Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منصفانہ نظام کے قیام کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی رئیل ازم اورپریکٹیکل ازم کی فلاسفی مشعل راہ ہے۔طارق جاوید


 Posted on: 8/10/2020
 ایم کیوایم یوکے کی تنظیم نو ۔سہیل خانزادہ MQMUK کے سینٹرل آرگنائزر مقرر
 حفیظ احمد اوروجیہہ احمد جوائنٹ آرگنائزراورعبدالحفیظ فائنانس سیکریٹری ہوں گے
تنظیم نوکااعلان قائم مقام کنوینر طارق جاویدنے جنرل ورکرزاجلاس میں کیا
 منصفانہ نظام کے قیام کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی رئیل ازم اورپریکٹیکل ازم
 کی فلاسفی مشعل راہ ہے۔طارق جاوید

لندن  …  10  اگست 2020 ئ
تنظیمی کام کومزیدبہتربنانے کے لئے ایم کیوایم یوکے کی تنظیم نو کردی گئی ہے ۔ جس کے تحت سہیل خانزادہ کوایم کیوایم یوکے کاسینٹرل آرگنائزرمقررکیاگیاہے جبکہ حفیظ احمد ( مانچسٹر ) اوروجیہہ احمد جوائنٹ آرگنائزراورعبدالحفیظ فائنانس سیکریٹری ہوں گے ۔ ندیم شیخ، آصف سعید، احمدامام، عادل شفیق اورسمیع الدین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوںگے۔ تنظیم نوکااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاویدنے ایم کیوایم یوکے کے جنرل ورکرزاجلاس میں کیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق جاوید نے کہاکہ ظلم وجبرکے نظام کے خاتمے اور منصفانہ نظام کے قیام کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی رئیل ازم اورپریکٹیکل ازم کی فلاسفی ایک مشعل راہ ہے، ہماری جدوجہد کی بنیاد یہی فلاسفی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پر قابض قوتیں ہماری تحریک کوختم کرنے کے درپے ہیں،اپنے جائز حقوق مانگنے پر مہاجروں اور دیگرمظلوم قوموںپر ریاستی جبروستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ حالات نہایت کٹھن اوردشوارگزارہیںلیکن ہم ان کٹھن حالات کے باوجود منزل کے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میںاپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ طارق جاوید نے اجلاس کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نظم وضبط ایم کیوایم کاشعاررہاہے لہٰذا کارکنان تحریکی نظم وضبط کی سختی کے ساتھ پابندی کریںاور تحریک کے رہنمااصولوںپر ہرممکن عمل کریں ۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ وہ شہدا کے لواحقین ،لاپتہ اور اسیر کارکنوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے باقاعدگی سے شہدافنڈدیں۔ انہوں نے ایم کیوایم یوکے کے نئی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان سے کہاکہ وہ اپنے تنظیمی فرائض ذمہ داری سے انجا م دیں۔ انہوں نے یوکے کے تمام کارکنوںپر بھی زوردیاکہ وہ تنظیمی کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے نئی آرگنائزنگ کمیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔ 

٭٭٭٭٭



4/18/2024 9:24:07 PM