اللہ کے فضل وکرم اور کارکنان وعوام کی دعاؤں کی بدولت قائدتحریک الطاف حسین
تیزی سے روبہ صحت ہیں،آج ان کی طبیعت میں مزیدبہتری آئی ہے
کا رکنان ، مائیں، بہنیں ، بزرگ،بچے بچیاں میرے لئے دعائیں کررہے ہیں، میں انشاء اللہ صحتیابی کے بعدجلد آپ لوگوں سے بات کروںگا۔جناب الطاف حسین
آپ سب ایک دوسرے کاخیال کریں، اسی سے انسانیت کی فلاح اوراللہ کی
رضاحاصل کی جاسکتی ہے ۔جناب الطاف حسین
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جلدصحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والے کارکنان وعوام ، سیاسی رہنماؤں ، صحافیوں اوردیگر تمام شخصیات سے رابطہ کمیٹی کا دلی تشکرکااظہار
لندن … یکم فروری 2021
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ کے فضل وکرم اور پاکستان سمیت دنیابھر میں پھیلے ہوئے کارکنان وعوام کی دعاؤںکی بدولت ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین تیزی سے روبہ صحت ہیں اورآج ان کی طبیعت میں مزیدبہتری آئی ہے ۔سینئر اورماہرڈاکٹرزجناب الطاف حسین کے علاج پر خصوصی توجہ دے رہے ہیںاورڈاکٹروںنے جناب الطاف حسین کومکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔جناب الطاف حسین نے ہفتہ کے روز کارکنوںاورعوام کے نام اپنا ایک خصوصی آڈیو پیغام بھی جاری کیاتھاجس میں انہوں نے تحریک کے جیالے کارکنوں،شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ او ر اسیر کارکنوں ااورن کے اہل خانہ، ماؤںبہنوں، بزرگوںاوربچوںکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ پوری دنیا کے ہرحصہ میں میرے لئے دعائیں کی جارہی ہیں ،کا رکنان ، مائیں، بہنیں ، بزرگ،بچے بچیاں سب میرے لئے دعائیں کررہے ہیں،اللہ تعالیٰ آپ سب کی دعائیں ضرورسنے گا اورمیں انشاء اللہ آپ کی دعاؤںسے صحتیابی کے بعد جلد آپ لوگوں سے بات کروںگا۔جناب الطاف حسین نے بھی تمام کارکنان وعوام کی خیروعافیت کیلئے دعاکرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ سب کوبھی ہرقسم کی بیماریوںسے محفوظ رکھے، آپ سب ایک دوسرے کاخیال کریں، اسی میں انسانیت کی فلاح اوراللہ کی رضا حاصل کی جاسکتی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جلدصحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والے تمام کارکنان وعوام ، سیاسی رہنماؤں ، صحافیوں اوران تمام شخصیات سے دلی تشکرکااظہارکیا۔رابطہ کمیٹی نے کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کی صحتیابی اوردرازی عمر کے لئے اپنی دعاؤں اورصدقات وخیرات کاسلسلہ جاری رکھیں۔
٭٭٭٭٭