Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں مہاجروںکواپنے شہیدوںکی یادگارپر فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی


  یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں مہاجروںکواپنے شہیدوںکی یادگارپر فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/9/2019
یوم شہداکے موقع پر پولیس ورینجرز کی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوںاور شہید وں کے لواحقین کو
یادگارشہدا پر جانے سے روکنا،تشدد کرنا اور گرفتاریاں ریاستی ظلم وبربریت کی بدترین مثال ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 پیراملٹری رینجرز، پولیس اورسرکاری ایجنسیوں نے کارکنان اورشہیدوں کے لواحقین کو یادگارشہدا جانے سے
 روکنے کیلئے پورے علاقے کوکنٹینرز، بسیں اور ٹرک کھڑے کرکے سیل کردیا
 یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں مہاجروںکواپنے شہیدوںکی یادگارپر فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی 
ظلم وبربریت سے ہمیں اپنی جدوجہد سے بازنہیں رکھاجاسکتا۔ رابطہ کمیٹی 

لندن  …  9  دسمبر 2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یوم شہداکے موقع پر پولیس ورینجرز کی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں، شہید وں کے لواحقین ، ماؤںبہنوں کویادگارشہدا پر جانے سے روکنے اوربے گناہ کارکنوںکوگرفتارکرنے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے ریاستی ظلم وبربریت کی بدترین مثال قراردیاہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیراملٹری رینجرز، پولیس اورسرکاری ایجنسیوں نے آج یوم شہداکے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں ، خواتین ، شہیدوںکی ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اوربچوںکوعزیزآبادمیںواقع یادگارشہدا جانے سے روکنے کے لئے تمام راستوں اورگلیوںسمیت پورے علاقے کوکنٹینرز، بسیں اورٹرک کھڑے کرکے سیل کردیا،عزیزآبادکے علاقے کی تمام عمارتوںاورفلیٹوںکوبھی اپنے کنٹرول میں لیااورعلاقے کے تمام دکانداروں اور مکینوںکو ہراساں کیا۔ جب ایم کیوایم کے کارکنوں، خواتین اورشہیدوں کے لواحقین نے یادگارشہدا جانے کی کوشش کی تو پولیس، رینجرزاور سرکاری ایجنسیوںنے انہیں تشددکانشانہ بنایا ، ان کی گرفتاریاں کیںاورانہیں تشددکانشانہ بنایااورانہیں یادگارشہدااورشہداقبرستان پر فاتحہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ کیسا اسلامی ملک ہے کہ جہاں ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردمہاجروںحتیٰ کہ شہیدوں کے لواحقین تک کو اپنے شہیدوں کی یادگار پر پھول چڑھانے اورفاتحہ خوانی تک کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔عمران خان کی ظالم حکومت پاکستان کور یاست مدینہ بنانے کے دعوے کررہی ہے لیکن یہ کیسی ریاست مدینہ ہے کہ جہاں مہاجروںکواپنے شہیدوں کے لئے فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جوظالم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مہاجروںکوان کے بنیادی حق سے محروم کررہی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکے گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم ظالموںکوواضح الفاظ میں آگاہ کرناچاہتے ہیںکہ اس طرح کے ظلم وبربریت سے ہمیں اپنی جدوجہد سے بازنہیں رکھاجاسکتا۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ یہ ظلم بند کیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ 

٭٭٭٭٭


4/18/2024 7:04:46 PM