Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہاہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 12/18/2016
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان
پر اسکی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہاہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
چوہدری نثارآرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کاوحشیانہ قتل عام کرنے والے دہشت گردوں اورداعش کی حمایت
کرنے والے مولوی عبدالعزیزکے خلاف کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
نیشنل ایکشن پلان میں کہاگیاہے کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم نام بدل کرکام نہیں کرسکتی مگر آج کالعدم تنظیمیں نام بدل کر بدستور کام کررہی ہیں،
کالعدم تنظیمیں جلسے جلوس کررہی ہیں لیکن چوہدری نثارانکے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کوسہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
چوہدری نثارکاطرزعمل حکومت کی بدنامی کاباعث بن رہاہے، ملک کوایسے وزیرداخلہ کی ضرورت ہے جوملک کے مفاد کو عزیز رکھے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری نثارایک طرف توریاستی طاقت کے ذریعے سیاسی مخالفین کوکچلنے کی پالیسی پرعمل پیراہیں لیکن دوسری جانب وہ کھلے عام کالعدم تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں، لال مسجدآپریشن میں فوج کے افسران اورپولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے اورخودکش حملوں کی ترغیب دینے والے اورآرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کاوحشیانہ قتل عام کرنے والے دہشت گردوں اورداعش کی حمایت کرنے والے مولوی عبدالعزیزکے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود چوہدری نثاران کے خلاف کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں صاف اورواضح الفاظ میں کہاگیاہے کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم نام بدل کرکام نہیں کرسکتی مگر آج کئی کالعدم تنظیمیں نام بدل کر بدستور کام کررہی ہیں، ملک بھرمیں جلسے جلوس کررہی ہیں لیکن چوہدری نثاران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے رہنماؤں سے کھلے عام ملاقاتیں کرتے ہیں اورانہیں سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر آج تک مکمل طورپرعمل نہیں ہوسکا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے بارے میں جسٹس فائزعیسیٰ کمیشن کی رپورٹ وزیرداخلہ چوہدری نثار کی کالعدم تنظیموں کے لئے نر م گوشہ اورانہیں سہولت فراہم کرنے کامنہ بولتاثبوت ہے لیکن چوہدری نثار اپنے طرزعمل پر شرمندہ ہونے کے بجائے سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن پر چراغ پاہورہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اس معاملے کافوری نوٹس لیں کیونکہ چوہدری نثارکاطرزعمل ان کی حکومت کی بدنامی کاباعث بن رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کوایسے وزیرداخلہ کی ضرورت ہے جوملک کے مفاد کو عزیز رکھے۔
*****
8/8/2025 1:45:58 AM
گریٹرپنجاب یا پنجابستان کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کاآغازہوگیا
...
02 Aug 2025
صولت مرزاشہید کوغلط پھانسی دی گئی تھی، صولت مرزاشہید بے گناہ تھے ،ان
...
31 Jul 2025
پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے بعض متعصب اینکرپرسنز، یوٹیوب
...
31 Jul 2025
انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنو
...
31 Jul 2025
آج ایک بارپھریہ ثابت ہوگیاہے کہ صولت مرزا شہیدکودی جانے والی سزابھی غ
...
29 Jul 2025
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت کے ڈاکوراج کے خلاف جہاد کااعلان کرتا ہوں ۔ا
...
29 Jul 2025
پختونخوا میں فوج کے ظلم وجبر اوردہشت گردی کے خلاف بغاوت کا عملاً آغاز
...
28 Jul 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us