Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ہمارے لاپتہ پیاروں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے اور انہیں انصاف فراہم کیاجائے
Posted on: 2/25/2017
ہمارے لاپتہ پیاروں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے اور انہیں انصاف فراہم کیاجائے
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن شارق کمال کی اہلیہ اوراے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کی والدہ ،
بہنوں اوردیگراہل خانہ کی کراچی میں پریس کانفرنس
میرے شوہرکودوسال قبل گرفتار کیاگیاتھا، مجھے کچھ نہیں بتایا جارہا ہے کہ وہ کہاں ہیں،ان کاگناہ کیاہے،شارق کمال کی اہلیہ
ماؤں بہنوں سے ان کے پیارے چھینے جارہے ہیں، ماؤں بہنوں کی فریاد نہیں سنی جارہی ہے،،شارق کمال کی اہلیہ
کیاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ کسی کے بیٹے نہیں؟ آخرہم انصاف کیلئے کہاں جائیں؟ کونسادروازہ کھٹکھٹائیں؟
میرے بیٹے احمدعلی کو30دسمبر2016ء کوگرفتار کیا گیا تھا اس کے بعد سے وہ غائب ہیں، والدہ احمدعلی بیگ
ہم نے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی ہے لیکن اب تک احمد علی بیگ کاکچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے ،
میرے بیٹے کو اب تک کسی عدالت میں بھی پیش نہیں کیاگیا،آخرمیرے بیٹے کاکیاجرم ہے ؟ والدہ احمدعلی بیگ
متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ اور وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے اوراگران پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیاجائے اور انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔یہ اپیل آج ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن شارق کمال کی اہلیہ بچوں، اوراے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کی والدہ ، بہنوں اوردیگراہل خانہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی کی۔ واضح رہے کہ شارق کمال کا تعلق شاہ فیصل کالونی سے ہے اورانہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 30مارچ 2015ء کوان کی دکان سے گرفتارکیاتھاجبکہ احمدعلی بیگ کو 30دسمبر2016ء کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا تھا۔ دونوں کوتاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے اوران کے اہل خانہ کوکچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ انہیں کس الزام میں گرفتارکیاگیاہے اورکہاں رکھا گیاہے ۔ لاپتہ کارکن شارق کمال کی اہلیہ نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہاکہ میرے شوہرکودوسال قبل گرفتار کیاگیاتھا، میں دوسال سے اپنے شوہر کو ڈھونڈ رہی ہوں،مجھے کچھ نہیں بتایا جارہا ہے کہ وہ کہاں ہیں،ان کاگناہ کیاہے، اگرانہوں نے کوئی جرم بھی کیاہے تو انہیں کم ازکم سامنے تو لایا جائے ، اس طرح کیوں غائب ہواہے؟آخریہ کونسا انصاف ہے ؟میرے شوہربے گناہ ہیں ، انہیں چھوڑ دیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماؤں بہنوں سے ان کے پیارے چھینے جارہے ہیں، ماؤں بہنوں کی فریاد نہیں سنی جارہی ہے، کیاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ کسی کے بیٹے نہیں؟ کیاوہ کسی کے باپ یابھائی نہیں ؟آخرہم انصاف کیلئے کہاں جائیں؟ کونسادروازہ کھٹکھٹائیں؟میرے شوہردوسال سے
غائب ہیں، میرے تین بچے ہیں،میں کس طرح سے زندگی گزاررہی ہوں یہ میں اورمیراخداہی بہتر جانتا ہے۔یہ کہتے ہوئے وہ رونے لگیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا، ہم مہاجر ہیں توکیایہ ہمارا جرم ہے ؟آخرمہاجروں کے خلا ف آپریشن کیوں کیا جارہاہے؟انہوں نے روتے ہوئے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ سے فریاد کررہی ہوں ، اللہ تعالیٰ میری فریاد ضرورسنے گا۔اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کی والدہ نے اس موقع پر صحافیوں کوبتایاکہ میرابیٹا احمدعلی جامعہ کراچی کا ایک طالبعلم ہے اوراسے 30دسمبر2016ء کو گلشن اقبال کے علاقے 13-Dسے گرفتار کیا گیا تھا اس کے بعد سے وہ غائب ہیں، ہم نے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی ہے لیکن اب تک احمد علی بیگ کاکچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے ،اسے اب تک کسی عدالت میں بھی پیش نہیں کیاگیا،آخرمیرے بیٹے کاکیاجرم ہے ؟ اس نے ایساکیا کیاہے کہ اسے پکڑکرغائب کردیا گیاہے؟انہوں نے سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، وزیراعظم ، آرمی چیف اورتمام ارباب اختیارسے دردمندانہ اپیل کی کہ ہمارے پیاروں کوبازیاب کرایاجائے ، انہیں رہاکیاجائے اوراگران پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیاجائے ۔
*****
8/29/2025 12:16:03 PM
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
کیاپاکستان آزاد ہے؟
...
13 Aug 2025
الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم نے پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ
...
11 Aug 2025
میں نے اپنی گفتگو میں ایم کیوایم کوختم کرنے کی سرے سے کوئی بات نہیں ک
...
11 Aug 2025
آج تمام تحریکی کارکنوں کو تحریک اورمجھ سے وفاداری کے اٹھائے ہوئے حلف س
...
10 Aug 2025
ہفتہ کوکراچی میں راشد منہاس روڈ پر تیزرفتارڈمپر کی ٹکر سے دوبہن بھائی
...
10 Aug 2025
ممتاز صحافی اسد طور کو انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے واشنگٹن جاتے
...
09 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us