Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرویزمشرف نے 40سال تک فوج کی خدمت کی ،انہیں اس خدمت کاکیاصلہ ملا؟ الطاف حسین


 Posted on: 12/23/2019

 پرویزمشرف نے 40سال تک فوج کی خدمت کی ،انہیں اس خدمت کاکیاصلہ ملا؟ الطاف حسین
 فوج نے پرویزمشرف کوسنگین غداری کامجرم، جلاوطنی،رسوائی اوربسترمرگ کے علاوہ کیادیا؟
 فوج کے کرپٹ جرنیل مہاجروں کوٹشوپیپرکی طرح استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں
فوج نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹرقدیر خان کوکام نکل جانے کے بعد دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کرپھینک دیا 
 کرپٹ جرنیل نہ مہاجروں کے دوست ہیں،نہ ہی وہ بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں، سرائیکیوں، پنجابیوں،کشمیریوں کے دوست ہوسکتے ہیں 
 میں نے پرویز مشرف کوکئی بارآگاہ کیاکہ ISI  اورجنرل کیانی آپ کے خلاف سازش کرر ہے لیکن انہوں نے یقین نہیں کیا
 پرویزمشرف نے3نومبر 2007ء کو ملک میں جوایمرجنسی لگائی تھی اس کاڈرافٹ بھی آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرمیں تیار ہواتھا
فوج نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ بحال کرنے اورخود کومظلوم اورپارساثابت کرنے کیلئے جنرل پرویزمشرف کوعدالت سے سزادلوائی ہے
 فوج کی کشتی اب ڈوب رہی ہے اورمظلوم قوموںپر اس کاجبر ختم ہونے کادقت آرہاہے اورمظلوم قومیں آزادہونے والی ہیں۔ 
 فوج کی ایما پر پرویزمشرف کی حمایت میں بہادرآبادٹولے کی ناکام ریلی ان ضمیرفروشوں کے منہ پرایک زناٹے دار طمانچے سے کم نہیں
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کاسنسنی خیز انکشافات پر مبنی انتہائی اہم خطاب

لندن۔۔۔23، دسمبر2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جنرل پرویزمشرف جومہاجرشناخت اورایم کیوایم کوایک دھبہ قراردیتے ہیں اور مہاجروں سے پوچھتے ہیں کہ انہیں کیاملا تو پرویزمشرف یہ بتائیں کہ انہوں نے 40سال تک فوج کی خدمت کی ،انہیں اس 40سالہ خدمت کاکیاصلہ ملا؟  فوج نے انہیںسنگین غداری کامجرم، جلاوطنی،رسوائی اوربسترمرگ کے علاوہ کیادیا؟ فوج کے کرپٹ جرنیل نہ مہاجروں کے دوست ہیںاورنہ ہی وہ بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں، سرائیکیوں، پنجابیوں،کشمیریوں کے دوست ہوسکتے ہیں، یہ کرپٹ جرنیل مہاجروںکوٹشوپیپرکی طرح استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں جس طرح  انہوںنے پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والے ممتازایٹمی سائنسداں ڈاکٹرقدیر خان کوکام نکل جانے کے بعد دودھ میںسے مکھی کی طرح نکال کرپھینک دیا ۔ جناب الطاف حسین نے ان خیالات کااظہار پیر کی صبح پاکستان اوردنیابھرمیں موجود کارکنوں سے اپنے ایک ہنگامی خطاب میں کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان میںماضی قریب میں پیش آنے والے اہم واقعات میں سے کئی اہم رازوںسے پردہ اٹھایا اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے مختلف پہلوؤںپر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اصولوںکی بنیادپر ویزمشرف کے لئے کیانہیں کیا؟ مارچ   2007  میںجسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس کاڈرافٹ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرمیں تیارہوا۔اس کے بعد ایک سازش کے تحت ملک میں وکلاء کی تحریک شروع کرائی گئی ، میں نے جنرل پرویز مشرف کوکئی بارآگاہ کیاکہ اس کے پیچھے آئی ایس آئی ہے اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اشفاق پرویز کیانی آپ کے خلاف سازش کرر ہے لیکن انہوں نے اس کایقین نہیں کیابلکہ یہ کہاکہ جنرل کیانی میرا قابل اعتماد ساتھی ہے،وہ ایسانہیں کرسکتا ۔جب جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی معزولی کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چلاتواس میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس، ڈی جی آئی بی اورملٹری سیکریٹری نے تو عدالت میں اپنے اپنے بیان حلفی دیے لیکن ڈی جی آئی ایس آئی جنرل کیانی نے عدالت میں بیان حلفی دینے سے انکارکردیاتھا۔پھربھی جنرل پرویزمشرف کومیری بات کایقین نہیں آیا۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف نے3نومبر 2007ء کو ملک میں جوایمرجنسی لگائی تھی اس کا اعلان جنرل پرویزمشرف نے ضرور کیا تھا لیکن اس کاڈرافٹ بھی آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرمیں تیار ہواتھا اور اس ایمرجنسی کے بارے میںجسٹس افتخارمحمدچوہدری کو آئی ایس آئی نے ہی قبل ازوقت آگاہ کیاتھااورآئی ایس آئی کی ایما پر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ہی فوری طور پر تمام ججز کوبلاکر ایمرجنسی کے خلاف فیصلہ دیا۔انہوں نے کہاکہ میں جنرل پرویزمشرف کوان تمام سازشوںسے مسلسل آگاہ کرتارہا لیکن انہوں نے میرایقین نہیں کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں انٹرنیشنل کورٹ میں ثابت کرسکتاہوںکہ کہ جنرل پرویزمشرف کے خلاف وکلاء تحریک کے پیچھے آئی ایس آئی تھی اوراسی نے اس تحریک میں سرمایہ فراہم کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں پرویز مشرف کاساتھ دیاجس کی پاداش میں فوج اورآئی ایس آئی نے ایم کیوایم کوتوڑنے اورکمزورکرنے کے لئے گھناؤنی سازشیں کیں۔جب 2016ء میں پی ایس پی اورپی آئی بی ٹولہ بنانے کے باوجود فوج ایم کیوایم کوختم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی تو میں 2018ء میں فوج ایک بارپھر جنرل پرویزمشرف کواپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی غرض سے سامنے لائی ،فوج نے ایم کیوایم اورمہاجرشناخت کے بارے میں جو بات مصطفےٰ کمال سے کہلوائی تھی کہ ایم کیوایم اورمہاجرلفظ کومٹاناہے، وہی بات جنوری 2018ء میںجنرل پرویزمشرف سے کہلوائی کہ '' ایم کیوایم اورمہاجرلفظ اب ایک دھبہ بن چکاہے ، اس کو ختم کرناہے '' پرویزمشرف سے بھی یہی کہلوایاگیا '' مہاجروںکو40سال میں کیاملا؟ اتنے لوگ مرگئے ، اب میرے ساتھ ملکر اس ایم کیوایم اورمہاجرنام کوختم کریں '' ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر مہاجرنام پر سیاست کرکے اورایم کیوایم بناکر ہم نے غلطی کی تھی اور40سال کی جدوجہد کے باوجود مہاجروں کو کچھ نہیں ملاتوپرویزمشرف یہ بتائیں کہ انہوں نے 40سال تک فوج کی خدمت کی ، اس کے باوجود انہیں کیا ملا؟جنرل پرویزمشرف کی سمجھ میں یہ بات کیوں نہیں آتی کہ آئین توجنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خان اورجنرل ضیاء الحق نے بھی توڑاتھالیکن کیاان میں سے کسی ایک بھی آرمی چیف کے خلاف اس طرح غداری کا مقدمہ بنا؟ کیاکسی آرمی چیف کوسنگین غداری کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی؟ ا س طرح اسے زلیل ورسواکیاگیا؟ پرویزمشرف کو یہ بات کیوں سمجھ نہیں آئی کہ 12اکتوبر1999ء کو وہ خودتوطیارے میں تھے، جن پنجابی جرنیلوں نے ملک میں ٹیک اوورکیا، ان میں سے ایک جنرل کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ کیوں نہیں بنا؟ افتخارمحمدچوہدری سمیت جن تمام ججوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایاتھا اور فوج کوآئین میں ترمیم تک کااختیاردیاتھاان تمام ججز کو آئین شکنی کا مرتکب کیوں قرارنہیں دیاگیا؟جناب الطاف حسین نے جنرل پرویزمشرف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جنرل پرویزمشرف یہ بتائیں کہ 40سال تک فوج میں خدمت کرنے کے باوجود انہیں فوج نے کیادیا؟ اگر ہم نے غلط کیا تھا تو پرویز مشرف تم نے توملک کی خدمت کی تھی پھرتم آج جلاوطن کیوں ہو؟ملک کی اتنی خدمت کرنے کے باوجود تمہیںسنگین غداری کے جرم کی سزا، جلاوطنی، رسوائی اوردبئی میںبسترمرگ کے علاوہ کیاملا؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کے کرپٹ جرنیل نہ مہاجروں کے دوست ہیںاورنہ ہی وہ بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں، سرائیکیوں، پنجابیوں،کشمیریوں کے دوست ہوسکتے ہیں، یہ کرپٹ جرنیل مہاجروںکوٹشوپیپرکی طرح استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں ۔ جس ایٹمی قوت پر یہ سینہ پھلاکربات کرتے ہیں وہ ممتازایٹمی سائنسداںڈاکٹرقدیرخان کی مرہون منت ہے لیکن انہوںنے پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر قدیر کوکام نکل جانے کے بعد دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کرپھینک دیا ،پاکستان کی اتنی خدمت کرنے کے باوجود ڈاکٹرقدیرکوملک کا غدار قراردیکرنہ صرف برطرف کیابلکہ قیدکرکے ان کے ساتھ مجرموں جیساسلوک کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دراصل فوج کی غلط پالیسیوں اورظالمانہ اقدامات کی وجہ سے پورے ملک میں فوج کی رسوائی ہورہی تھی اور ملک بھرمیں عوام فوج کے خلاف باہرآرہے تھے لہٰذا فوج نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ بحال کرنے اورخود کو مظلوم اورپارساثابت کرنے کیلئے جنرل پرویزمشرف کوعدالت سے سزادلوائی ہے ، اس کے پیچھے بھی فوج ہے ، اسی لئے آج پرویز مشرف کودی جانے والی سزا کے خلاف فوج عوام کوباہرلانے کی کوشش کررہی ہے ، جلسے ،جلوس ریلیاں نکلوارہی ہے ، پوسٹرز بینرزلگوارہی ہے ۔ دال میں کالا ہی نہیںبلکہ پوری دال ہی کالی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فوج کی کشتی اب ڈوب رہی ہے اورمظلوم قوموںپر اس کاجبر ختم ہونے کادقت آرہاہے اورمظلوم قومیں آزادہونے والی ہیں۔ 
 جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کراچی میں بہادرآباد ٹولے نے فوج کی ایما پر جنرل پرویزمشرف کی حمایت میں جوایک ریلی نکالی عوام نے اسے مسترد کردیا، یہ ناکام ریلی ان ضمیرفروشوں کے منہ پرایک زناٹے دار طمانچے سے کم نہیں۔ ایم کیوایم کے تاریخی جلسے ،جلوس اورریلیوںکاریکارڈآج تک کوئی نہیں توڑسکا۔ انہوںنے کہاکہ فوج کے جوتے صاف کرنے والے اس بہادرآباد ٹولے کے خودساختہ سربراہ نے اس ریلی میںتقریر کرتے ہوئے کہا'' ہم احسان فراموش نہیں ہیں'' ۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان وعوام دل پرہاتھ رکھ کربتائیں کہ اس شخص کوAPMSO  کاچیئرمین کیا جنرل پرویزمشرف نے بنایا تھا؟  اسے رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اورپارٹی کاڈپٹی کنوینر کیاجنرل پرویزمشرف نے بنایاتھا؟ انہوںنے کہاکہ تحریک کے شہیدوں کی یادگارکومسمارکردیاگیا لیکن ان ضمیرفروشوں نے اس المناک واقعہ پرتوکوئی احتجاجی ریلی نہیں نکالی لیکن مہاجرلفظ اورایم کیوایم کودھبہ قراردینے والے کی حمایت میں ریلی نکال رہے ہیں۔قوم ان کے گھناؤنے کردار سے اچھی طرح واقف ہے اورانہوں نے ان عناصر کومستردکردیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریکی جدوجہد کے دوران ہردورمیں فوج کے کرپٹ جرنیلوںنے ایم کیوایم کوختم کرنے اورالطاف حسین کاچیپٹرکلوز کرنے کادعویٰ کیالیکن وہ ایم کیوایم کوختم نہیںکرسکے کیونکہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ بے شک حق آنے کے لئے اورباطل مٹنے کے لئے ہے۔ انہوںنے تحریک کے تمام کارکنوں خصوصانوجوانوںسے کہاکہ وہ مہاجروںکی رسوائی کرنے والوںاوران پر ظلم کے پہاڑتوڑنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن جائیں، اگر ہم خاموش ہوکربیٹھ گئے توہم جیتی ہوئی جنگ ہارجائیںگے۔ انہوںنے تمام مظلوم قومیتوںاورمذہبی اقلیتوںسے بھی کہاکہ وہ اپنی آزادی کے حصول کے لئے ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہوجائیں۔ 

٭٭٭٭٭





4/25/2024 7:27:13 AM