Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عیدالاضحی کاپیغام


عیدالاضحی کاپیغام
 Posted on: 6/27/2023

عیدالاضحی کاپیغام

میں تمام پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوںسے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عیدالاضحی کامبارک دن ہمیں اللہ تعالی کیراہ میں قربانی پیش کرنے کادرس دیتا ہے ۔ عیدالاضحی پرمالی استطاعت رکھنے والے بیشترافراد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ لیکن افسوس کہہم اس سنت ِ ابراہیمی کے اصل مقصد کونہیں سمجھتے ۔ ہم بس اتناسمجھتے ہیں کہ حضرتابراہیم علیہ السلام جو اللہ کے پیغمبر تھے، جانوروں کی قربانی ان کی سنت پوریکرنے کے لئے کی جاتی ہے۔ ہم جانور کی قربانی کرکے اپنا فرض توضرور ادا کردیتے ہیںمگر ہم قربانی کے اصل مقصد کوسمجھے بغیر ہی سنت پوری کردیتے ہیں۔ سنت ابراہیمی کیپیروی کرتے ہوئے قربانی دینے کااصل مقصد یہ ہے کہ اللہ کی راہ میں، اس کے بتائےہوئے پیغام پر عمل کرنیکے لئے تمہاری راہ میں جو جو بڑی بڑی مشکلات ، کٹھن حالاتاوررکاوٹیں کیوں نہ آئیں، اس مقصد کے حصول کے لئے تمہیں اپنی بڑی سے بڑی قیمتی چیزیااپنے بڑے سے بڑے قریبی عزیز یااپنی ہی جان کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ،تم اسقربانی دینے میں زرا سا بھی خوف محسوس نہ کرنا اوراللہ کے مظلوم و محکوم بندوں، غریبوں،ضرورت مندوں، محتاجوں کی مدد اور  فلاحوبہبود کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کرنا۔ اگر تمہیں غریب ومظلوماور محکوم

بندوں کی بقا اور آزادی کیلئے بڑے سےبڑے ظالم وسفاک اور طاقتوربادشاہوں یاحکمرانوں کے خلاف عملی جدوجہد بھی کرنا پڑےتو تم اس راہ میں اپنی اور اپنے خاندان والوں تک کی قربانی دینے سے گریز نہکرنا۔قربانی میں اگر وقت کی، مال کی ،نفس کی ، خواہشات وتمناں کی قربانی سمیتہرقسم کی قربانی دینے کی ضرورت پیش آئے تواس کے لئے تمہیں نہ صرف تیار رہنا چاہیےبلکہ قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرناچاہیے۔

میرے تحریکی ساتھیو !

آج عیدالاضحی کے اس مبارک موقع پرہماگراپنے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں اوراپنے اپنے ظرف وضمیر کی آواز کوسچائیکے ساتھ سننے کی کوشش کریں کہ ہم جس تحریک سے وابستہ ہیں اس میں 25 ہزار سے زیادہہمارے تحریکی ساتھیوں کی جان کی قربانیاں، لاپتہ کئیجانے والے اور اسیروں اوران کےاہل خانہ کی قربانیاں شامل ہیں۔ ہم اپنے آپ سے سوال کریں کہ ہم تحریک کے ان شہیدوںکے لواحقین کی کتنی خبرگیری کرتے ہیں، ان کی کتنی مدد کرتے ہیں۔ ہم ان باتوںکاجائزہ لیں تو ہمیں پتہ چل جائے گا کہ ہم نے اپنااپنا کتنا فرض پورا کیا ہے ۔لہذا آج ہمیں یہ عہد کرناچاہیے کہ ہم تحریک کی خاطرقربانیاں دینے والے ساتھیوںاوران کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے اوران کے اہل خانہ کی ہرطرح سے دیکھبھال کریں گے۔ ہم عیدالاضحی کے تینوں دن خود بھی اوردوسروں سے بھی درخواست کریں گےکہ قربانی کے جانوروں کی کھالوں کوفروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم کو تحریککے لئے قربانیاں دینے والے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ اوراسیر ساتھیوں کے اہل خانہکی مدد کیلئے عید کے تینوں دن کام کریں گے اورزیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمعکرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم کواوپربتائے ہوئے طریقہ پرعمل کرتے ہوئے خدمت خلقکے فرائض ادا کرنے میں کوئی کثرنہ اٹھارکھیں گے۔

اس دعاکے ساتھ کہ اللہ تعالی ہماریکوششوں کوقبول کرتے ہوئے ہماری تحریک کوکامیابی سے ہمکنار کرے۔ آمین ، ثمہ آمین۔

ایم کیوایم اوورسیز کے ساتھیو ! سلاموآداب

آپ سب کوبھی عیدالاضحی کی دلی مبارکبادقبول ہو۔ اورآپ کے اہل خانہ اوردوست احباب کوبھی بہت بہت دلی عیدمبارک۔

عیدکاپیغام آپ سب ساتھیوں کیلئے بھی وہیہے جو میں نے پاکستان کے عوام اوروہاں کے ساتھیوں کے لئے لکھاہے۔

والسلام

آپ کااپنا

الطاف حسین

27جون 2023

#EidMubarak

#عید_الاضح

#عید_اضح_مبار

Link :https://twitter.com/AltafHussain_90/status/1673770388310876161?s=20

5/5/2024 9:04:12 AM