Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
رابطہ کمیٹی کے سینئررکن ساتھی اسحق ایڈوکیٹ اورمتعددکارکنوں کی گرفتاریاں کھلاظلم ہیں۔ الطاف حسین
Posted on: 1/14/2017
رابطہ کمیٹی کے سینئررکن ساتھی اسحق ایڈوکیٹ اورمتعددکارکنوں کی گرفتاریاں کھلاظلم ہیں۔ الطاف حسین
جب سے ایم کیوایم نے 21جنوری کوہونے والی ’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ میں شرکت کااعلان کیاہے ریاستی آپریشن میں شدت آگئی ہے
ساتھی اسحق ایڈوکیٹ جوسینئر وکیل ہیں، جج بھی ر ہ چکے ہیں،ان پرکوئی مقدمہ نہیں ان تک کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیاگیاہے
ساتھی اسحق ایڈوکیٹ ہائیکورٹ سے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری منظور کرواچکے ہیں لیکن انہیں گرفتارکرکے قانون کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں
گزشتہ تین روز کے دوران کراچی میں ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے، وہ لاپتہ ہیں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے رہنماؤں،کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اورانہیں غائب کردیناسراسرظلم ہے۔الطاف حسین
اگرکسی پر کوئی الزام ہے تواسے عدالت میں پیش کیاجائے ،انہیں غائب کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔الطاف حسین
انسانی حقوق پریقین رکھنے والے تمام جمہوریت پسندوں اورانسانی حقوق کی تنظیموں کواس پر آوازاحتجاج بلندکرنا چاہیے
وزیراعظم نوازشریف ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کرائیں۔الطاف حسین
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس غیرقانونی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے سنگین معاملات پر ازخودنوٹس لیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپوں اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئررکن ساتھی اسحق ایڈوکیٹ اورمتعددکارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف 2013ء سے ایک بدترین ریاستی آپریشن جاری ہے جسکے دوران ایم کیوایم کے کئی رہنماؤں اور عہدیداروں سمیت ہزاروں کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے ، رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورنوید، قمرمنصور، شاہدپاشا، پروفیسرحسن ظفرعارف ،مومن خان مومن، امجداللہ خان،اشرف نور اور ہزاروں کارکنان کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں قیدکیاجاچکاہے اورجب سے ایم کیوایم نے پی کیوایم کے زیراہتمام 21جنوری کوہونے والی ’’استحکام پاکستان ریلی ‘‘ میں شرکت کااعلان کیاہے ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اور ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی پکڑدھکڑ میں شدت آگئی ہے ، حتیٰ کہ ساتھی اسحق ایڈوکیٹ جوسینئر وکیل ہیں، جج بھی ر ہ چکے ہیں، انہوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے برسوں جدوجہد کی ہے اورایک پرانے سیاسی ورکر کی حیثیت سے وہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں شامل ہوئے ، ان پر کسی قسم کاکوئی مقدمہ نہیں ان تک کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیاگیاہے ۔ ساتھی اسحق ایڈوکیٹ ہائیکورٹ سے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری منظور کرواچکے ہیں لیکن انہیں گرفتارکرکے عدالتی احکامات اور قانون کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہربھرمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،گزشتہ تین روز کے دوران کراچی میں ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے، جنہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیااوروہ تاحال لاپتہ ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں ،
کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اورانہیں غائب کردیناسراسرظلم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذی ہے اورانسان حقوق پریقین رکھنے والے تمام جمہوریت پسندوں اورانسانی حقوق کی تنظیموں کواس پر آوازاحتجاج بلندکرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کالعدم تنظیمیں تواپنی سرگرمیوں میں آزاد ہیں لیکن ایم کیوایم کواستحکام پاکستان کیلئے پرامن سرگرمی سے بھی روکا جارہاہے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے، ساتھی اسحق ایڈوکیٹ، کنورنوید، قمر منصور ، شاہدپاشا، پروفیسرحسن ظفرعارف ،مومن خان مومن، امجداللہ خان،اشرف نور اورتمام اسیرکارکنان کورہا کیاجائے اوراگرکسی پر کوئی الزام ہے تواسے عدالت میں پیش کیاجائے ،انہیں غائب کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی اپیل کی کہ وہ غیرقانونی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے سنگین معاملات پر ازخودنوٹس لیں اور مظلوموں کوانصاف دلائیں۔
*****
7/8/2025 11:30:57 PM
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ پاکستان کی ع
...
27 Jun 2025
دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے ب
...
27 Jun 2025
اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام کمزور قوموں پر ہونے والے تشددکے
...
26 Jun 2025
پاکستان کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے امن کے نوبل پرائزکی سف
...
23 Jun 2025
ایران پر امریکہ کاحملہ وحشیانہ ، ظالمانہ اور ننگی جارحیت کی بدترین مثا
...
22 Jun 2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم م
...
20 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us