Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بہادرآبادٹولے نے پہلے شہیدوں کے لہوکاسوداکیااوراب وہ لاپتہ کارکنوں کاسوداکررہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان


بہادرآبادٹولے نے پہلے شہیدوں کے لہوکاسوداکیااوراب وہ لاپتہ کارکنوں کاسوداکررہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 1/29/2019

بہادرآبادٹولے نے پہلے شہیدوں کے لہوکاسوداکیااوراب وہ لاپتہ کارکنوں کاسوداکررہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کوبھی یہ سوداکرنے کیلئے دباؤڈال رہے ہیں، ہم اس کویکسرمستردکرتے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ بھی کسی بھی قسم کی سودی بازی کرنے پرتیارنہیں ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنے لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ ڈاکٹرندیم احسان
تمام لاپتہ کارکنوں کوفی الفوربازیاب کرایا جائے، ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے 
قائدتحریک الطاف حسین کی تحریر وتقریر اور میڈیاکوریج پر پابندی ختم کی جائے ،ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکوکھولاجائے ،
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر عائدپابندی ختم کی جائے۔ ڈاکٹرندیم احسان
بہادرآباد ٹولے نے اتوار27جنوری کوسیدعلی رضاعابدی شہید کے چہلم کابھی خیال نہیں کیااوراس روز کامیابی کاجشن منایا۔قاسم علی رضا
سہراب گوٹھ دھرنے کے بعدگرفتارکئے گئے تمام پشتونوں اورمہاجروں کوفی الفوررہاکیاجائے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کا اہم بریفنگ سے خطاب 

لندن ۔۔۔ 29 جنوری 2019ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ بہادرآبادٹولے نے پہلے اپنے ظرف وضمیراورشہیدوں کے لہوکاسوداکیااوراب وہ لاپتہ کارکنوں کاسوداکررہے ہیں اورلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کوبھی یہ سوداکرنے کے لئے دباؤڈال رہے ہیں، ہم اس کویکسرمستردکرتے ہیں ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنے لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بات آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک اہم بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضااوررابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان لاپتہ کئے گئے ہیں جن میں سے بعض کارکنان کئی سال سے لاپتہ ہیں ، ایم کیو ایم ان لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کامعاملہ نہ صرف پاکستان میں پارلیمنٹ اورہرجگہ اٹھاتی رہی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اقوام متحدہ اورانسانی حقو ق کے اداروں کے پلیٹ فارم پر ان لاپتہ کارکنوں کی جبری گمشدگی کا مقدمہ پیش کرتی رہی ہے اوران کی بازیابی کے لئے کوششیں کرتی رہی ہے اورآج بھی کررہی ہے ۔ ان لاپتہ کارکنوں کامعاملہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈجج جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں سرکاری طورپر قائم ’’ مسنگ پرسنز کمیشن ‘‘ میں بھی کافی عرصہ سے چل رہاہے جس نے جبری گمشدگیوں کااعتراف بھی کیااوران لاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے کارروائی بھی کی لیکن اب جبکہ بہادرآباد ٹولے کے افراد وفاقی کابینہ میں شامل ہیں توان کی جانب سے ایم کیوایم کے ان لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ سے کہاجارہاہے کہ وہ پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ لے لیں اور اپنے لاپتہ بھائی ، بیٹے ،شوہریاوالد کی بازیابی کاکیس ختم کردیں ۔ اس سلسلے میں لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ پردباؤڈال کران سے ایک تحریری پروفارما بھروایا جارہاہے ۔ اس طرح ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ سے کہا جارہاہے کہ وہ پانچ لاکھ روپے لے لیں اوراپنے پیاروں کاسوداکرلیں ۔ انہوں نے لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کودیاجانے والاپروفارمابھی بریفنگ میں دکھایا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس سودے بازی کویکسرمستردکرتے ہیں اورلاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کویقین دلاتے ہیں کہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنے لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ صر ف ہم ہی نہیں بلکہ لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ بھی اس کو مستردکررہے ہیں اوروہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے کسی بھی قسم کی سودی بازی کرنے پرتیارنہیں ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ پی آئی بی اوربہادرآباد ٹولہ نے 22اگست 2016ء کوقائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیار کرنے کے بعدشہیدوں، لاپتہ اوراسیرساتھیوں بھی لاتعلقی اختیارکرلی، عدالتوں میں لاپتہ ساتھیوں کے کیس کی پیروی تک کرنابندکردی اوران ساتھیوں اوران کے اہل خانہ کوان کے حال پر چھوڑدیا۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ1992ء کے آپریشن میں ایم کیوایم کے 28کارکن لاپتہ کئے گئے تھے جبکہ ستمبر2013ء سے جاری نئے ریاستی آپریشن کے دوران اب تک ایم کیوایم کے 500سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں جن کوتاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام لاپتہ افرادکوگھر، دکان یادفاترسے ان کے اہل خانہ یادیگرلوگوں کی موجودگی میں حراست میں لیاگیاتھا، سپریم کورٹ نے فروری 2010ء میں بھی لاپتہ کارکنوں کوجبری گمشدہ کرنے پرمتعلقہ پولیس افسران کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کاحکم دیاتھا، اس کے علاوہ بھی ہائیکورٹ میں مختلف مواقع پر پولیس اوررینجرز سے اس بارے میں جواب طلب کیاجاچکاہے لیکن یہ امرانتہائی قابل مذمت ہے کہ ریاستی اداروں کی جانب سے ان کارکنوں کی جبری گمشدگی سے صاف انکارکیاجاتارہاہے ۔ اسی طرح جب ایم کیوایم نے قائدتحریک الطاف حسین کی رہنمائی میں لاپتہ کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ کے میں اٹھایا اوراقوام متحدہ کے کمیشن برائے جبری گمشدگی نے پاکستان سے اس بارے میں واضح طورپرجواب طلب کیا تووہاں بھی پاکستان کے نمائندے کی جانب سے یہی مضحکہ خیزجواب دیاگیاکہ یہ افرادخودہی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم کے ان کارکنوں کی جبری گمشدگی ایک حقیقی اورخالصتاًانسانی مسئلہ ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔ ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے اوراپنے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے ہرسطح پر آوازاٹھاتے رہیں گے اورجدوجہدکرتے رہیں گے۔ ڈاکٹرندیم احسان نے مطالبہ کیاکہ تمام لاپتہ کارکنوں کوفی الفوربازیاب کرایا جائے، ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ،قائدتحریک الطاف حسین کی تحریر وتقریر اور میڈیاکوریج پر پابندی ختم کی جائے ،ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکوکھولاجائے ، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائدپابندی ختم کی جائے اورایم کیوایم کے فلاحی ادار خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر عائدپابندی ختم کی جائے ۔ ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضانے اس موقع پر کہاکہ بہادرآبادٹولہ نے کورنگی کی جس نشست پر کامیابی حاصل کی ہے وہ اس رکن اسمبلی وجاہت کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جوکینسر کے مرض میں مبتلاتھا، جس کی اہلیہ مددکے لئے بہادرآبادٹولے کے ارکان سے درخواست کرتی رہی لیکن بہادرآبادٹولے نے اس کی مددنہیں کی وہ انتقال کرگیا۔ انہوں نے کہاکہ بہادرآباد ٹولے نے اتوار27جنوری کوسیدعلی رضاعابدی شہید کے چہلم کابھی خیال نہیں کیااوراس روز کامیابی کاجشن منایا۔ انہوں نے کہاکہ بہادرآبادٹولہ نے شہیدوں کے لہوکاسوداکیاہے اورقوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے گفتگوکرتے ہوئے سہراب گوٹھ پر پشتون تحفظ موومنٹ کے پرامن دھرنے کے بعد ایم کیوایم اورپی ٹی ایم کے کارکنوں اورہمدردپشتونوں اورمہاجروں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ،تمام لاپتہ افرادکوبازیاب کیاجائے اوراگرکسی پر کوئی مقدمہ ہے توعدالتوں میں پیش کیاجائے اوران لاپتہ افرادکوبھی اپنی صفائی کے لئے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

*****

4/20/2024 5:27:45 AM