Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، ندیم نصرت، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 1/25/2017
کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، ندیم نصرت، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کراچی میں بھی میٹروبس منصوبہ کا جلدازجلد آغاز کریں، ندیم نصرت
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو تعصب اورناانصافیوں کی بھینٹ چڑھایاجارہا ہے، ندیم نصرت
پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے میئرکراچی کے تمام اختیارات چھین رکھے ہیں، ندیم نصرت
سندھ حکومت نہ تو خود کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے اورنہ ہی مسائل حل کیلئے بلدیاتی قیادت سے تعاون کررہی ہے،ندیم نصرت
پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت، کراچی کے شہریوں کو مسائل میں الجھا کرسیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان )کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف سے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور کراچی میں بھی میٹروبس منصوبہ کا جلدازجلد آغاز کیاجائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو تعصب اورناانصافیوں کی بھینٹ چڑھایاجارہا ہے اور ٹریفک سمیت شہریوں کو درپیش دیگرمسائل کے حل کیلئے لیت ولعل سے کام لیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی خود کو جمہوریت پسند جماعت قراردیتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے میئرکراچی کے تمام اختیارات چھین رکھے ہیں اورکراچی کی بلدیہ کو کچرا اٹھانے کابھی اختیارنہیں ہے۔ سندھ حکومت نہ تو خود کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے اورنہ ہی شہرکے مسائل حل کرنے کیلئے منتخب بلدیاتی قیادت سے تعاون کررہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے متعصبانہ اقدامات اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ اسے کراچی اور اس کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں قطعی دلچسپی نہیں ہے اور وہ شہریوں کو مسائل میں الجھا کرسیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں شہریوں کوٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے گرین لائن بس سروس کے منصوبہ کا محض اعلان کیاگیا تھا جسے سرخ فیتے کی نذرکرکے ختم کردیاگیا ہے۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ ملتا ن کی طرح کراچی میں بھی میٹروبس سروس منصوبہ کا آغاز کیاجائے اور کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مثبت ، ٹھوس اورعملی اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔
*****
7/6/2025 5:05:27 PM
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ پاکستان کی ع
...
27 Jun 2025
دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے ب
...
27 Jun 2025
اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام کمزور قوموں پر ہونے والے تشددکے
...
26 Jun 2025
پاکستان کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے امن کے نوبل پرائزکی سف
...
23 Jun 2025
ایران پر امریکہ کاحملہ وحشیانہ ، ظالمانہ اور ننگی جارحیت کی بدترین مثا
...
22 Jun 2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم م
...
20 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us