Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یزیدی اِقدامات نامنظور


یزیدی اِقدامات نامنظور
 Posted on: 8/3/2023 1
3 اگست 2023
یزیدی اِقدامات نامنظور
xxxx xxxxxxxxxxxxx

ماہِ محرّم کے مُقدس مہینے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں (جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی اورجمعیت علمائے اسلام نمایاں حیثیت رکھتی ہیں ) نے جس تیزی کے ساتھ الیکشن کمیشن ایکٹ، آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ میں جوجوترامیم کی ہیں وہ تمام کی تمام ترامیم آمرانہ ، جابرانہ، ظالمانہ اورشہریوں کی آزادی اوراُن کے بنیادی حقوق مکمل طورپر سلب کرنے کے مترادف ہیں۔ اِن تمام ترامیم نے آئی ایس آئی (ISI)، ملٹری انٹیلی جنس (MI) ، انٹیلی جنس بیورو (IB) اوردیگر ایجنسیوں کوجو اختیارات دئیے ہیں وہ شہریوں کے بنیادی حقوق چھیننے یعنی سلب کرنے کے مُترادف ہی نہیں بلکہ سراسریزیدی طرز کے ہیں۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ پی ڈیم ایم میں شامل جماعتوں نے جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹ کر، ملک میں باربار مارشل لاء لگ کر شہریوں کے حقوق سلب کرنے والے فوجی جرنیلوں کے غیر آئینی، غیرقانونی، غیرجمہوری، غیرانسانی اورظالمانہ اِقدامات کو جائز قرار دے دیا ہے اورمسلسل دیئے چلے جارہے ہیں ۔ اِن کی یہ ظالمانہ ترامیم سراسر یزیدِ ملعون اور یزیدی دورِ بادشاہت کی طرزِحکومت کی کھلی عکاّسی کرتی ہیں۔ یہ کُھلے ظالمانہ اِقدامات بالکل یزیدی حکومت کی طرح ہیں کہ جو بھی  یزیدِ ملعون اوراُس کی ظالمانہ، جابرانہ، فاسق وفاجر اور نام نہاد اِسلامی حکومت کی بیعت نہ کرے اُس کا سرقلم کردو۔ بالکل اُسی طرح ISI ،MI ، رینجرز، FC  ودیگراِدارے جو سب کے سب فوج کے ادارے ہیں ، اُن کے غیرآئینی و غیرقانونی ظالمانہ عمل کوسویلین حکومت نے پارلیمنٹ کے ذریعے اختیارات د ے کرانہیں آئینی وقانونی بنادیا ہے۔ یعنی فوج کے اِدارے اور اُس کی ایجنسیاں جس گھر میں چاہیں بغیر وارنٹ کے داخل ہوکرجو کچُھ بھی کریں، اُسے آئینی وقانونی تحفّظ حاصل ہوگا۔ اگرچہ فوج اوراُس کے اِدارے یہ ظالمانہ غیرآئینی وغیرقانونی عمل پہلے بھی کرتے رہے ہیں مگراب پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں بشمول پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلزپارٹی اورجمعیت علمائے اِسلام نے اُنہیں آئینی وقانونی بنادیا ہے اور اِن یزیدی اقدامات کو پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کرواکریہ ثابت کردیا ہےکہ یہ تمام جماعتیں یزید ِملعون کی پیروکار ہیں ۔ 
اب پاکستان کے 22 کروڑ عوام کویہ فیصلہ کرنا ہےکہ آیا وہ اِن یزیدی اقدامات کے حامی اور اُن کے ساتھ ہیں یاپھر اِن ظالمانہ ترامیم کےخلاف آواز اٹھاکر ثابت کرناچاہتے ہیں کہ وہ یزید ِ ِملعون کی بدترین ظالمانہ اورغیرشرعی حکومت کے خلاف علم ِحق بلند کرنے والےحسین ِ مظلوم ۴ کے ساتھ ہیں اور سنّتِ حُسینی کے حامی اوراُس کے پیروکار ہیں۔ لیکن یہ نہیں چلے گاکہ ، 
یزید سے بھی مراسم ، 
حسین۴ کو  بھی  سلام
Link :

4/29/2024 2:32:39 AM