Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سانحہ پکاقلعہ پاکستان کی تاریخ بدترین سانحہ ہے۔ڈاکٹرندیم احسان
Posted on: 5/26/2018
سانحہ پکاقلعہ پاکستان کی تاریخ بدترین سانحہ ہے۔ڈاکٹرندیم احسان
حیدرآبادمیں پیپلزپارٹی کی سفاک حکومت نے پولیس آپریشن کے نام پر بربریت کامظاہرہ کیا۔ڈاکٹرندیم احسان
پورے علاقے میں آپریشن کے نام پر گھروں میں لوٹ مارکی گئی اورسینکڑوں بے گناہوں کوبیدریغ گولیوں کانشانہ بنایاگیا
پکاقلعہ کی مہاجرخواتین نے سروں پر قرآن مجید رکھ کر دہائیاں دیں توان مہاجر خواتین پر بھی اندھادھند گولیاں چلائی گئیں
یہ بہت بڑاواقعہ تھالیکن اس کی نہ توکوئی تحقیقات کرائی گئیں اورنہ ہی اس ظلم وبربریت میں ملوث لوگوں کوکوئی سزادی گئی
جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیاگیااسی طرح سانحہ پکاقلعہ آپریشن پر بھی تحقیقاتی کمیشن قائم کیاجائے اورذمہ داروں کوسزادی جائے ۔ سانحہ پکاقلعہ کے شہداء کی 28ویں برسی پرکنوینر ڈاکٹرندیم احسان کا بیان
لندن ۔۔۔ 26 مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ سانحہ پکاقلعہ پاکستان کی تاریخ بدترین سانحہ ہے جب سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآبادمیں پیپلزپارٹی کی سفاک حکومت نے پولیس آپریشن کے نام پر بربریت کامظاہرہ کیا۔ سانحہ پکاقلعہ کے شہداء کی 28ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 26 اور27 مئی 1990ء کو بینظیربھٹوکے دورحکومت میں لاڑکانہ، دادو، خیرپوراوراندرون سندھ کے دیگرشہروں سے پولیس بلائی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ جیلوں سے ڈاکوؤوں کوبھی پولیس کی وردیاں پہناکرساتھ لایاگیا،حیدرآبادکے پکاقلعہ کامحاصرہ کیاگیااورعلاقے کی بجلی، پانی اور گیس کی سپلائی بند کی گئی اورپورے علاقے میں آپریشن کے نام پر گھروں میں لوٹ مارکی گئی اورسینکڑوں بے گناہوں کوبیدریغ گولیوں کانشانہ بنایاگیا۔ جب پکاقلعہ کی مہاجرخواتین نے اس ظالمانہ آپریشن کے خلاف سروں پر قرآن مجید رکھ کریہ دہائیاں دیں کہ یہ ظلم بند کیاجائے توحکومت کی ہدایت پر ان مہاجر خواتین پر بھی اندھادھند گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں کئی مہاجرمائیں بہنیں اس وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں بھی شہید ہوئیں۔ پیپلزپارٹی کی مہاجر دشمن حکومت نے صرف اسی پر بس نہیں کیابلکہ شہیدہونے والوں کی میتیں قبرستان لے جانے کی بھی اجازت نہیں دیں جس کی وجہ سے ان شہیدوں کوپکاقلعہ کے احاطے ہی میں سپردخاک کرناپڑا۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سفاک حکومت کی جانب سے کیاجانے والایہ ظالمانہ آپریشن دراصل ملک کی تاریخ کا ایک بدترین سانحہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ یہ اتنابڑاواقعہ تھالیکن اس کی نہ توکوئی تحقیقات کرائی گئیں اورنہ ہی اس ظلم وبربریت میں ملوث پولیس وانتظامیہ اورحکومت کے لوگوں کوکوئی سزادی گئی۔ ڈاکٹرندیم احسان نے مطالبہ کیاکہ جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیاگیااسی طرح سانحہ پکاقلعہ آپریشن پر بھی تحقیقاتی کمیشن قائم کیاجائے اورذمہ داروں کوسزادی جائے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے سانحہ پکاقلعہ کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبر جمیل عطاکرے۔
*****
8/9/2025 12:02:17 PM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us