Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے کارکن محمدعتیق پرلگائے گئے الزامات سراسرجھوٹ اور انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 11/25/2016
ایم کیوایم کے کارکن محمدعتیق پرلگائے گئے الزامات سراسرجھوٹ اور انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
رینجرزنے محمدعتیق کو15نومبر 2016ء کو گارڈن کے علاقے بتی کمپاؤنڈ میں گھرکے قریب سے گرفتار کیاتھا اورآج گرفتاری ظاہر کی گئی
محمدعتیق اوران کے حوالے سے ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
گزشتہ سال دو کارکنوں طاہراورجنیدکوبھی را کاایجنٹ بناکرپیش کیاگیالیکن عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیااوروہ باعزت بری ہوئے
یہ نیا ڈارمہ اورخودساختہ کہانی اس سے قبل رچائے گئے فلاپ ڈراموں کاتسلسل اور ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ ہے
ان ڈراموں کا مقصد ایم کیوایم کوبدنام کرنااوراس کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کاجوازپیداکرناہے ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کانہ توکوئی عسکری ونگ ہے اورنہ ہی اس کا ’’ را ‘‘ یاکسی بھی پاکستان دشمن ایجنسی سے کسی قسم کاکوئی تعلق ہے ۔ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم لیاری ٹاؤن یونٹ 31کے کارکن محمدعتیق پرلگائے جانے والے الزامات کوانتہائی مضحکہ خیز قراردیاہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرزنے محمدعتیق کو15نومبر 2016ء کو گارڈن کے علاقے بتی کمپاؤنڈ میں ان کے گھرکے قریب سے گرفتار کیاتھا اوردس روز تک تشددکانشانہ بنانے کے بعد محمدعتیق کی گرفتاری آج ظاہر کی گئی ہے اوریہ شرمناک بہتان لگایاگیاہے کہ محمدعتیق کاتعلق خودساختہ عسکری ونگ اور را سے ہے۔ محمدعتیق سے اسلحہ برامدہونے کا ایک بھونڈا ڈرامہ بھی رچایاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے محمدعتیق اوران کے حوالے سے ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے انہیں سراسرجھوٹ، بے بنیاد اورمن گھڑت قراردیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ سال ایم کیوایم کے دو کارکنوں طاہراورجنیدکوبھی اسی طرح گرفتارکرکے انہیں میڈیاپر را کاایجنٹ بناکرپیش کیاگیااورایم کیوایم کے خلاف میڈیاٹرائل شروع کیاگیالیکن عدالت میں کسی قسم کاکوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیااوروہ دونوں عدالت سے باعزت بری ہوئے ۔ اب محمدعتیق کوگرفتارکرکے ان پر بھی ایسے ہی شرمناک الزامات لگائے گئے ہیں۔ یہ نیا ڈارمہ اورخودساختہ کہانی اس سے قبل رچائے گئے ایسے ہی فلاپ ڈراموں کاتسلسل اور ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ ہے جس کا مقصد ایم کیوایم کوبدنام کرنااوراس کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کاجوازپیداکرناہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تین سال سے ایم کیوایم کے خلاف رینجرزکا آپریشن جاری ہے اوراس دوران ایم کیو ایم کے 67 کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیا گیا اور 125 سے زائد کارکن لاپتہ ہیں جبکہ ہزاروں کارکنوں کوگرفتارکیاگیا، ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنوں کے گھروں پر رینجرزنے ہزاروں چھاپے مارے لیکن کسی ایک بھی چھاپے میں رینجرزیاپولیس پر ایک کنکرتک نہیں ماراگیاجواس بات کاواضح ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کاکوئی عسکری ونگ نہیں بلکہ وہ ایک امن پسندجماعت ہے لیکن اس کوبدنام کرنے کے لئے مسلسل ناجائزاسلحہ کی برآمدگی کے ڈرامے رچائے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے صاف اور واضح الفاظ میں کہا کہ ایم کیوایم کانہ توکوئی عسکری ونگ ہے اورنہ ہی اس کا ’’ را ‘‘ یاکسی بھی پاکستان دشمن ایجنسی سے کسی قسم کاکوئی تعلق ہے ، اس بارے میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم پر لگایا جانے والاالزام سراسر بہتان تراشی ہے جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
*****
8/31/2025 5:35:40 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us