Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم ٹریسامے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اوران مظالم کوبندکرانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں


وزیراعظم ٹریسامے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اوران مظالم کوبندکرانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں
 Posted on: 1/24/2018

ایم کیوایم کے وفد نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ جاکر بزرگ رہنما پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کے
بہیمانہ قتل کے بارے میں وزیراعظم مس ٹریسامے کے نام ایک پٹیشن پیش کی 
وفد میں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدمصطفےٰ عزیزآبادی، سفیان یوسف ، یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم
اور آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف سعیدشامل تھے 
وفد نے 10ڈاؤننگ اسٹریٹ کے حکام کوڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے پٹیشن اور 
شہیدرہنماکے بارے میں تیارکردہ ایک خصوصی کتابچہ بھی پیش کیا
وزیراعظم ٹریسامے ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کے ماورائے عدالت قتل ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس
لیں اوران مظالم کوبندکرانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں۔پٹیشن میں اپیل

لندن۔۔۔24، جنوری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے آج لندن میں برطانیہ کی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گا ہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ جاکر پارٹی کے بزرگ رہنمااورپاکستان کے ممتازاستاد، فلاسفر، مفکر، دانشور،پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کے بہیمانہ قتل کے بارے میں وزیراعظم مس ٹریسامے کے نام ایک پٹیشن پیش کی ۔ وفد میں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدمصطفےٰ عزیزآبادی، سفیان یوسف ، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اوریوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف سعیدشامل تھے ۔ وفد کے ار کان نے 10ڈاؤننگ کے حکام کوڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے پٹیشن کے ساتھ ساتھ شہیدرہنماکے بارے میں تیارکردہ ایک خصوصی کتابچہ بھی پیش کیا۔ وزیراعظم ٹریسامے کے نام پیش کی جانے والی پٹیشن میں ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کے ماورائے عدالت قتل کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیاہے کہ انہیں 2016ء میں بھی گرفتارکرکے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیاگیا، حراست میں ذہنی وجسمانی اذیتیں دی گئیں۔ رہائی کے بعد بھی انہیں ہراساں کی جاتارہا، 8 دسمبر2017ء کوانہیں ایک مرتبہ پھرگرفتارکرکے حبس بیجامیں رکھاگیااورذہنی اذیتیں دی گئیں اوردھمکیاں دی گئیں کہ وہ ایم کیوایم چھوڑدیں لیکن وہ اپنے مشن ومقصدپرقائم رہے ۔ 13جنوری 2018ء کودفترسے گھرجاتے ہوئے انہیں سیکوریٹی ایجنسیوں نے حراست میں لیا۔ اگلے روزان کی تشددزدہ لاش ابراہیم حیدری کے علاقے میں پائی گئی ۔انہیں بری طرح تشددکانشانہ بنایاگیاتھا۔ پٹیشن میں وزیراعظم ٹریسامے سے درخواست کی گئی برطانیہ میں مقیم پاکستان کے نمائندے کوطلب کرکے ان سے 72سالہ بزرگ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدجن کی پوری زندگی محروم ومظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہدکے لئے گزری،ان کے ماورائے عدالت قتل پروضاحت طلب کی جائے ۔ پٹیشن میں وزیراعظم ٹریسامے سے د رخواست کی گئی کہ وہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کے ماورائے عدالت قتل ، پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اوران مظالم کوبندکرانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں۔ 
*****







4/24/2024 11:52:31 PM