بانی وقائد الطاف حسین نے ٹیلی فون پر ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر
وجیہہ احمد کی عیادت کی اور کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی
کنوینرطارق جاوید اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی وجیہہ احمد کی خیریت دریافت کی
یوکے کے آرگنائزرسہیل خانزادہ نے گھر جاکر قائد تحریک کی جانب سے وجیہہ احمد کی عیادت کی
وجیہہ احمد گزشتہ تین ہفتوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھے ، اب انہیں اسپتال سے گھر شفٹ کردیاگیا ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر وجیہہ احمد کی ٹیلی فون پرعیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ واضح رہے کہ وجیہہ احمد گزشتہ تین ہفتوں سے شدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے ، تاہم طبیعت بہترہونے پر اب انہیں اسپتال سے گھر شفٹ کردیاگیا ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے وجیہہ احمدکی خیریت دریافت کی اوران کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وجیہہ احمد نے اپنی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور تمام تحریکی ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دریں اثنا ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے گھر جاکر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے وجیہہ احمدکی عیادت کی ،انہیں گلدستہ پیش کیا اوران کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید اور رابطہ کمیٹی کے دیگرارکان نے بھی وجیہہ احمد کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحتیابی کے لئے دعاکی۔
٭٭٭٭٭