خالدمرتضیٰ مرحوم کے بھائی سے رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید ،اراکین رابطہ کمیٹی،رابطہ کمیٹی کے معاونین
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران کی فون پرتعزیت
لندن … 6 مار چ 2021ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے انتہائی سینئررکن اور رابطہ کمیٹی کے سابق رکن خالدمرتضیٰ مرحوم کے انتقال پر ان کے چھوٹے بھائی بلال سے فون پر تعزیت کی۔ انہوںنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خالدمرتضیٰ مرحوم تحریک کے ایک سچے اوروفاپرست ساتھی تھے جنہوں نے کسی بھی موڑ پر تحریک اورقائدتحریک الطاف حسین کاساتھ نہیں چھوڑا۔ خالدمرتضیٰ کے انتقال سے تحریک ایک باوفااورسچے ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورتحریک کے تمام ذمہ داران اورکارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے معاونین، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ، ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے بھی خالدمرتضیٰ مرحوم کے بھائی سے فرداًفرداً تعزیت کی اورخالدمرتضیٰ کے انتقال پر دلی صدمہ اورشدیدرنج وغم کا اظہارکیا۔