Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمہوریت اورانسانیت پسند ممالک پاکستان میں مظلوم قوموں کی مدد کریں، قائد تحریک الطاف حسین


 Posted on: 6/17/2020
 جمہوریت اورانسانیت پسند ممالک پاکستان میں مظلوم قوموں کی مدد کریں، قائد تحریک الطاف حسینافغانستان کے صدر اوربھارتی وزیراعظم مظلوم قوموں کے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائیں
 امریکہ ، برطانیہ اوریورپی ممالک ،پاکستان کوقرضے اورامداد دینا بند کردیں
آصف پاشا اور نیاز لاشاری کو حراست کے دوران تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کیاگیا ہے 
 سندھ کی آزادی کیلئے مشترکہ طورپرجدوجہد کے فیصلہ سے فوج کے متعصب افسران کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں
اپنے حلف سے غداری کرنے والے فوجی جرنیل منافق اعظم کی اولادیں ہیں
پاکستان فوجی کا کوئی بھی آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ملک اورعوام کی خدمت نہیں کرتا 
 ریاستی دہشت گردی سے سندھ کے مستقل باشندوں کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا
 ہم سندھ کے حقوق اور سندھ کی آزادی کیلئے پرامن جدوجہد کرتے رہیں گے
آصف پاشا اورنیازلاشاری کے ماورائے عدالت قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا ہنگامی آڈیو خطاب

لندن۔۔۔17، جون2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے تمام جمہوریت اورانسانیت پسند ممالک بالخصوص افغانستان کے صدر اشرف غنی ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، کانگریس اوربی جے پی کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں جائز حقوق کامطالبہ کرنے والے بلوچوں، سندھی اوراردوبولنے والے سندھیوںکے ماورائے عدالت قتل اورجبری گمشدگیوں کے مسلسل واقعات کا نوٹس لیں، مظلوم قوموں کے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائیں اورپاکستان کی مظلوم قوموں کی مدد کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ شب سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست ہنگامی آڈیوخطاب میں کیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے فوج اورپیراملٹری رینجرز کی حراست کے دوران ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے لاپتہ انچارج آصف حسین صدیقی عرف آصف پاشا اور جئے سندھ قومی محاذ (آریسر گروپ) کے لاپتہ رہنما نیاز لاشاری کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز نے 22 ، فروری2019ء ایم کیوایم کے دیگر کارکنان کے ہمراہ  آصف پاشا کوبھی گرفتارکیاتھا جس پررابطہ کمیٹی کی جانب سے 23 فروری 2019ء کو مذمتی بیان جاری کیاگیا۔ جب 25 فروری 2019ء کو رینجرز کے افسر نے پریس کانفرنس کرکے گرفتارشدگان کی گرفتاری ظاہرکی لیکن آصف پاشا کو مفرورقراردیاتو اسی دن رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں آصف پاشا کے ماورائے عدالت قتل کا خدشہ ظاہرکیاتھااور ا س حوالے سے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں کو SOS خطوط بھی ارسال کیے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 16 ماہ تک آصف پاشا کو حراست کے دوران بدترین تشددکانشانہ بنایاجاتارہا اور16 ماہ بعد آج16 جون 2020ء کوانہیں سفاکی سے گولیاں مارکرشہیدکردیاگیا اوران کی مسخ شدہ لاش سہراب گوٹھ کے جمالی پل کے قریب کچراکنڈی میں پھینک دی گئی ۔ اسی طرح جسقم آریسر گروپ کے سینئرترین رہنماء نیاز لاشاری کو 18 ماہ قبل حیدرآباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتارکیاگیا تھا اورآج ہی نیاز لاشاری کو بھی وحشیانہ تشددکا نشانہ بنانے کے بعد ان کی مسخ شدہ لاش بھی گلشن حدید کے علاقے میں پھینک دی ۔

جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب سے سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں نے سندھ کی آزادی کیلئے مشترکہ طورپرجدوجہد کافیصلہ کیاہے اسدن سے بدنام زمانہ پاکستانی فوج، آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف سی اوررینجرز کے متعصب افسران کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور وہ نفسیاتی مریض بن کر پاگل پن کامظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب بھارت نے آڑٹیکل 370 کے تحت جموں کشمیر اورلداخ کو اپنی یونین میں ضم کیاتو 72 سال سے کشمیرکاز کے نام پرقوم کا کھربوں روپیہ بٹورکراپنے محلات بنانے والے پنجابی فوجی جرنیلوں نے کشمیرکو آزاد کرانے کے بجائے نظریں جھکالیںاورپاکستان کے مظلوم عوام کو ریاستی دہشت گردی کانشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کردیا۔اب یہ نفسیاتی مریض فوجی جرنیل، کشمیرکے محاذپر بھی شکست کابدلہ غریب سندھیوں،مہاجروں، بلوچوں اورپشتونوں پر نکال رہے ہیں ۔ آج آصف پاشا اورنیازلاشاری کو ماورائے عدالت قتل کرکے آبپارہ اوررینجرز ہیڈکوارٹر میں جشن منارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج نے قرآن پر حلف اٹھانے کے باوجود وطن عزیزکادفاع نہیں کیااوربلواسطہ یا بلاواسطہ سیاست میں حصہ لیتی رہی ہے ، جھوٹا حلف اٹھانے اورجھوٹے وعدے کرنے والے فوجی جرنیل اپنے حلف سے غداری کے مرتکب ہوتے رہے ہیں۔ جو اپنے حلف سے غداری کرے وہ اپنے ملک اورمذہب سے مخلص نہیں ہوسکتا اورایسے ہی لوگوںکو قرآن مجیدمیں منافق قراردیا گیاہے۔ ایسے فوجی جرنیل، آئی ایس آئی، ایم آئی کے افسران ، کورکمانڈرز اورسیکٹرکمانڈرزسب کے سب منافق اعظم عبداللہ بن ابئی کی اولادیں ہیں۔ ایسے منافق فوجی جرنیلوں کا ساتھ دینے والے ججز ، بعض تجزیہ نگار ، اینکرپرسنز اور صحافیوں کا شمار بھی منافقین میں ہوتا ہے ۔ پاکستان فوجی کا کوئی بھی آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ملک اورعوام کی خدمت نہیں کرتا ، سابق جرنیل راحیل شریف ، احمد شجاع پاشا، اشفاق پرویز کیانی اوردیگر ریٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک زندگی گزارتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا کا کوئی بھی ملک ، مذہب اور قانون کسی کے بلاجواز قتل کی اجازت نہیں دیتا جبکہ پاکستان میں مظلوم قوموںکوریاستی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہا ہے اور بے گناہوں کوبلاجواز قتل کیاجارہا ہے ، ایسا عمل کرنے والے پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذ کردیاگیا ہے ، نام نہاد عوامی حکومت کا دعویدار عمران خان بزدلوں کی طرح خاموش ہے ، اسی طرح سندھیوں، بلوچوں اورپشتونوں پر بدترین ریاستی مظالم پر پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ بھی خاموش ہیں اورانہوںنے بھی عوام کے حق حکمرانی کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کایہ حال ہے کہ اگر امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک، ورلڈ بنک اورایشین ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے پاکستان کو قرضے دینا بند ہوجائیں تو یہ ملک تین دن بھی نہیں چل پائے گا اور دیوالیہ ہوجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے امریکہ ، برطانیہ اوریورپی ممالک درخواست کی کہ وہ پاکستان کوقرضے اورامداد دینا بند کردیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ریاستی دہشت گردی سے سندھ کے مستقل باشندوں کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا اور ہم سندھ کے حقوق اور سندھ کی آزادی کیلئے پرامن جدوجہد کرتے رہیں گے، انہوںنے سندھی بولنے والے سندھیوں اوراردوبولنے والے سندھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ سندھ کے عوام کے اتحاد کے خلاف پنجابی سامراج کی سازشوں سے ہوشیاررہیں،باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کرمتحدہوجائیں، ایک دوسرے کو گلے لگائیں ، سندھ کے حقوق اورپنجاب کی غلامی سے سندھ دھرتی کی آزادی کیلئے میدان عمل میں آکربھرپورکردار ادا کریں ۔
جناب الطاف حسین نے اوورسیز ممالک میں مقیم تمام وفاپرستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کے مستقل باشندوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر اپنے اپنے ممالک کے سربراہان اورانسانی حقوق کے اداروں کوپٹیشن ارسال کریں ۔ جناب الطاف حسین نے آصف پاشا شہید اور نیاز لاشاری شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 
٭٭٭٭٭

4/18/2024 8:36:09 PM