Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دوقومی نظریہ مکمل طورپرغلط اورفراڈ تھا۔۔۔الطاف حسین


دوقومی نظریہ مکمل طورپرغلط اورفراڈ تھا۔۔۔الطاف حسین
 Posted on: 2/24/2019
دوقومی نظریہ مکمل طورپرغلط اورفراڈ تھا۔۔۔الطاف حسین
دوقومی نظریہ دراصل انگریزوں نے انڈیا کے مسلمانوں کوگمراہ کرنے کے لئے متعارف کرایاتھا ،
میں تمام علماء،مبلغین، دینی مفکرین اورمؤرخین کوچیلنج کرتاہوں کہ وہ جب چاہیں اس بارے میں مجھ سے مناظرہ کرلیں
اگروہ ثبوت وشواہد کے ساتھ مجھے شکست دیدیں تومیں ان کے ہاتھ پربیعت کرلوں گااوراگروہ ہارجائیں توانہیں
میراشاگرد بننا ہوگا
اگرمذہب کی بنیادپرسارے مسلمان ایک قوم ہوتے تو آج دنیامیں 56 اسلامی ممالک کیوں ہیں؟
کیامذہب کی بنیادپر سعودی عرب جیساملک بھی پاکستان یادنیاکے کسی بھی اسلامی ملک کے لوگوں کوشہریت دیتاہے؟
اگر مذہب کی بنیادپر قوم ہوتی توکیاہرعیسائی ملک تمام عیسائیوں کے لئے اپنے ملک کے دروازے کھول دیتاہے؟

لندن ۔۔۔ 22 فروری 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دوقومی نظریہ مکمل طورپرغلط اورفراڈ تھا،یہ نظریہ دراصل انگریزوں نے انڈیا کے مسلمانوں کوگمراہ کرنے کے لئے متعارف کرایاتھا ، میں تمام علماء،مبلغین، دینی مفکرین اورمؤرخین کوچیلنج کرتاہوں کہ وہ جب چاہیں اس بارے میں مجھ سے مناظرہ کرلیں،اگروہ ثبوت وشواہد کے ساتھ مجھے شکست دیدیں تومیں ان کے ہاتھ پربیعت کرلوں گااوراگروہ ہارجائیں توانہیں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے میراشاگرد بننا ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات کارکنوں اورہمدردوں سے سوشل میڈیاکے ذریعے اپنے خطاب میں کہی۔ ’’ دو قومی نظریہ ‘‘ کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اپنی سوچ وفکر اوربرصغیر کی تاریخ کے تجزیہ کی روشنی میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکاہوں کہ برصغیرکی تقسیم انسانی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی اورآج بھی اس بات پر قائم ہوں۔ اسی طرح میں سمجھتاہوں کہ برصغیرمیں ’’دوقومی نظریہ‘‘ بھی سلطنت برطانیہ نے متعارف کرایاتھا،ا اس وقت چونکہ ہندوستان انگریزوں کی کالونی تھااور ہندوستان کے عوام غلام تھے اسلئے انگریزوں نے نظریہ دیااورہم نے مان لیاکہ ہندواورمسلمان الگ الگ ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ دوقومی نظریہ مکمل طورپرغلط اورایک فراڈتھا، اس نظریہ کے ذریعے برصغیرکے مسلمانوں کوگمراہ کرکے استعمال کیا گیااوربرصغیر کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے والوں کواس دوقومی نظریہ کے ذریعے تقسیم کیاگیاتاکہ برصغیرکی جنگ آزادی کوناکام بنایاجاسکے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ دیکھاجائے تودنیامیں کہیں بھی دوقومی نظریہ وجودنہیں رکھتا، اگر دینی اورمذہبی لحاظ سے بھی تاریخ کاجائزہ لیاجائے اورموازنہ کیاجائے توبھی میری بات درست ثابت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے دنیامیں ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بھیجے ، سب سے آخری نبی سرکار دوعالم حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ ہیں، وہ امام الانبیاء ہیں اوران کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے ۔حضورؐ کے زمانے میں جتنے بھی لوگ مسلمان ہوئے وہ مذہب کے لحاظ سے تو اسلام کے دائرے میں ایک تھے لیکن قوموں اورقبیلوں کے لحاظ سے وہ الگ الگ تھے، ایک اللہ، ایک قرآن اورایک رسول ؐ پر ایمان رکھنے اورایک ہی مذہب کے دائرے میں ہونے کے باوجودوہ ایک قوم نہیں تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حضورؐ کے زمانے میں جب بھی جنگیں ہوئیں توحضورؐ ہر جنگ میں ہرقبیلے کاالگ الگ لشکرتشکیل دیتے اورہرقبیلے کے لشکر کی شناخت کے لئے سب کے الگ الگ جھنڈے ہوا کرتے تھے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ دوقومی نظریہ کی بات کرنے والے جتنے بھی افراد ہیں،انہوں نے اگرمعصومیت یاکم علمیت میں لیکن سچائی کے ساتھ بات کی تھی تواللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمائے لیکن جنہوں نے دوقومی نظریہ پر زورلگاکرپورے وثوق کے ساتھ یہ بات کی کہ غیرمنقسم ہندوستان میں دوقومیں رہتی ہیں تویہ بات نہ صرف تاریخ، جغرافیہ اورفلسفہ کے لحاظ سے غلط ہے بلکہ جو یہ بات کرتاہے وہ قرآن مجید کی نفی کرتاہے، قرآن کامنکرہوتاہے اورجومنکرقرآن ہے وہ منکرخداہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جولوگ کہتے ہیں کہ قوم مذہب کی بنیادپر ہوتی ہے تووہ جواب دیں کہ اگرمذہب کی بنیادپرسارے مسلمان ایک قوم ہوتے تو ایک ہی مذہب سے تعلق رکھنے کے باوجود آج دنیامیں 56 اسلامی ممالک کیوں ہیں؟کیامذہب کی بنیادپر سعودی عرب جیساملک بھی پاکستان یادنیاکے کسی بھی اسلامی ملک کے لوگوں کوشہریت دیتاہے؟اگردنیا میں مذہب کی بنیادپر شہریت مل سکتی توآج مسلمان ہونے کی بنیادپر پاکستان کے مسلمانوں کوکسی بھی اسلامی ملک میں شہریت حاصل کرنے کاحق حاصل ہوتا، لیکن کیاایسا ہے ؟ اگر مذہب کی بنیادپر قومیت ہوتی توہرعیسائی ملک عیسائیت کی بنیادپر تمام عیسائیوں کے لئے اپنے ملک کے دروازے کھول دیتا، لیکن کیادنیامیں ایسا ہے؟جناب الطا ف حسین نے کہاکہ دراصل انگریزوں نے دوقومی نظریہ کے ذریعے برصغیرمیں صدیوں سے رہنے والے مسلمانوں کوبیوقوف بنایااورانہیں استعمال کرکے وہ ہندوستان کوتقسیم کرنے میں کامیاب ہوگیا اوربرصغیرکوتقسیم کرکے پاکستان بنایاگیااوراسے ان لوگوں کے حوالے کیاگیاجوبرسوں تک انگریزوں کی خدمت کررہے تھے اورحریت پسندوں کے خلاف سرگرم تھے ۔ انہوں نے کہاکہ میں اس بارے میں علما،دینی مفکرین سے مناظرہ کرنے کے لئے تیارہوں۔ 

*****

4/26/2024 11:09:55 AM