Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف، مومن خان مومن اور امجداللہ خان سمیت تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو فی الفور رہا کیاجائے، ڈاکٹرندیم احسان
Posted on: 12/29/2016
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف، مومن خان مومن اور امجداللہ خان سمیت تمام رہنماؤں اور
کارکنوں کو فی الفور رہا کیاجائے، ڈاکٹرندیم احسان رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ڈاکٹر حسن ظفرعارف جن کی پوری زندگی علم وادب کے فروغ میں گزرگئی، ڈاکٹرندیم احسان
سینئر سیاستداں مومن خان مومن اور امجداللہ خان بھی کسی مقدمے میں قانون کو مطلوب نہیں ، ڈاکٹرندیم احسان
انہیں قائدتحریک الطاف حسین سے وفاداری کی پاداش میں گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا گیا ، ڈاکٹرندیم احسان
اگرصدرپاکستان کو کسی کی حمایت میں ایک لفظ کہنے پرایم پی او کے تحت جیل میں قید کردیا جائے توان کے دل پر کیاگزرے گی ؟
شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا حکمرانوں کا بنیادی فرض ہے، ڈاکٹرندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ندیم احسان نے یم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کو پابندسلاسل رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کو فی الفور رہا کیاجائے ۔ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے رکن 71 سالہ بزرگ پروفیسر، مؤرخ، دانشور ، جامعہ کراچی فلاسفی ڈپارٹمنٹ کے ریٹائرڈ ڈین اورپی ایچ ڈی ڈاکٹر حسن ظفرعارف جن کی پوری زندگی علم وادب کے فروغ میں گزرگئی، جو علیل بھی ہیں انہیں صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں پریس کانفرنس کے جرم میں گرفتارکرکے جیل میں قیدکردیاگیا ، اسی طرح رابطہ کمیٹی کے ارکان و سینئر سیاستداں اوردانشور مومن خان مومن اورمعروف سیاسی وکاروباری شخصیت امجداللہ خان بھی کسی مقدمے میں قانون کو مطلوب نہیں رہے لیکن انہیں بھی قائدتحریک جناب الطاف حسین سے وابستگی کی پاداش میں گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح ایم کیوایم کے سینکڑوں بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کو محض قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری کی پاداش میں نہ صرف جھوٹے مقدمات میں گرفتارکرکے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبورکردیاگیا ہے بلکہ حراست کے دوران ان کے بنیادی انسانی حقوق بھی پامال کیے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے صدرپاکستان جناب ممنون حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو کسی کی حمایت میں ایک لفظ کہنے کی پاداش میں جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا جائے اورایم پی او کے تحت جیل میں قید کردیا جائے تو آپ اورآپ کے اہل خانہ کے دلوں پر کیاگزرے گی ؟ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ نئی نسل کو علم وشعور کی روشنی سے منور کرنے والے اساتذہ اوردانشوروں کو بغیرکسی جرم جیلوں میں قید کرنے اور انہیں انصاف سے محروم رکھنے کی ذمہ داری ارباب اقتدار پر عائد ہوتی ہے اور شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا حکمرانوں کا بنیادی فرض ہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے صدرپاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیاکہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف، مومن خان مومن اور امجداللہ خان سمیت ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کافوری نوٹس لیاجائے اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔
*****
8/9/2026 1:42:07 PM
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گی
...
31 Jul 2026
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موو
...
29 Jul 2026
معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنابند کی جائے، الطاف حسین
...
29 Jul 2026
پاکستان میں ظلم وجبر کے نظام سے نجات کے لئے جین زی کوآگے آنا ہوگا۔الطا
...
27 Jul 2026
مہاجرکسی سے نفرت نہیں کرتے مہاجروں نے ظلم کیایامہاجروں پر ظلم کیاگیا
...
26 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us