Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے ، اس کے ذمہ دار الطاف حسین نہیں سول اور عسکری اشرافیہ ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


 پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے ، اس کے ذمہ دار الطاف حسین نہیں  سول اور عسکری اشرافیہ ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 4/14/2023

پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے ، اس کے ذمہ دار الطاف حسین نہیں
 سول اور عسکری اشرافیہ ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی

قائدتحریک الطاف حسین کوسیاسی منظرسے ہٹانے اور ایم کیوایم کو
ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا عزیزآبادی
 سپریم کورٹ سمیت تمام ادارے تقسیم ہوچکے ہیں۔سفیان یوسف
 قائدتحریک الطاف حسین کوبھی سیاست میں حصہ لینے کاموقع دیاجائے توملک ترقی کرسکتاہے۔ہاشم اعظم
 مائنس ون پالیسی کے نتیجے میں آدھا ملک مائنس ہوگیا۔سہیل خانزادہ
 مشکل حالات میں تحریک کی مدد کریں ۔وسیم احمد
 ایم کیوایم ویسٹ لندن یونٹ کی افطارپارٹی سے خطاب
 افطارمیں ہلنگڈن کونسل کے ڈپٹی میئر شہریاراحمدولاناکی خصوصی شرکت

 
لندن  …  14  اپریل 2023ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طورپردیوالیہ ہوچکا ہے اور سیاسی و معاشی لحاظ سے تباہی کے دہانے پر ہے، اسکے ذمہ دارایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین نہیں بلکہ ملک کی سول اور عسکری اشرافیہ ہے ۔انہوںنے یہ بات ایم کیوایم برطانیہ ویسٹ لندن یونٹ کے زیراہتمام افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔افطارپارٹی میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، خواتین ، بزرگوں اور بچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔افطارپارٹی میں ہلنگڈن کونسل کے ڈپٹی میئر اور کنزرویٹو پارٹی کے رہنماجناب شہریاراحمد ولانا (Sheharyar Ahmed Wallana)نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پاکستان میں ڈیموکریسی کے نام پر فیوڈوکریسی یعنی جاگیرداروں، وڈیروں اور سرداروں کی حکمرانی ہے، قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کاصرف پیغام ہی نہیں دیابلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بھیجا ۔ قائدتحریک الطاف حسین نے سندھ کے شہری علاقوں میں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپا کیا ۔ الطاف بھائی یہ انقلاب پورے پاکستان میں برپاکرناچاہتے تھے،ان کا پیغام پور ے ملک میں پھیل رہاتھااور قائدتحریک الطاف حسین ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کی امیدبن چکے تھے،اسی لئے اسٹیبلشمنٹ نے قائدتحریک الطاف حسین کوسیاسی منظرسے ہٹانے اور ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے 1992ء میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا جو آج بھی جاری ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پاکستان میں جو بھی ظلم وناانصافیوں کے خلاف آوازاٹھاتاہے اسے غداراورملک دشمن قراردیدیاجاتا۔ قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان کے فرسودہ نظام کوچیلنج کیاتوان پر بھی یہی الزام لگایاگیااوران کی ایم کیوایم کوتوڑنے کیلئے اس میں گروپ بنائے گئے ۔ ایسی ہی پالیسیوں کے نتیجے میں آج پاکستان تباہی کے دہانے پرکھڑاہے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ملک میں نوجوان قیادت متعارف کرائی اور خودالیکشن میں حصہ نہیں لیا، انہوںنے ملک کے ظالمانہ نظام کومردہ بادکہاتواسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے آپریشن شروع کردیا ۔ اسٹیبلشمنٹ کی انہی پالیسیوں کی بدولت آج سپریم کورٹ سمیت ملک کے تمام ادارے تقسیم ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لندن میں پراپرٹیز کیس کافیصلہ بھی دوریاستوں کے باہمی مفادات کانتیجہ ہے لیکن ہم اس کے خلاف اپیل کریں گے اور قانونی طورپر اس کامقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں عوام سے مالی معاونت کی بھی اپیل کی ۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہاشم اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین ایک عوامی رہنما ہیں جو 30 برسوںسے جلاوطنی میں ہونے کے باوجود پاکستان کے محروم عوام کے مسائل پر گہری نظررکھتے ہیں۔ قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہد محروم مہاجروں کے ساتھ ساتھ تمام قوموں کے محروم عوام کیلئے یکساں حقوق کاحصول ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین کوبھی ملک کی سیاست میں حصہ لینے کاموقع دیا جائے توملک ترقی کرسکتاہے۔ انہوںنے جناب الطا ف حسین پر عائد پابندی کے خاتمے کابھی مطالبہ کیا۔ ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہد کے نتیجے میں آج پورے پاکستان کے عوام اس حقیقت سے آگاہ ہوچکے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں توڑپھوڑاورانہیں کمزور کرنے میں اسٹیبلشمنٹ اوراس کی ایجنسیوںکاہاتھ ہوتاہے۔ مقبول عوامی رہنماؤں کوطاقت کے ذریعے مائنس کرنے کاسلسلہ برسوں سے جاری ہے ۔ اسی پالیسی کے نتیجے میں آدھا ملک مائنس ہوگیا اور اب باقی رہنماؤں اورقوموںکوبھی مائنس کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کو مائنس کرنا اور ایم کیوایم کوٹکڑے کرنا اسی پالیسی کاحصہ ہے۔ انہوںنے مردم شماری میں کراچی اورسندھ کے شہری علاقوںکی آبادی کوکم کرنے کی شدید  مذمت کی ۔ اس موقع پر ویسٹ لندن کے یونٹ انچارج وسیم احمدنے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیا اوران سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل حالات میں تحریک کی مدد کریں ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض محسن سعید نے انجام دیے ۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے معاون غفران حمید،ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج وجیہ احمد، کمیٹی کے رکن سمیع الدین اوردیگرذمہ داروں نے بھی شرکت کی ۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں کی اپیل پر حاظرین نے  عطیات بھی دیے ۔ 

٭٭٭٭٭


















  


5/3/2024 8:43:06 PM