ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صحت یابی اور اسپتال سے گھرمنتقلی پر
پاکستان سمیت دنیابھرمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
لندن میں پاکستان سمیت دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی ٹیلیفون کالز کاتانتا
ایم کیوایم یوکے کے کارکنان اورذمہ داران نے قائدتحریک الطاف حسین کے گھر پہنچ کرایک دوسرے کومبارکباد پیش کی ۔ مٹھائی تقسیم کی گئی ۔شکرانے کے نوافل اداکئے گئے
سوشل میڈیاپر بھی جناب الطاف حسین کی صحتیابی اور اسپتال سے گھرمنتقلی کی خبرموضوع گفتگوبن گئی
ٹیوٹرپر #WelcomeHomeAltafBhai ہیش ٹیگ بھی چلایاگیا
مختلف پوسٹرز اورتصاویر کے ذریعے جناب الطاف حسین کیلئے محبت کااظہار، اللہ کے حضورشکرادا کیاگیا
پاکستان اوراوورسیزمیں جناب الطاف حسین کی اپیل پرکارکنوں نے شکرانے کے نوافل اداکئے
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے کارکنوں نے قائدتحریک کی صحتیابی پر مستحقین میں کھاناتقسیم کیا
لندن … 13 فروری 2021 ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی صحت یابی اور اسپتال سے گھرمنتقلی پر پاکستان سمیت دنیابھرمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اطلاع ملنے پر ایم کیوایم یوکے کے کارکنان اورذمہ داران مل ہل میں جناب الطاف حسین کے گھرپہنچناشروع ہوگئے اورایک دوسرے کومبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پرجناب الطاف حسین کے گھرآنے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔اراکین رابطہ کمیٹی اور یوکے کے ذمہ داران وکارکنان نے شکرانہ کے نوافل بھی ادا کئے ۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اوراراکین رابطہ کمیٹی کے پاس پاکستان سمیت دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی ٹیلیفون کالز کاتانتا بندھ گیا جبکہ سوشل میڈیاپر بھی جناب الطاف حسین کی صحتیابی اور اسپتال سے گھرمنتقلی کی خبرموضوع گفتگوبن گئی ،کارکنوں نے مختلف پوسٹرز اورتصاویر کے ذریعے جناب الطاف حسین کے لئے اپنے دعائیہ جذبات اورمسرت کااظہارکرتے ہوئے اللہ کے حضورشکرادا کیا۔ٹیوٹرپر #WelcomeHomeAltafBhai ہیش ٹیگ بھی چلایاگیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں جناب الطاف حسین کی اپیل پرکارکنوں نے شکرانے کے نوافل اداکئے اورجناب الطاف حسین کی درازی عمر کیلئے دعاکی ۔ اوورسیزیونٹوں میں بھی کارکنوںنے جناب الطاف حسین کی صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضورشکرانے کے نوافل اداکئے ۔ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے کارکنوں نے قائدتحریک کی صحتیابی پر مستحقین میں کھاناتقسیم کیا۔
٭٭٭٭٭