Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جیلوں میں سیاسی اسیرکارکنان کے ساتھ عادی مجرموں جیسے برتاؤقابل مذمت ہے ، قاسم علی رضا
Posted on: 12/14/2016
جیلوں میں سیاسی اسیرکارکنان کے ساتھ عادی مجرموں جیسے برتاؤقابل مذمت ہے ، قاسم علی رضا
سینٹرل جیل حیدرآباد کی انتظامیہ کی جانب سے بھی جیل مینوئل کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ، قاسم علی رضا
سیاسی اسیرکارکنان کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے رشوت مانگی جارہی ہے اور رشوت نہ دینے پر
اسیرکارکنان کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے ،قاسم علی رضا
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر ، مومن خان مومن اورامجداللہ خان سمیت سینکڑوں کارکنان پابند سلاسل ہیں، قاسم علی رضا
پیپلزپارٹی کی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی، قاسم علی رضا
پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کھلی آمریت پر اتر آئی ہے، قاسم علی رضا
انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیمیں جیلوں میں اسیرکارکنان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے سینٹرل جیل حیدرآباد میں ایم کیوایم کے سیاسی اسیرکارکنان کے ساتھ عادی مجرموں جیسے برتاؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کھلی آمریت پر اتر آئی ہے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ ایک جانب پیپلزپارٹی کے رہنما یہ کھوکھلا دعویٰ کررہے ہیں کہ سندھ کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہیں جبکہ دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کی جیلوں میں 75 سالہ بزرگ دانشور پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف ، سینئر سیاسی رہنما مومن خان مومن اور معروف کاروباری شخصیت امجداللہ خان سمیت ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان کوپابند سلاسل کررکھا ہے ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی نام نہاد جمہوری حکومت ، ایم کیوایم دشمنی میں کھلی آمریت پر اترآئی ہے ، سندھ حکومت کی ایماء پر ایم کیوایم کے سیاسی اسیروں کے ساتھ عادی مجرموں جیسا برتاؤ کیاجارہا ہے اور ان سے جبری مشقت کرائی جارہی ہے۔قاسم علی رضا نے کہاکہ سینٹرل جیل حیدرآباد کی انتظامیہ کی جانب سے بھی جیل مینوئل کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ، ایم کیوایم کے سیاسی اسیرکارکنان کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے رشوت مانگی جارہی ہے اور رشوت نہ دینے پر اسیرکارکنان کونہ صرف بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے ، ان کا چہرہ پانی میں ڈبویا جارہا ہے بلکہ ان سے جبری مشقت لیکر انسانی حقوق کی خلاف وزری بھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔
قاسم علی رضا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سندھ کی جیلوں میں ایم کیوایم کے سیاسی اسیروں کے ساتھ عادی مجرموں جیسے برتاؤکا نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے سیاسی اسیروں پر مظالم کا سلسلہ بند کرایاجائے ، جیل مینوئل کی سختی سے پابندی کرائی جائے اوررابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹر حسن عارف، مومن خان مومن اور امجداللہ خان سمیت ایم کیوایم کے تمام اسیروں کو فی الفور رہاکیاجائے ۔قاسم علی رضا نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔
*****
9/18/2025 3:09:01 AM
The devastation from FloodsInPakistan is the outcome of corruption of
...
30 Aug 2025
A conspiracy against the MQM and I was hatched on August 22, 2016. The
...
23 Aug 2025
The torrential rains in the port city of Karachi swallowed many precio
...
20 Aug 2025
Is Pakistan truly a sovereign and independent country?
...
14 Aug 2025
MQM founder and leader Altaf Hussain’s message on MQM’s foundation day
...
27 Jul 2025
Breaking: ❤️ 14th Day Health Update of Altaf Hussain’s health.
...
22 Jul 2025
Health update on day 12 of MQM founder and leader Mr Altaf Hussain
...
20 Jul 2025
*MQM founder Altaf Hussain’s health improving amid hospitalisation in
...
20 Jul 2025
Health update of Mr. Altaf Hussain Founder and leader of MQM
...
12 Jul 2025
The supreme martyrdom of Hazrat Imam Hussain (A.S) and the revered hou
...
09 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us