کہ علیمہ خان پر انڈہ کس نے پھینکوایا؟ اس کاکیا مقصد تھا؟ موقع سے دوخواتین کوپکڑا بھی گیا لیکن انہیں فوری چھوڑ دیا گیا۔ وہ کوئی گرفتاری نہیں تھی بلکہ انہیں اپنی حفاظت میں لیکروہاں سے نکال دیا گیا۔ آخران خواتین کاعلیمہ خان سے کیا جھگڑا ہو سکتا ہے؟   اس واقعے کے پیچھے حکومت کاہاتھ معلوم ہوتا ہے اوراس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کابیان ایک ناقابل تردید ثبوت ہےجنہوں نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ''  علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کاواقعہ آپس کاجھگڑاتھا، اس پرپی ٹی آئی کے لوگ ایسے شور مچارہے ہیں جیسے علیمہ خان پر انڈہ  نہیں، کوئی ایٹم بم پھینکا گیا ہو''۔ ایک وفاقی وزیرکایہ بیان فرعونیت اوررعونیت والابیان ہے۔ علیمہ خان صرف عمران خان کی ہی بہن نہیں بلکہ قوم کی بہن ہیں، طلال چوہدری کوایسابیان نہیں دیناچاہیے تھا ۔  علیمہ خان کے واقعہ پر بعض اینکرز کارویہ بھی افسوسناک ہےکہ جواس واقعےکا مذاق اڑارہے ہیں اوریہ کہہ رہے ہیں کہ یہ واقعہ علیمہ خان نے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے خود کرایاہے۔ جس کی بہن بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت ہوتواس کے جذبات وہی سمجھ سکتاہے۔ 2014ء میں بھی جب نوازشریف وزیراعظم تھے اورشہبازشریف پنجاب کےوزیراعلیٰ تھے، ان کے دور میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف باجی کولاہورمیں دن دہاڑے گولیاں مارکرشہید کردیا تھا،ان کاتعلق کراچی سے نہیں بلکہ لاہورسے تھا، وہ مہاجر نہیں بلکہ ایک بلیوبلڈ پنجابی تھیں ،وہ الطاف حسین کے فکروفلسفہ سے متاثرہوکرایم کیوایم میں شامل ہوئی تھیں اور پنجاب میں ایم کیوایم کے پیغام کوپھیلارہی تھیں۔ ان کی شہادت پر ان کے گھروالوں پر کیا گزری ہوگی؟جب ہم آج تک طاہرہ آصف شہید کاغم نہیں بھولےتوان کے اہل خانہ کس طرح بھول سکتے ہیں۔ یہ المیہ ہے کہ طاہرہ آصف شہید کے ''نامعلو م '' قاتلوں کوآج تک گرفتارنہیں کیاگیا اورشہید کے لواحقین کوآج تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا ۔طاہرہ آصف شہید کا ناحق خون نواز شریف کی گردن پر ہے ۔  وہ صحافی اوراینکرپرسنزجو ایم کیوایم پر ہمیشہ بیہودہ الزامات اوربہتان تراشی کرتے ہیں ان کے منہ سے کبھی یہ ذکرنہیں نکلا کہ طاہرہ آصف شہید سمیت MQM کے کتنے ارکان اسمبلی اورہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا اورریاستی طاقت کا استعمال کرکے ایم کیوایم کوکچلاگیا۔ کوئی اس پر سوال نہیں اٹھاتا کہ عزیزآباد کراچی میں ایم کیوایم کامرکز اور اس کے قائد الطاف حسین کا گھرکیوں seal ہے۔ یہ ظلم اب بند کرنا ہوگا۔ الطاف حسین  ٹک ٹاک پر فکری نشست 310 سے خطاب 5ستمبر 2025ئ

9/25/2025 3:47:46 PM