ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی ہے جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں داخل لے جایا گیا ہے۔
آج مورخہ 8 اگست 2025ء بروز جمعہ جناب الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ ناساز ہوئی۔ جس پر فوری طورپر ڈاکٹرسے رجوع کیا گیا اورایمبولینس کو بلایا گیا۔ ڈاکٹرزنے فوری طوپر میڈیکل ایمرجنسی ٹیم بھیجی۔ ایمرجنسی ٹیم نے پہلے رہائش گاہ پر ہی جناب الطاف حسین کاچیک اپ کیا جس کے بعد انہیں مزید چیک اپ اورعلاج معالجے کے لئے مقامی اسپتال شفٹ کردیا گیا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے تحریک کے تمام کارکنوں اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔
لندن
8 اگست 2025ئ