Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
19جون ایم کیوایم کی تاریخ میں ایک سیاہ باب ہے جوکبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔ندیم نصرت
Posted on: 6/20/2017
19جون ایم کیوایم کی تاریخ میں ایک سیاہ باب ہے جوکبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔ندیم نصرت
19جون 1992ء کو اپنے نظریہ اور شہیدوں کے خون کاسوداکرنے والے حقیقی دہشت گردوں نے فوج کی سرپرستی میں شب خون مارا
حقیقی کاڈرامہ ناکام ہوگیاتو اسٹیبلشمنٹ نے ایک بارپھرایم کیوایم سے نکالے گئے افرادکوخریدکرپی ایس پی نامی ٹولہ تشکیل دیا۔ندیم نصرت
عوام نے پی ایس پی کو مسترد کردیا تو جن لوگوں کے ہاتھوں میں ایم کیوایم کی باگ ڈورتھی ان کے ذریعے پارٹی پر قبضہ کروالیا گیا
تحریک کے سچے اوروفادارکارکنوں نے اپنے ظرف وضمیر کا سودانہیں کیا ،وہ آج بھی مشن ومقصد کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں
19 جون 1992ء کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں اظہارخیال
ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ19جون ایم کیوایم کی تاریخ میں ایک سیاہ باب ہے جوکبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز 19 جون 1992ء کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ قرآن خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران ، کارکنان ، شعبہ خواتین کی ارکان اوردیگر افرادنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی ۔ ندیم نصرت نے 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن اوراس دوران پیش آنے والے واقعات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ 1992ء میں قوم کوبتایاگیاکہ ڈا کوؤں، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے پتھاریداروں کے خلاف آپریشن کیاجائے گالیکن ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اس کی آڑمیں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کیاگیا، اس کیلئے ایم کیوایم کی صفوں سے نکالے گئے جرائم پیشہ عناصر کوجمع کرکے سرکاری ایجنسیوں نے حقیقی گروپ تشکیل دیا۔ 19جون 1992ء وہ سیاہ دن ہے جب سرکاری ایجنسیوں کے ہاتھوں اپنے نظریہ اورقوم کے شہیدوں کے خون کاسوداکرنے والے حقیقی دہشت گردوں نے فوج کی سرپرستی میں کراچی پرشب خون مارا اور فوج کے ساتھ ملکر ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کوشہیدکردیا، ایم کیوایم کے دفاترپرقبضہ کیا،ایم کیوایم کے کارکنوں کواغواکرکے تشدد کے ذریعے ان کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں،اورفوج کی سرپرستی میں دہشت گردی اورظلم وبربریت کاایساسلسلہ شروع کیاجو آج کے دن تک جاری ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جب حقیقی کاڈرامہ ناکام ہوگیاتو ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے ایک بارپھرایم کیوایم سے نکالے گئے افرادکوخریدکرپی ایس پی نامی ٹولہ تشکیل دیاجن کے ذریعے نہ صرف ایم کیوایم کی قیادت کونشانہ بنایاگیابلکہ یہ کہلوایاجارہاہے کہ مہاجرسیاست کی بات کرنازہرقاتل ہے ، ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکرکے سرکاری ٹارچرسیلوں میں تشددکرکے انہیں پی ایس پی میں شامل ہونے پر مجبورکیاجارہاہے۔تمام ترسرکاری سرپرستی کے باوجود عوام نے پی ایس پی کو مسترد کردیا تو22 اگست 2016ء کو ایک بارپھروہی سازش کی گئی اورجن لوگوں کے ہاتھوں میں ایم کیوایم کی باگ ڈورتھی ان کے ذریعے پارٹی پر قبضہ کروالیا گیا اورپارٹی کے ارکان اسمبلی اورذمہ داروں کوقائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے پر مجبورکیاگیا ۔اس سارے عمل کے پیچھے بھی اسٹیبلشمنٹ ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے 19جون 1992ء کوشروع کئے جانے والے ریاستی آپریشن میں اب تک ہزاروں کارکنوں کوبیدردی سے شہید کیاجاچکاہے لیکن تحریک کے سچے اوروفادارکارکنوں نے اپنے ظرف وضمیر کا سودانہیں کیا اور وہ آج بھی تحریک کے مشن ومقصدکی کامیابی کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورشہیدوں کے مقدس لہوکی بدولت ہماری تحریک اپنی منزل مقصودپر ضرورپہنچے گی ۔
*****
4/14/2021 11:45:08 AM
فاقی حکومت کی جانب سے جعلی اوربوگس مردم شماری کے نتائج کی منظوری انتہ
...
12 Apr 2021
نئی نسل کو مسخ شدہ تاریخ پڑھائی جارہی ہے ،پاکستان بنانے والوں کو غدار
...
09 Apr 2021
فوج کی حمایت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پاس کیے جانے والے بل
...
09 Apr 2021
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگ
...
05 Apr 2021
ایم کیوایم امریکہ کے رکن شکیل الدین اورشعبہ خواتین کی رکن عبیرہ حسین ک
...
05 Apr 2021
بانی وقائد الطاف حسین نے ٹیلی فون پر ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگ
...
04 Apr 2021
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مب
...
04 Apr 2021
ہولی رنگوں ، خوشبوؤں، پیار اورمحبت کا تہوار ہے، قائد تحریک الطاف حسین
...
28 Mar 2021
کینیڈا کے ذمہ داران وکارکنان تحریک کے کام کوبہتربنانے کیلئے جس مستعدی
...
28 Mar 2021
مبارک ہو 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 وفا پرست تحریکی ساتھ
...
25 Mar 2021
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us