Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے گھرقانون نافذ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کاغیرقانونی چھاپہ
Posted on: 10/14/2017
رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے گھرقانون نافذ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کاغیرقانونی چھاپہ
سرکاری اہلکارگھرمیں آ دھے گھنٹے تک پورے گھرکی تلاشی لیتے رہے
گھر میں موجود لیپ ٹاپ، موبائیل فون اور دیگر اشیاء کی جانچ پڑتال کرتے رہے
قومی اسمبلی کے معزز رکن کی گرفتاری کیلئے غیرقانونی چھاپہ جمہوریت پسندجماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،رابطہ کمیٹی
کراچی اورحیدرآباد میں قائد تحریک الطاف حسین کے وفادار کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی
جلاوطن اورروپوش رہنماؤں اورمتحرک کارکنان کے غیرسیاسی رشتہ داروں تک کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
جبروستم کے ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنان کوخوف زدہ نہیں کیاجاسکتا، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج ہفتہ کی علی الصبح ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کی رہائش گاہ واقع فیڈرل بی ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے غیرقانونی چھاپے اورتوڑپھوڑکی شدیدمذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہفتہ کی صبح تقریباً پانچ بجے سادہ لباس میں رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی سفیان کی گرفتاری کیلئے فیڈرل بی ایریاکراچی میں واقع ان کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارااور زبردستی گھر میں داخل ہوگئے، اس وقت گھر میں صرف خواتین موجود تھیں۔یہ سرکاری اہلکار2 ٹویٹا کرولا کاراور ویگوگاڑی میں سوار تھے۔سرکاری اہلکاروں نے غیرقانونی چھاپے کے دوران پورے گھرکی تلاشی لی ، تلاشی کے دوران گھر میں موجود خواتین کوہراساں کیا اورسفیان یوسف کے بارے میں معلوم کرتے رہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری اہلکارآ دھے گھنٹے تک پورے گھرکی تلاشی دوران سرکاری اہلکارگھرمیں موجود لیپ ٹاپ ، موبائیل فون اوردیگر اشیاء کی جانچ پڑتال بھی کرتے رہے ۔
رابطہ کمیٹی نے سفیان یوسف کے گھرپر غیرقانونی چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی کے معزز رکن کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا غیرقانونی چھاپہ جمہوریت پسندجماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، جب متعصب سرکاری اہلکاروں کی غیرقانونی کارروائی سے قومی اسمبلی کے رکن تک کو نہیں بخشا جارہا ہے تو ایم کیوایم کے عام کارکنان کے ساتھ سرکاری اہلکاروں کے ظلم وستم کا بخوبی اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں کراچی اورحیدرآباد میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفادار کارکنان کے گھروں پر رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں،غیرقانونی چھاپوں کے دوران خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے ، بے گناہ کارکنان کو غیرقانونی طورپرگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے اورظلم کی انتہاء یہ ہے کہ ایم کیوایم کے جلاوطن اورروپوش رہنماؤں ، ذمہ داروں اورمتحرک کارکنان کے غیرسیاسی رشتہ داروں تک کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ظلم وستم اور غیرقانونی چھاپوں گرفتاریوں کے ذریعہ نہ تو ایم کیوایم کے کارکنان کوخوف زدہ کیاجاسکتا ہے اورنہ ہی انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کی جدوجہدسے بازرکھاجاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اور وفاقی کابینہ سے مطالبہ کیاکہ رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے گھرپر غیرقانونی چھاپے کا نوٹس لیاجائے اور پرامن مہاجرکارکنان اوران کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کاسلسلہ بند کرایاجائے۔
*****
8/9/2025 10:38:21 AM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us