Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سید علی رضاعابدی شہیدکے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیاجائے اوران کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


سید علی رضاعابدی شہیدکے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیاجائے اوران کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/31/2018
سید علی رضاعابدی شہیدکے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں ایک
اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیاجائے اوران کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رابطہ کمیٹی نے علی رضاعابدی شہید کی اہم آڈیواوروڈیوبھی بریفنگ میں پیش کی 
علی رضاعابدی شہید کے آڈیوپیغام سے تمام حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے کہ ان کے قتل میں کون ملوث ہے اور
کس کس نے اس قتل میں سہولت کارکاکرداراداکیاہے ۔ رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین پر لگائے گئے جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈوں کی اصلیت سامنے آگئی ہے۔رابطہ کمیٹی
علی رضاعابدی کی شہادت کے پیچھے کارفرماعوامل میں سندھ میں گورنرراج نافذ کرناہے۔رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں وڈیوبریفنگ سے خطاب
علی رضاعابدی شہید نے جس مقصدکی خاطر قربانی دی ہے اس کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ رابطہ کمیٹی کاخراج عقیدت
رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے علی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لکھی گئی تازہ ترین نظم بھی پیش کی


لندن ۔۔۔ 31 دسمبر 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ سید علی رضاعابدی شہیدکے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیاجائے اوران کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے یہ مطالبہ پیر کوایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید علی رضا عابدی انسانیت پر یقین رکھتے تھے ، وہ مہاجروں کے تمام دھڑوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحد کرنے کی کوششی کررہے تھے ، سید علی رضا عابدی ، نہ صرف ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کیلئے اپنا کردار ادا کررہے تھے بلکہ وہ بہت جلد ایک پریس کانفرنس بھی کرنے والے تھے ۔ علی رضا عابدی شہیدکالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں اورریاستی مظالم کے خلاف آواز بلند کررہے ،وہ قائدتحریک الطاف حسین کی حمایت میں سوشل میڈیاپر مسلسل پیغامات ڈال رہے تھے ،انہوں نے9، دسمبر2018ء کویوم شہداء کے موقع پر قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعروں کی وڈیو اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی تھی اور 5، دسمبر2018ء کو الطاف بھائی کی والدہ مرحومہ محترمہ خورشید بیگم ؒ کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی کی استدعا کا ٹوئٹ کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس پی اور بہادرآباد ٹولہ ریاستی اداروں سے مسلسل ان کی شکایت کررہے تھے کہ وہ الطاف حسین کی حمایت کررہے ہیں۔رینجرزاورریاستی اداروں کی جانب سے علی رضا عابدی شہید کومسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں اورجب وہ انکی دھمکیوں میں نہیں آئے توانہیں بیدردی سے شہیدکردیاگیا۔اس موقع علی رضاعابدی شہید کی آڈیوبھی پیش کی گئی جس میں وہ بتاتے ہیں کہ پی ایس پی اوربہادرآباد والے ان کی ٹیوٹس آئی ایس آئی اورآرمی والوں کوشکایتاً بھیجتے تھے جس پر سرکاری ایجنسیوں نے انہیں کئی بار بلایا بھی تھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ علی رضاعابدی شہید کے اس آڈیوپیغام سے تمام حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے کہ ان کے قتل میں کون ملوث ہے اورکس کس نے اس قتل میں سہولت کارکاکرداراداکیاہے ۔ ررابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی کی طرح کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت اس قتل کاالزام بھی ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش کی گئی اورمیڈیاپر جھوٹی اورمن گھڑت خبریں بھی پیش کی گئیں ، قائدتحریک الطاف حسین پر بھی اس حوالے سے جھوٹے الزامات لگائے گئے لیکن اب تمام جھوٹے پروپیگنڈوں کی اصلیت سامنے آگئی ہے اورثابت ہوگیاہے کہ یہ صرف اورصرف ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کوبدنام کرنے کی بھونڈی کوشش اورکرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ علی رضاعابدی کی شہادت کے پیچھے کارفرماعوامل میں سندھ میں گورنرراج نافذ کرناہے۔سینئراینکرطلعت حسین نے خود اپنے پروگرام میں انکشاف کیاہے کہ علی رضاعابدی کے قتل کے پیچھے کارفرما مقصد سندھ میں گورنرراج نافذکرناہے ۔ جمعہ کوپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کھل کرسندھ میں گورنرراج نافذکرنے کامطالبہ کردیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 1998ء میں بھی فوج کو سندھ میں گورنرراج نافذکرناتھاتوپاکستان کی نامورمہاجرشخصیت محمد حکیم سعید کوسازش کے تحت قتل کرکے اس کاالزام ایم کیوایم پر تھوپ دیا گیا اور سندھ میں گورنرراج نافذکرکے ایم کیوایم کے خلاف پھرایک آپریشن شروع کردیاگیا،ایم کیوایم کے کارکنان حکیم سعید کے الزام میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے بری ہوئے ۔اب پھرفوج کو سندھ میں گورنرراج نافذ کر نا ہے لہٰذا ایک اورمہاجررہنما علی رضا عابدی کو بیدردی سے شہید کردیاگیااور حکیم سعید کی طرح اس واقعہ کاالزام بھی ایم کیوایم پرڈالا جارہا ہے ۔ر ابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ سید علی رضاعابدی شہیدکے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیاجائے اوران کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے علی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ علی رضاعابدی شہید نے جس مقصدکی خاطر قربانی دی ہے اس مقصدکے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے علی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لکھی گئی تازہ ترین نظم بھی پیش کی ۔ 

*****


4/18/2024 1:30:30 PM