Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیصل رضاعابدی کی ہتھکڑیوں کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصویراس کی جرات وبہادری کی علامت ہے۔ الطا ف حسین


 فیصل رضاعابدی کی ہتھکڑیوں کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصویراس کی جرات وبہادری کی علامت ہے۔ الطا ف حسین
 Posted on: 10/21/2018
نوجوان سیاسی رہنمااورسابق سینیٹرسیدفیصل رضاعابدی کوفی الفور رہاکیاجائے ۔ الطاف حسین 
فیصل رضاعابدی کرپشن، مردم شماری میں مہاجروں کی آبادی کم کرنے اورحلقہ بندیوں میں ناانصافیوں کے خلاف آوازاٹھارہے تھے ،
اگرچیف جسٹس پرتنقیدکرناتوہین عدالت ہے تو مولاناخادم حسین رضوی کوکیوں نہیں لگی جنہوں نے چیف جسٹس کوکھلے عام گالیں دیں؟
فیصل رضاعابدی کی ہتھکڑیوں کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصویراس کی جرات وبہادری کی علامت ہے۔ الطا ف حسین 
جو حسین کو نہ مانے وہ محمدؐ کونہیں مانتااور جومحمدؐ کونہیں مانتاوہ اللہ کونہیں مانتا۔ الطا ف حسین 
میں حسینی ہوں، میں نے امام بارگاہوں کی حفاظت کی، ہمیشہ شیعہ سنی بھائی چارے اور یکجہتی کی بات کی ۔الطا ف حسین


لندن ۔۔۔ 21 اکتوبر 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ نوجوان سیاسی رہنمااورسابق سینیٹرسیدفیصل رضاعابدی کوفی الفور رہاکیاجائے ۔ انہوں نے یہ مطالبہ ہفتہ کواپنے خطاب میں کیا۔ ان کایہ خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے پاکستان سمیت دنیابھرمیں نشرکیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوہراقانون ہے،ایک طرف مولاناخادم حسین رضوی ہیں جنہوں نے فیض آباد میں دھرنے کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کانام لے لے کر گالیاں دیں ، لیکن اس کے باوجود خادم رضوی کے خلاف کوئی توہین عدالت کاکیس نہیں بنا ،ان کوکوئی ہتھکڑی نہیں لگائی گئی بلکہ ان کے لوگوں میں ڈی جی رینجرزپنجاب نے پیسے تقسیم کئے جبکہ دوسری جانب ایک نوجوان سیاسی رہنما، ایک مقرر،سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی ہے جوملک کے فرسودہ نظام، کرپشن، حلقہ بندیوں ، مردم شماری میں مہاجروں کی آبادی کو کم کرنے اور ناانصافیوں کے خلاف آوازاٹھارہے تھے ،کراچی میں پانی ، بجلی ،گیس کیلئے آوازاٹھارہے تھے اور جراتمندی سے اپنا مؤقف پیش کررہے تھے اورچیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف مانگ رہے تھے لیکن نہ ہی چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ان کی بات سنی ، نہ ڈی جی رینجرز نے ، بلکہ ان کی بات سننے اور انہیں انصاف دینے کے بجائے ان کے خلاف توہین عدالت کامقدمہ قائم کردیا گیا ،انہیں گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا ئی گئیں۔ فیصل رضا عابدی کواڈیالہ جیل میں جرائم پیشہ لوگوں کے سیل میں رکھاگیاہے اوران کے اہل خانہ سے ملاقات تک کرنے نہیں دی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرچیف جسٹس پرتنقیدکرناتوہین عدالت ہے تو جوہتھکڑی فیصل رضاعابدی کولگی وہ مولاناخادم حسین رضوی کوکیوں نہیں لگی؟چیف جسٹس ثاقب نثارنے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری اورہتھکڑیاں لگانے کانوٹس کیوں نہیں لیا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کوئٹہ،گلگت بلتستان میں ہزارہ شیعہ کاقتل عام کیاجاتاہے ،کئی شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز اورعلماء کاقتل کیاگیا لیکن کسی کاقاتل نہیں پکڑاگیا، چیف جسٹس کہتے ہیں کہ وہ آئین کے محافظ اورامین ہیں اوران کاکام انصاف کرناہے لیکن انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے ہتھکڑی لگنے پر نوٹس لے لیااوران کی آنکھوں میں آنسو آگئے ،ہم ان آنسوؤں کااحترام کرتے ہیں لیکن چیف جسٹس کوڈاکٹرحسن ظفر عارف کی ہتھکڑی اوران کاماورائے عدالت قتل نظرنہیں آیا، انہیں فیصل رضاعابدی کی ہتھکڑی نظر نہیں آئی،انہیں نائن زیروکاتالہ نظرنہیںآیا۔ جناب الطا ف حسین نے چیف جسٹس ثاقب نثارسے مطالبہ کیا کہ سیدفیصل رضاعابدی کوفی الفور رہاکیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ فیصل رضاعابدی کی ہتھکڑیوں کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصویراس کی جرات وبہادری کی علامت ہے ۔انہوں نے اس موقع پر ’’ نعرہ حیدری‘‘ بھی لگایا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جو حسین کو نہ مانے وہ محمدؐ کونہیں مانتااور جومحمدؐ کونہیں مانتاوہ اللہ کونہیں مانتا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں حسینی ہوں، میں نے ہمیشہ شیعہ سنی بھائی چارے اور یکجہتی کی بات کی ، امام بارگاہوں کی حفاظت کی ۔انہوں نے تمام مہاجر شیعوں سے کہاکہ وہ اس بات کوسمجھیں کہ صرف مہاجرشیعوں کاہی قتل ہوتا، انہوں نے شیعہ سنی ۔۔۔بھائی بھائی کابھی نعرہ لگایا۔ 
*****


4/18/2024 7:28:16 AM