ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صحت یابی اوردرازی عمرکے لئے
ایم کیوایم کے تمام اوورسیزیونٹوں کا مشترکہ دعائیہ اجلاس
اجلاس میں رابطہ کمیٹی ، سی ای سی، برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، جرمنی کے آرگنائزرزم آرگنائزنگ کمیٹیوں، چیپٹرز کے ذمہ داران اورکارکنان کی شرکت
قائدتحریک الطاف حسین طبیعت کی ناساز ی پر ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کررہے ہیں ۔کنوینر طارق جاوید
کارکنان وعوام اپنی دعاؤں کاسلسلہ جاریا رکھیں ۔اللہ کے فصل وکرم اورکارکنان وعوام کی دعاؤں کی بدولت قائدتحریک الطاف حسین جلدہی صحتیاب ہوکرکارکنان وعوام کے سامنے ہوںگے۔کنوینرطارق جاوید
اجلاس میں جناب الطاف حسین کی صحتیابی اوردرازی عمر کے لئے دعاکی گئی
لندن … 2021ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی صحت یابی اوردرازی عمرکے لئے گزشتہ روز ایم کیوایم کے تمام اوورسیزیونٹوں کاایک مشترکہ دعائیہ اجلاس ہوا ۔اس ٹیلیفونک اجلاس میں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی، ایم کیوایم برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، جرمنی کے آرگنائزرز، آرگنائزنگ کمیٹیوں،وہاں کے علاقائی چیپٹرز کے ذمہ داران اورکارکنان نے مواصلاتی طورپر شرکت کی۔اجلاس کے تمام شرکاء نے جناب الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی پر اپنی گہری تشویش کااظہارکیا اوران کی صحت یابی کے لئے دعاکی۔اس موقع پر ایم کیوایم کے کنوینرطارق جاوید نے تحریک کے تمام ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہے اوروہ ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کررہے ہیں اورانہوںنے ڈاکٹروں کے مشورے پر ہی فی الحال اپنی تنظیمی وسیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں ۔اللہ کے فصل وکرم اورکارکنا ن وعوام کی دعاؤں کے صدقے ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اورانشاء اللہ وہ جلد ہی مکمل طورپرصحتیاب ہوکرکارکنان وعوام کے سامنے ہوںگے۔طارق جاویدنے کہاکہ پاکستان اوردنیابھر میں پھیلے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان نوجوانوں ، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اوربچوں نے قائدتحریک جنا ب الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی پر جس طرح اپنی دلی تشویش کااظہار کیاہے اوراپنے محبوب قائد کی صحت یابی کیلئے جس طرح خصوصی دعائیں کررہے ہیں، صدقات اورخیرات کررہے ہیں وہ یقیناقائدتحریک سے ان کی محبت وعقیدت کاعملی ثبوت ہے۔انہوں نے کارکنان ماؤں،بہنوں، بزرگوںبچوں سے اپیل کی کہ دعاؤںاس موقع پر رابطہ کمیٹی ، سی ای سی کے ارکان اورتمام اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران وکارکنا ن نے بھی قائدتحریک الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی او ردرازی عمر کے لئے دعائیں کیں۔ذمہ داران نے اجلاس کے شرکاء کوبتایاکہ قائدتحریک کے لئے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ اور اسیرکارکنوں کے اہل خانہ بھی دعاگوہیں۔ آخر میں جناب الطاف حسین کی صحتیابی اوردرازی عمر کے لئے دعاکی گئی۔