Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں پاکستان کی فوج ملوث ہے ، قائد تحریک الطاف حسین


 سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں پاکستان کی فوج ملوث ہے ، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 12/16/2019
 سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں پاکستان کی فوج ملوث ہے ، قائد تحریک الطاف حسین 
 فوج نے طالبان کے ساتھ مل کر آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کا قتل عام کرایا ہے
لاہورکے اسپتال میں توڑپھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کرنے پرحسان نیازی کوگرفتارنہیں کیاجاتا لیکن ایم کیوایم پرفوری الزام عائد کردیاجاتا ہے
شہیدوںکی یادگارسے کسی قوم کے بچ جانے والے افراد کا نفسیاتی اور روحانی تعلق ہوتا ہے
 میں نے '' سارے جہاں سے اچھاہندوستاںہمارا '' گایا تو غدارکہاگیالیکن ترانہ لکھنے والے علامہ اقبال کو مفکر پاکستان کہاجاتاہے
مہاجروںکی طرح سندھی،بلوچ اورپشتون بہنوںبیٹیوں کی بھی بے حرمتی کی جاتی ہے، اس پر لوگ پاکستان زندہ باد کانعرہ لگائیں
ہمیں آج تک فرزند زمین نہیں سمجھاجاتا، اس پر مہاجرعوام پاکستان زندہ باد کانعرہ لگائیں
پاکستانی فوج نے 1971ء میں مشرقی پاکستان میں بنگالیوںکاقتل عام کیا
مہاجرین مشرقی پاکستان ،ریڈکراس کے 66کیمپوں میں زندگی گزاررہے ہیں، اس پر آپ لگائیں پاکستان زندہ باد کانعرہ

لندن۔۔۔16،دسمبر2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں پاکستان کی فوج ملوث ہے اور فوج نے طالبان کے ساتھ مل کر آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کا قتل عام کرایا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی شب ایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے تحت منعقدہ یوم شہداء کے اجتماع کے شرکاء سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ، ہیوسٹن چیپٹرسمیت امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجرشہداء کی یاد میں ہرسال 9، دسمبرکویوم شہداء کے طورپر منایاجاتا رہا ہے ، اس دن شہداء کے لواحقین اورایم کیوایم کے کارکنان وعوام یادگارشہدائے حق جاتے ہیں ، شہداء قبرستان میں حاضری دیتے ہیں ، یادگارشہدا اور شہیدوں کی قبروں پر پھول چڑھاتے ہیں اورفاتحہ خوانی کرتے ہیں لیکن گزشتہ چار سال سے مہاجرقوم کو یوم شہداء منانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ 9، دسمبر2019ء کویادگارشہداء اور شہداء قبرستان جانے والے تمام راستوںکو بند کردیاگیا، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں حتیٰ کہ شہداء کے لواحقین تک کو فاتحہ خوانی کرنے اور شہیدوں کی قربانیوں کو سیلوٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس کے بعدہم طے شدہ پروگرام کے تحت سانحہ قصبہ علیگڑھ کالونی 14، دسمبر1986ء کے شہداء کی یاد منانے کی تیاری کررہے تھے ،14،دسمبرکو پاکستان کی فوج اورآئی ایس آئی کے تربیت یافتہ مسلح افراد نے قصبہ علیگڑھ کالونی پر حملہ کرکے سینکڑوں گھروں کو جلاکر راکھ کا ڈھیر بناڈالاتھا، ہزاروں مہاجردربدر کردیے گئے تھے ، سینکڑوں بے گناہ مہاجروںکو شہیدوزخمی کردیاگیاتھا اور ماؤں بہنوں کی عصمت دری کرکے انہیں قتل کردیاگیاتھا۔ اسی دوران ہمیں انتہائی دردناک اطلاع ملی کہ 13 اور 14دسمبرکی درمیانی شب تقریباً تین بجے وردی اورسادہ لباس میں ملبوس افراد جناح گراؤنڈ میں داخل ہوئے جن کے ہاتھوں میں مکانات توڑنے کے اوزار تھے اور انہوںنے جناح گراؤنڈعزیزآباد میں واقع یادگار شہداء کو ہتھوڑے اوردیگر اوزاروں سے شہید کرڈالا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پوری دنیا میں اپنے شہیدوں کی یادگاریں قائم کی جاتی ہیں ،لوگ ان یادگاروں پر حاضری دیتے ہیں اورپھول چڑھاتے ہیں ، اپنے شہیدوںکی یادگارسے کسی قوم کے بچ جانے والے افراد کا نفسیاتی اور روحانی تعلق ہوتا ہے اوریہ روایت نسل درنسل چلتی رہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نائن زیرو عزیزآبادکے چاروں جانب 24 گھنٹے رینجرز تعینات ہے ، اس علاقے میں کوئی رینجرز کی 
مرضی کے بغیرکوئی داخل تک نہیں ہوسکتا لیکن اس کے باوجود یادگارشہداء مسمارکردی جاتی ہے اورطرفہ تماشہ یہ ہے کہ 24 گھنٹوں سے قبل ہی فوج کی جانب سے اس سفاکیت اوربربریت کا گھناؤنا الزام ایم کیوایم پرعائد کردیا جاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اتنی فعال فوج اورآئی ایس آئی لاہورمیں وکیلوں کی جانب سے اسپتال میں توڑپھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کرنے والے حسان نیازی کو اسلئے نہیں پکڑپاتی کہ وہ وزیراعظم کا بھانجا ہے ،اسی طرح سینکڑوں بے گناہ شہریوں کو جعلی پولیس مقابلوںمیں قتل کرنے والا پولیس افسر راؤ انوار ایک ماہ تک گرفتارنہیں کیاجاتا لیکن اس فوج اورآئی ایس آئی کے پاس نجانے کونسا الہ دین کا چراغ ہے کہ جب کوئی واقعہ ہوتو یہ کسی کوبھی پکڑکراس کاالزام ایم کیوایم پرعائد کردیتی ہے تاکہ پاکستان اورپوری دنیاکو گمراہ کیاجاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دوروزقبل یادگارشہداء مسمارکرنے کے المناک واقعہ کے فوری بعدمیں نے دکھ، کرب اورصدمے کی کیفیت میں خطاب کیاجس کے بعدمیری طبیعت ناساز ہوگئی، دکھ اورصدمے کے ساتھ یہ بے بسی تھی کہ ظالم وسفاک درندوں نے میرے پیارے شہیدوں کی یادگارمسمار کردی اورحفاظت سے چلے گئے ۔ اس روزاپنے خطاب میں ، میں نے 16 دسمبرکورونما ہونے والے دو المناک سانحات کا ذکربھی کیاتھاجس میں ایک سانحہ مشرقی پاکستان تھاجو16 ، دسمبر1971ء کورونما ہوا اور دوسرا سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور تھا جو کہ 16، دسمبر2014ء کو رونما ہواتھا۔ اپنے خطاب میں ، میں نے بتایا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں پاکستان کی فوج ملوث ہے اور فوج نے طالبان کے ساتھ مل کراسکول کے معصوم بچوںکا قتل عام کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی قوم سے جھوٹ نہیں بولااورمیری بات کا ثبوت ایک وڈیو کی شکل میں موجود ہے جس میں آرمی کا ایک جوان ندامت کے ساتھ فوج سے علیحدگی اختیارکرتے ہوئے آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے قتل عام کااعتراف کررہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجرشہداء کی یادگارکوبھی فوج اورآئی ایس آئی نے توڑا ہے ، شہیدوں کی یادگار کسی کاکیانقصان کررہی تھی،میرا سوال ہے کہ یہ پاکستان کی فوج ہے یا کسی اورملک کی فوج ہے ؟ مہاجرپاکستان کے شہری ہیں یاکسی اورملک کے شہری ہیں؟ہماری جدوجہد جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد ہے ، ہم کسی کے حقوق پر ڈاکہ تونہیں ڈال رہے تھے ، اس جدوجہدمیں ہمارے ہزاروں ساتھی شہید ہوئے اورہم نے ان شہیدوں کی یادگارتعمیر کی جسے ظالموں نے مسمار کرڈالا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میںنے ظلم وبربریت اورناانصافیوں کے تسلسل کو دیکھتے ہوئے 22 اگست 2016ء کو پاکستان مردہ باد کہاتھا ،قیام پاکستان کے بعدمیرے بڑے بھائی ناصرحسین نے ہمارے خاندان میں سب سے پہلے پاکستان ہجرت کی اورمیرے والد نذیرحسین مرحوم  سے کہاکہ پاکستان میں مجھے سرکاری ملازمت مل گئی ہے لہٰذا آپ سب پاکستان آجائیں ۔ میرے بھائی ناصرحسین کومحکمہ فوڈ میں ملازمت ملی اوروہ ملازمت کرتے کرتے فرسٹ کلاس گزیٹڈ افسر بنے اور انہوںنے 33 سال پاکستان کی خدمت کی ،ان کے کہنے پر ہماراپورا خاندان پاکستان کی محبت میں ہجرت کرکے پاکستان آگیا لیکن پاکستان کی فوج نے بغیرکسی جرم کے ناصرحسین اور ان کے بیٹے عارف حسین کوشہید کرڈالا۔ اب لگاؤپاکستان زندہ باد کا نعرہ۔ بلوچ، سندھی اور پشتون ماں بہن کی بے حرمتی کرنے والی فوج جب مہاجروں کے گھروں پر چھاپے مارتی تھی تو مہاجربزرگوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں کھلے میدان میں جنگی قیدیوں کی طرح بٹھادیاجاتا تھااوران کی عدم موجودگی میں مہاجرماں ، بہن اوربیٹی کی بے حرمتی کی جاتی تھی لہٰذا اس عمل پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاؤ۔ 
مہاجروںکی طرح سندھی،بلوچ اورپشتون بہنوںبیٹیوں کی بھی بے حرمتی کی جاتی ہے، اس پر لوگ پاکستان زندہ باد کانعرہ لگائیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے '' سارے جہاں سے اچھا۔۔ہندوستاںہمارا '' گایا تومجھے غدارکہاگیالیکن جن علامہ اقبال نے یہ ترانہ لکھاانہیں مفکر پاکستان کہاجاتاہے اوران کے مزارپر گارڈآف آنرپیش کیاجاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایم کیوایم بناکرانتخابات میں حصہ لیا،ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بنے اورپیپلزپارٹی اورمسلم لیگ سے اتحادکرکے ثابت کیاکہ ہم جمہوریت پسندہیں اورجمہوری اقداراورجمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں لیکن فوج نے ایم کیوایم اوراس کوملنے والے عوامی مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کیا، ہمیں آج تک فرزند زمین نہیں سمجھاجاتا، اس پر مہاجرعوام پاکستان زندہ باد کانعرہ لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کے قائد کے گھرکوگزشتہ تین سال سے سیل کیاہواہے، اس پر لوگ 
پاکستان زندہ باد کانعرہ لگائیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے بعد پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کوراولپنڈی کے بھرے جلسے میں قتل کردیاگیا، اس کے بعد مہاجروں کے ساتھ ناانصافیوں ، حق تلفیوںاورریاستی مظالم کاسلسلہ شروع کردیاگیا، ہردور میںمہاجروںکاقتل عام کیاگیا، میں نے ریاستی مظالم اورناانصافیوں کے خلاف آوازبلندکرتے ہوئے '' پاکستان مردہ باد '' کہاتوبہت سے ساتھی ناراض ہوگئے لیکن جوکچھ مہاجروں کے ساتھ کیاجارہاہے ، اس پر آپ لگائیں پاکستان زندہ باد کانعرہ ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سینکڑوں افراد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث راؤ انوارنے خوداعتراف کیاکہ اس نے ایم کیوایم کے کارکن فاروق پٹنی اوراس کے ساتھیوںکوپکڑکرقتل کیا، بینظیرحکومت نے اسے انعام کی رقم دی جس سے اس نے پہلا مکان خریدا۔ ہم اس سفاک قاتل کے خلاف آواز اٹھاتے رہے لیکن قوم نے یقین نہیں کیالیکن اب امریکہ نے راؤ انوار کوبلیک لسٹ کیاہے تولوگ اس پر یقین کررہے ہیں ، اب اس پر آپ لگائیں پاکستان زندہ باد کانعرہ۔جناب الطاف حسین نے سوال کیا کہ کیا امریکہ کی مختلف ریاستوں میں علیحدگی کے نعرے نہیں لگے؟کیاکینیڈامیں کیوبک کی آزادی کے لئے دوبار ریفرنڈم نہیں کرایاگیا؟ کیابرطانیہ میں اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لئے دوبارریفرنڈم نہیںکرایاگیا؟ کیاآزادی کے مطالبات اورریفرنڈم پر امریکہ ، کینیڈا اوربرطانیہ میں لوگوںکاقتل عام کرایا؟ کیاانہوں نے اس پر وہاں ریاستی آپریشن کئے گئے؟ پھراپنے حقوق اورآزادی کے لئے بات کرنے پر مہاجروں پر ریاستی مظالم کیوں ڈھائے جارہے ہیں؟ اس پر لوگ پاکستان زندہ باد کانعرہ لگائیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں برسوںسے گلی گلی میں رینجرز موجود ہے ، مہاجروں کے خلاف ایک طرف ر یاستی آپریشن کیاجارہاہے اوردوسری جانب ان کی چالیس، پچاس سال کے قائم دکانیں اورگھرمسمارکرکرکے بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ ایز اورفوج کے حوالے کیے جارہے ہیں، ان کامعاشی قتل عام کیاجارہاہے، اس پر لوگ لگائیں پاکستان زندہ باد کانعرہ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر پروفیسر حسن ظفرعارف جنہوں نے برسوں تک کراچی یونیورسٹی میں ہزاروںطلبہ وطالبات کو تعلیم دی، انہوں نے بزرگی میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی، 22  اگست 2016ء کے بعد پاکستان میں تحریک کی کمان سنبھالی، انہیں فوج نے قید کیا، ٹارچر کا نشانہ کیا،6ماہ جیل میںقیدرکھاگیا، رہائی کے بعد اغواء کرکے رات بھرقید رکھاگیا اورپھر کچھ عرصہ بعد دوبارہ گرفتارکیا اوراپنے ٹارچرسیل میں لیجاکرسفاکی سے شہید کرکے ان کی لاش کراچی کے ساحلی علاقے میں پھینک دی، اس ظلم وبربریت پر آپ لگائیں پاکستان زندہ باد کانعرہ۔ انہوں نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول پشاورمیں 16دسمبر2014ء کومعصوم بچوںکاجوقتل عام کیاگیا، اس کے بارے میں ایک آرمی کے سپاہی نے اپنے وڈیوبیان میں خود اعتراف کیاکہ فوج کے افسرکے حکم پر بچوں کاقتل عام کیا۔ اسی پاکستانی فوج نے 1971ء میں مشرقی پاکستان میں بنگالیوںکاقتل عام کیا، بنگالی بہنوںبیٹیوں کی بے حرمتی کی ، فوج نے بھارتی فوج کے سامنے ہتھیارڈالے، فوج دوسال بعد واپس آگئی لیکن جن مہاجروں نے فوج کاآگے بڑھ کرساتھ دیاوہ آج بھی بنگلہ دیش میں ریڈکراس کے 66کیمپوں میں بھوک وافلاس کی زندگی گزاررہے ہیں، اس پر آپ لگائیں پاکستان زندہ باد کانعرہ ۔ آپ اپنی قوم پر ظلم ہوتادیکھتے رہیں، ماؤں بہنوں کی بے حرمتی اورشہیدوں کی یادگارکومسمار ہوتادیکھتے رہیں اوربے حسی کامظاہرہ کرتے رہیں اورپاکستان زندہ بادکانعرہ لگاتے رہیںلیکن الطاف حسین ان مظالم کونہیں بھولے گااورزندہ باد نہیں کہے گا۔ جناب الطاف حسین نے حاظرین سے کہاکہ اگرآپ ظلم کے خلاف صف اول میں آکرجدوجہد نہیں کرسکتے تووقت ، مال اورزبان سے جہاد کیجئے ، زبان سے نہیں کرسکتے توقلم سے جہاد کیجئے۔جناب الطاف حسین نے تحریک کے تمام شہداء اورآرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
٭٭٭٭٭


4/24/2024 5:46:16 AM