سینئر صحافی رؤف شیخ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے روزنامہ دی نیوز کے ایڈیٹر کوآرڈی نیشن اور سینئر صحافی رؤف شیخ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)
*****
|