Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگنے سے نہ تو ملک بنتے ہیں، متین یوسف آرگنائزر ایم کیوایم امریکہ


زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگنے سے نہ تو ملک بنتے ہیں، متین یوسف آرگنائزر ایم کیوایم امریکہ
 Posted on: 11/30/2016
زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگنے سے نہ تو ملک بنتے ہیں، متین یوسف آرگنائزر ایم کیوایم امریکہ
جن ممالک کے عوام کے ساتھ نا انصافیاں کی جائیں ان کی بقاء وسلامتی کو ہمیشہ خطرات لاحق ہوتے ہیں، متین یوسف
آئین اور قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے اور اس کا اطلاق تمام شہریوں پریکساں ہونا چاہیے، متین یوسف
آخر کس آئین اورقانون کے تحت متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیرو، خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ اوراس کے ملحقہ دفاتر کو سیل کیا گیا؟
ارباب اختیارکو یاد رکھنا چاہیے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی، متین یوسف
متحدہ قومی موومنٹ واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے زیر اہتمام یوم شہداء کے حوالے سے اجتماع سے سینٹرل
آرگنائزر متین یوسف اور واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے انچارج اظہار خان کا خطاب

متحدہ قومی موومنٹ اوورسیز امریکہ یونٹ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہاہے کہ نعرے لگانے سے نہ تو ملک بنتے ہیں اور نہ ہی توٹتے ہیں ، جن ممالک کے عوام کے ساتھ نا انصافیاں کی جائیں اورانہیں ظلم وستم کا نشانہ بنایاجائے ان ممالک کی بقاء وسلامتی کو ہمیشہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم واشنگٹن چیپٹر کے زیر اہتمام یوم شہداء کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حلیم کی نیاز بھی دی گئی ۔اجتماع میں ایم کیو ایم کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ، واشنگٹن چیپٹر کے ذمہ داران وکارکنان ، ہمدردوں اورامریکہ مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے متین یوسف نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جذبات میں کسی بات کا کہنا اور جانتے بوجھتے کسی عمل کا کیا جانا یہ دو نوں مختلف چیزیں ہیں انہیں ایک ہی پلڑے میں نہیں تولا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ آئین اور قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے اور اس کا اطلاق تمام شہریوں پریکساں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نعروں سے نہیں بلکہ شہریوں کے ساتھ امتیازی برتاؤ، نا انصافیوں اور جبروستم سے ٹوٹتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کیا پورے پاکستان میں کوئی ایک بھی ذی شعو ر اور با ضمیر دانشور، قلم کار اورصحافی نہیں جوقانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے یہ سوال کر سکے کہ آخر کس آئین اورقانون کے تحت متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیرو، خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ اوراس کے ملحقہ دفاتر کو سیل کیا گیا؟کہ ایسا کس قانون کے تحت کیا گیا؟ متحدہ قومی موومنٹ کے 250سے زائد دفاتر کس قانون کے تحت مسمار کیے گئے ؟اگر یہ دفاتر غیرقانونی تھے تو کیا پورے پاکستان میں صرف ایم کیوایم کے دفاتر غیر قانونی ہیں۔ کراچی میں کچی آبادیوں کا قیام،سرکاری زمینوں پر بنائے گئے مکانات، دکانیں، مساجد ،دہشت گردی اور طالبانائزیشن کو فروغ دینے والے مدارس بھی تو غیر قانونی طریقہ سے قائم کیے گئے ہیں آخر انکے خلاف کوئی کاروائی کیوں نہیں کی جاتی؟ متین یوسف نے کہاکہ کراچی پورے پاکستان کو زندہ رکھنے کیلے 70 فیصد ریونیوقومی خزانے میں جمع کراتا ہے لیکن وفاقی اور صوبائی انتظامیہ میں کراچی کی نمائندگی اعشاریہ میں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارباب اختیارکو یاد رکھنا چاہیے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔ اجلاس سے متحدہ قومی موومنٹ واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کے انچارج اظہار خان نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
*****

4/25/2024 6:29:44 AM